آمد رمضان

ہے مژدہ عاشقانِ صوم! رمضاں آنے والا ہے
پھلیں گی نیکیاں، وقت بہاراں آنے والا ہے

رکھیں قابو میں سب مومن عطش، جوع اور نفس اپنے
مرض روحانی جسمانی ہوں، درماں آنے والا ہے

مواسات اور غم خواری، عطا، انفاق کا موسم
ہر اک کے واسطے رزقِ فراواں آنے والا ہے

خدائے پاک نے اس ماہ میں نازل کیا فرقاں
وہ ترویحات اور وہ دور قرآں آنے والا ہے

مقید اس مہینے میں کیا شیطان کو رب نے
نجات و بخشش و رحمت کا فرماں آنے والا ہے

نوافل فرض جیسے، فرض ہیں ستر گُنا افضل
زباں پر شکوۂ تنگیِ داماں آنے والا ہے

تلاش لیلۃ القدر، اعتکاف آخری عشرہ
ہو منصوبہ بھی شایاں شاں کے، مہماں آنے والا ہے

خدایاساجدہ کو نیکیوں میں ہو عطا سبقت
ملے جنت ،ہاں جنت کا نگہباں آنے والا ہے

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے