غذا

لگی بھوک زوروں کی اک شب مجھے
کہا میں نے اماں سے کچھ دیجیے
کچھ ایسا جو کھٹا ہو نمکین ہو
سوس ایسا ڈالو جو رنگین ہو
ایک بریڈ مکھن میں لپٹا ہوا
وہ پیزا کہ برگر یا ہو پاستا
ہو ممکن اگر چپس ہی دیجیے
میگی یا چاؤمن یا ہوں کرکرے
لگتے ہیں یہ موموز مجھ کو بھلے
فرائنگ سموسے تو وہ بھی چلیں
سنیں میری باتیں تو اماں ہنسیں
سمجھا کے مجھ سے یہ کہنے لگیں
غذا ہے نہیں اک بھلاوا ہے یہ
ہے صیہونی سازش، چھلاوا ہے یہ
وہ فوراً رسوئی میں جانے لگیں
پتیلی کا ڈھکن ہٹانے لگیں
لگا مجھ کو دیں گی یہ کچھ ٹیسٹی
وہ شاید ہوں موموز یا پیسٹی
میں خوش ہو کے کرنے لگا انتظار
کہ آئے گی ٹیبل پہ ڈش خوشگوار
مگر میرے خوابوں کے پل ڈھے گئے
میرے دل کے ارمان سبھی بہہ گئے
رکابی میں کھچڑی تھی چٹنی ہری
کٹوری ہریرے کی گڑ سے بھری
اُرد کے تھے پاپڑ، مرچ کا اچار
مٹھا تھا جگ بھر کے، زیرہ بگھار
بھلا یہ بھی کوئی ہے کھانا میاں
کہ دیکھ اس کو آتی ہیں اُبکائیاں
نہ کھاؤں گا اس کو میں ہرگز کبھی
نہ دیں آپ مجھ کو یہ باتیں بھلی
یہ دلیہ، یہ کھچڑی، یہ سالن، یہ نان
جو دیتی ہیں مجھ کو تو جلتی ہے جان
میں نخرے دکھاتا ہوا سو گیا
جو سویا تو پھر خواب میں کھو گیا
تبھی آیا مجھ کو یہ سپنا حسین
میں پہنچا چمن میں جو تھا دل نشیں
نہر کے کنارے جو رئیل کی تھی
جو لیچی و مینگو کے فلیور کی تھی
جو نظریں اٹھائیں مزا آ گیا
مٹھائی کا پیڑ ایک نظر آ گیا
چاکلیٹ سے شاخیں تھیں لپٹی ہوئی
زمین پر بچھی تھی پرت جیمز کی
حسین ایک غلام آیا نظر
جو کرتا تھا بک سب کے آرڈر اُدھر
تبھی پیشِ خدمت ہوئی طشتری
رنگارنگ کینڈی سے جو تھی بھری
پری ایک آئی لیے پاستا
وہ کہنے لگی کہ یہ لو ناشتہ
ابھی لنچ دوں گی بڑا ہی لذیذ
ہے ٹوسٹر بھی، کیچپ بھی، اور پیسٹیز
آئس کریم میں بھی ہے ویرائٹی
چپس و پکوڑے ہیں پھر ہائی ٹی
ہیں ہر قسم کے مارشمیلو یہاں
ہے کولا بھی، پیپسی بھی، لمکا یہاں
مگر یہ سبھی یوں ہی ملتا نہیں
ادا کرنی پڑتی ہے قیمت بڑی
بڑھیں اس قدر میری بیتابیاں
یوں چلا کے بولا کرو بھی بیاں
بٹوا اٹھا میں اکڑ کے چلا
کہ ہو جائے کچھ آج ان کا بھلا
وہ بولیں کہ لوگے یہ برگر اگر
تو قیمت ہے اس کی تمہارا لیور
جو نوڈلز لوگے تو قیمت ہے آنت
جو کھاؤ گے چوکو تو قیمت ہے دانت
کولڈ ڈرنکس کی قیمت ہے ہارٹ آپ کا
آئس کریم سے بدلیں گے تھروٹ آپ کا
مگر آپ مہمان بڑے خاص ہیں
لیے آپ کے خاص ڈسکاؤنٹ ہیں
ایک ماہ لنچ پر ہے ایسی دیتی
بریک فاسٹ پیکیج پر ہے ڈائیبیٹیز
جو سالانہ پیکیج ڈنر کے لیے
کینسر یا ہارٹ فیلیر لیجیے
جو کولا کے سو فیملی پیک لو
تو فیٹی لیور یا موٹاپا چنو
بتائیں کیا خاطر کریں آپ کی
جو مانگیں وہ کر دیں گے نظر آپ کی
یہ نظرِ عنایت جو فرمائیں گے
تبھی تو شکنجے میں آپ آئیں گے
یہ سننا تھا میرے تو ہوش اڑ گئے
لگا جیسے تارِ عقل کے جوڑ گئے
فوراً ہی بھاگا میں گھر کی طرف
کہ ٹکرایا پتھر سے جو تھی برف
لگا رونے میں چیخ کر زار زار
کھلی آنکھ اماں کی سن کے پکار
منے میرے! یہ غذا ہے بھلی
اسے کھا کے ہی تیری اماں پلی
یہ میوے، یہ گندم، یہ سبزی، ثمر
یہ گھی، دودھ، مٹھا، یہ قندو تمر
یہ صحت کے ہر دم بنیں پاسباں
بن جائے فینٹم جو کہ لیے چوہا
یہ کھا کے ہی پھرتی ہیں آٹھوں پہر
ہیں دفتر بھی جاتے، سنبھالیں ہیں گھر
پوشن نہیں تو غذا ہے سزا
کھاؤ گے، منہ کو لگے گا مزا
غذا ہی تو ہم کو بناتی قوی
وٹامنز بھرپور کھچڑی بھلی
یہ روغن ہے دیتا توانائی خوب
دفاع کی بھی قوت یہ دیتا ہے خوب
پروٹین دیتا ہے تن کو فروغ
ہڈی کو منرلز رکھتے نروگ
رگوں میں یہ آئرن بڑھاتا ہے خون
پیو خوب پانی، دسمبر ہو یا جون
بدن کے سبھی مرض ہوں گے دفا
یہ میدہ ہمارا رہے جو صفا
اکیلے غذا کچھ کرے نہ اثر
ضروری ہے ورزش اے لختِ جگر
جو کھاؤ گے خالص غذا تم پسر
بنو گے کھلاڑی، یہ انسپکٹر
مجاہد ہے بننا تو کھاؤ پیو
یہی حکم خالق ہے، کھل کر جیو
رب کو بھی مومن وہی ہے پسند
ہو مضبوط تن اور عزائم بلند

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے