غزہ کے حق میں مضبوط آواز : گریٹا تھمبرگ ، ریما حسن

گریٹا تھنبرگ(Greta Thunberg) اور ریما حسن (Reema Hasan) کا فلسطین کے لیے انسانی-انصاف مشن

۱۔پس منظر اور جذبہ

گریٹا تھنبرگ (عمر۲۲سال) سویڈن کی ماحولیاتی کارکن، جنہوں نے کم عمری میں ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی۔
ریما حسن (عمر۳۲سال) فرانسیسی-فلسطینی وکیل اوریورپی پارلیمنٹ کی منتخب رکن، جنہوں نے انسانی حقوق اور فلسطینیوں کی آواز عالمی پلیٹ فارم تک پہنچائی۔یہ دونوں خواتین الگ الگ سرزمینوں اور پس منظر سے تھیں، مگر دلوں میں ایک ہی جذبہ تھا:انصاف، انسانیت، اور ایک پرامن دنیا کا خواب۔

 ۲۔مشن کی تیاری و سفر

جون۲۰۲۵میں، جب غزہ کے مظلوم عوام عالمی خاموشی کا شکار تھے، تب یہ دونوں خواتین ایک نئی امید بن کر اُبھریں۔ انہوں نے ’’فریڈم فلوٹیلا‘‘ مشن کے تحت ایک کشتی کے ذریعے غزہ تک امداد پہنچانے کا عزم کیا۔

Freedom Flotilla Coalition کیا ہے؟

Freedom Flotilla Coalition (FFC) ایک بین الاقوامی تنظیموں کا اتحاد ہے جو فلسطینی عوام، خصوصاً غزہ کے محصور باشندوں کی حمایت میں سرگرم ہے۔ اس کا بنیادی مقصد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر عائد ظالمانہ ناکہ بندی کو ختم کروانا اور عالمی ضمیر کو بیدار کرنا ہے۔
برطانوی پرچم بردار کشتی “Madleen” پر سوار ہوکر یہ سمندری سفر سیسلی (اٹلی) سے شروع ہوا، جس میں دنیا کے کئی ممالک کی نمائندہ خواتین شامل تھیں۔)
گریٹا تھنبرگ نے روانگی سے قبل کہا:
’’اگر ہم کوشش کرنا چھوڑ دیں، تو ہم انسانیت سے خالی ہو جائینگے ۔‘‘

۳۔کشتی کا سامان اور اس کی علامتی اہمیت

یہ کشتی محض علامتی نہیں، بلکہ زندگی کا پیغام لے کر نکلی۔ اس پر شامل تھا:
بچوں کا غذائی دودھ،
چاول
میدہ
پانی صاف کرنے والے فلٹر
اور خصوصی معذور بچوں کے آلات۔
ہر پیکٹ امید کا پیغام بن گیا، جس پر لکھا تھا:
’’ہم تمہیں نہیں بھولے!‘‘
یہ سامان بموں سے زخمی زندگیوں کے لیے مرہم، اور اندھیرے میں روشنی کی کرن تھی۔

۴۔ عالمی خواتین کی تحریک: اثر و دائرہ

اس مشن نے صرف امداد فراہم نہیں کی بلکہ دنیا بھر کی خواتین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔کینیڈا،اسپین،جنوبی افریقہ،ناروے اور دیگر ممالک سے خواتین نے اس اقدام سے حوصلہ پایا۔Freedom Flotilla Coalition نے اس مہم کو عالمی سطح پر مربوط کیا۔یہ صرف ایک سفر نہ تھا،بلکہ ایک بیداری، ایک نئی قیادت کا آغاز تھا۔

۵۔نتیجہ: قیادت، قربانی اور تبدیلی

۹جون۲۰۲۵ کو اسرائیلی نیوی نے کشتی کو بین الاقوامی پانیوں میں گھیر کر اپنے قبضے میںلے لیا۔گریٹا تھنبرگ نے اسے ’’سمندر میں اغوا‘‘ قرار دیا۔چاہے امداد اپنی منزل تک نہ پہنچی، مگر پیغام دنیا کے ہر ذی شعور تک ضرور پہنچا:
’’ہم خاموش نہیں، زندہ ہیں!‘‘
خواتین کی عظمت کو سلا م جہاں دنیا کی طاقتیں ہتھیار اٹھاتی ہیں،وہاں خواتین اپنے دل،احساس، اور ایمان کے ہتھیار سے روشنی پھیلاتی ہیں۔
وہ خاموش نہیں ہوتیں،
وہ کمزور نہیں ہوتیں،
وہ صرف آنکھوں کے آنسو نہیں، تاریخ کے دھارے کو موڑنے والی قیادت ہوتی ہیں۔
گریٹا تھنبرگ اور ریما حسن کا یہ قدم، ایک آواز ہے ہر اس لڑکی کے لیے جو ظلم کے خلاف کھڑی ہونا چاہتی ہے،
’’خراجِ تحسین ہے اُن دلیر بیٹیوں کو جنہوں نے خوف کے سمندروں کو عزم کے بادبانوں سے چیر ڈالا۔‘‘
اور سلام ہے ان خواتین کو جنہوں نے نہ صرف دنیا کو جگایا، بلکہ ایک نئی دنیا کا خواب دکھایا۔
ثبات صرف تغیر کو ہے زمانے میں۔وقت بیت جائیگا۔۔۔!!
ان نوجوان خواتین کی ہمت اور حوصلے کو تاریخ یاد رکھےگی۔۔۔۔!!!
قافلہ بڑھتا گیا کے مصداق
قافلہ بڑھتا گیا کے مصداق ۶ رافح پر امدادی ٹیموں کا عالمی جلوہ
۹۔جون کے بعد، جب فریڈم فلوٹیلا سمندر سے اپنی مہم کے ذریعے ناکام ہو گئی، تو زمین پر ایک نئی تحریک نے جنم لیا۔خاص طور پر رافح (Rafah) سرحد کے قریب انسانی ضمیر کو جگانے کے لیے۔
Global March to Gaza
تحریک نے۳۱ممالک سے ہزاروں رضا کار اور طبی ٹیمیں مصر میں اکٹھی کیں، جن کا ارادہ۱۲جون سے رافح سرحد تک مارچ کرنے کا تھا ۔
اس کے ساتھ ہی Soumoud Convoy ( استقلال اور ناقابل شکست جذبہ )نے شمالی افریقہ سے ایک لاکھ کلومیٹر کے سفر پر نکل کر ٹنیشیا، لیبیا اور مصر سے گزر کر رافح تک امداد پہنچانے کی کوشش کی۔ اندازہ ہے کہ قافلے میں۵۴ممالک سے آنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
کئی طبی امدادی ٹیمیں،جن میں ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز سمیت۳۵بین الاقوامی ڈاکٹروں کا گروہ شامل تھا، رافح اور غزہ کے ساحلی علاقوں میں موجود زخمیوں اور مریضوں کا علاج کرنے یہاں پہنچا — تاہم اسرائیلی کارروائیوں نے بعض ٹیموں کو پھنسنے پر مجبور کیا ۔
یورپی یونین نے بھی فریضہ نبھایا۔ جنوری۲۰۲۵ میںEUBAM بین الاقوامی نگرانی مشن بحال ہوا، جس میں اٹلی،ہسپانیہ اور فرانس کی سرکاری نمائندہ ٹیمیں شامل تھیں، جو سرحد پر زخمیوں اور بیماروں کی نقل و حمل کی نگرانی کے لیے وطن واپس آئی ۔

عالمی میڈیا کا کردار:

اینادولو ایجنسی، Anadolu agency ترک سمیت بڑے نیوز اداروں نے مہم کی واک اور رافح سرحد پر مظاہروں کی کوریج کی، جس سے یہ عالمی سطح پر خبروں کا مرکز بن گیا ۔
رائٹرز نے یورپی یونین کے مشن کی بحالی اور ممبر ممالک کے جذباتی بیانوں کو سرخیاں دیں۔ عوامی اور سفارتی دباؤ بڑھے ۔
گارڈین اورایمنسٹی انٹرنیشنل نے امدادی ٹیموں کی جدوجہد کو انسانی تناظر میں روشنی دی،خاص طور پر ڈاکٹروں کی داستانیں جنہیں راہ میں گولہ باری میں پھنسنا پڑا ۔
یہ تحریک صرف سفر یا احتجاج نہیں تھا،یہ اپنی انسانیت کے نام ایک وعدہ تھا۔
خلیجی،یورپی، افریقی اور مشرقی ممالک سے آئے سینکڑوں شہری،جو اپنے روزمرہ کے سکون اور زندگی چھوڑ کر اکٹھے ہوئے، ان کی آنکھوں میں ایک عہد تھا:
“ہم خاموش نہیں رہ سکتے،یہ ظلم رُکنا ہی چاہیے!‘‘
رافح سرحد کے قریب ڈیرے،مارچ اور فلیش ماب مظاہر ے ہوئے۔ (Flash mob کا مطلب اچانک اور مختصر وقت کے لیے منظم افراد کا اجتماع) اکثر خاموش مظاہرہ، یا کوئی پرامن پیغام دینا۔نے عالمی میڈیا کی توجہ کو منفرد طور پر تبدیل کیا )یہ صرف ایک خبر نہیں، عالمی ضمیر کی بیداری کا لمحہ ہے۔

٭ ٭ ٭

اس مشن نے صرف امداد فراہم نہیں کی بلکہ دنیا بھر کی خواتین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔کینیڈا،اسپین،جنوبی افریقہ،ناروے اور دیگر ممالک سے خواتین نے اس اقدام سے حوصلہ پایا۔Freedom Flotilla Coalition نے اس مہم کو عالمی سطح پر مربوط کیا۔یہ صرف ایک سفر نہ تھا،بلکہ ایک بیداری، ایک نئی قیادت کا آغاز تھا۔

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے