سین یہ ہے کہ آج اسکول کا لاسٹ ڈے ہے۔ موسم سرما کی تعطیل ہو رہی ہے۔ سارے بچے خوشی سے دمکتے ہوئے چہرے کے ساتھ اپنے دوستوں کو اللہ حافظ کہتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو رہے ہیں۔
زہیب: پیارے دوست 15 دن کے بعد ان شاءاللہ ایک سرپرائز گفٹ کے ساتھ ملاقات ہوگی
زہیب: اللہ حافظ
انظر: اللہ حافظ
زوہیب کے جوش اور خوشی کا عالم ہی کچھ اور ہے۔ اس کا بس نہیں چل رہا ہے کہ اس کو پنکھ لگ جائیں اور وہ اڑ کر فارم ہاؤس پہنچ جائے۔
زہیب خیالوں کی وادیوں میں جاتے ہوئے اپنی پلانٹنگ کا سوچ کر مسکرانے لگتا ہے۔
حمید: بھئی کس بات پہ اس قدر مسکرایا جا رہا ہے؟
زہیب: بابا پودے تو خوب بھرے بھرے ہوئے ہوں گے، کیوں کہ پلانٹنگ ہم نے بارش کے موسم میں کی تھی۔
حمید: یقینا خوب ہرے بھرے ہوئے ہوں گے، کیوں کہ میں نے گنگو کو تاکیدی حکم دیا تھا کہ زہیب کے پودوں کی بڑی توجہ کے ساتھ دیکھ بھال کرنا
زہیب: بابا یہ چھوٹے چھوٹے پودے اور ننھی ننھی پتیاں کتنی خوبصورت لگ رہی ہیں! ان پودوں کو دیکھ کر میرا دل باغ باغ ہو گیا۔ اب ان پودوں کی دیکھ بھال میں خود کروں گا۔ 15 دن میں یہ پودے مزید بڑے ہو جائیں گے، پھر میں اپنے ٹیچرز، دوستوں اور پڑوسیوں کو تحفے میں دوں گا، ان شاءاللہ!
چھٹیاں ختم ہو چکیں۔ کل اسکول کھلنے والا ہے۔ ہرے بھرے باغیچے کو دیکھ کر زہیب کا دل خوشی کے مارے بلیوں اچھل پڑا۔
پودا گاڑی میں رکھتے ہوئے گنگنانے لگا۔
یارو! ہم پیڑ لگائیں گے
ہم اپنا ملک سجائیں گے
ہاں!
یارو! ہم پیڑلگائیں گے
زہیب: گڈ مارننگ ٹیچر
(شیلا مراٹھی کی ٹیچر)
ٹیچر میں نے اپنے دوستوں سے وعدہ کیا تھا کہ آپ لوگوں کے لیے اسکول کھلنے پر سرپرائز گفٹ ہے، مگر سب سے پہلے وہ گفٹ میں آپ کو دینا چاہتا ہوں۔ زوہیب نے پودا دیتے ہوئے کہا۔
ٹیچر: واؤ زہیب! سو سویٹ۔ اتنا خوبصورت خیال آپ کے دماغ میں آیا کیسے؟
زہیب: مما کہہ رہی تھی کہ
احادیث کے مطابق درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، جس کا اجر قیامت تک ملتا رہتا ہے۔ ایک حدیث کے مطابق: ’’جو مسلمان کوئی درخت لگائے، تو اس میں سے کوئی انسان، پرندہ یا چوپایہ جو کچھ بھی کھائے تو وہ اس کے لیے صدقہ شمار ہوگا۔‘‘ (صحیح بخاری)
ایک اور حدیث میں حکم دیا گیا ہے کہ قیامت کا وقت قریب ہو اور ہاتھ میں پودا ہو تو اسے ضرور لگائیں۔
ٹیچر: آپ اپنے دوستوں کو پودا گفٹ کر دیجیے، پھر میں آپ لوگوں کو اور بھی باتیں پودوں سے متعلق بتاؤں گی۔
ٹیچر: پیارے بچوں! پودوں کی اہمیت بہت زیادہ ہے، کیوں کہ وہ آکسیجن فراہم کرتے ہیں، فضائی آلودگی کم کرتے ہیں اور ماحول کے درجۂ حرارت کو معتدل بناتے ہیں۔ وہ جانوروں اور انسانوں کے لیے خوراک، دواؤں اور لکڑی جیسے ذرائع فراہم کرتے ہیں، جب کہ زمین کے کٹاؤ اور لینڈ سلائیڈنگ کو روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں اور ذہنی سکون فراہم کرتے ہیں.
پوری کلاس ایک ساتھ
یارو! ہم پیڑ لگائیں گے
ہم اپنا ملک سجائیں گے
اپنا گلشن مہکائیں گے
بہتر تبدیلی لائیں گے
ہم کوچہ کوچہ جائیں گے
پودے ہر سمت لگائیں گے
یارو! ہم پیڑ لگائیں گے
ہم اپنا ملک سجائیں گے
گھر گھر پانی پہنچائیں گے
ہر سو ہریالی لائیں گے
قحط اور سوکھے کو مٹائیں گے
سب گیت خوشی کے گائیں گے
یارو! ہم پیڑ لگائیں گے
یارو! ہم پیڑ لگائیں گے
آلودگیوں سے بچائیں گے
ماحول کو صاف بنائیں گے
صحت تندرستی بڑھائیں گے
امراض کو دور بھگائیں گے
یارو! ہم پیڑ لگائیں گے
ہم اپنا ملک سجائیں گے
٭ ٭ ٭

![Bachon Ka Safah[Shajar Kari ki Ehmiyat]](https://haadiya.in/wp-content/uploads/2026/01/Bachon-Ka-SafahShajar-Kari-ki-Ehmiyat.jpg)
MashaAllah.