وقت 5:30 بجے تھے۔
آسمان میں دھیرے دھیرے اندھیرا چھا رہا تھا۔ دن میں ہلکی پھلکی بارش ہونے کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہو گیا تھا۔
’’دیکھو نا میرے اکاؤنٹ میں مسئلہ ہوگیا ہے، رقم کی منتقلی نہیں ہو رہی ہے۔‘‘
فضا نے پریشانی کے عالم میں کہا اور اپنا فون نور کو تھما دیا۔
اچھا میں دیکھتی ہوں۔
ابھی نور نے فون ہاتھ میں لیا ہی تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی اور کمرے میں زبیدہ داخل ہوئی۔ وہ ان کی ہمسایہ اس کی ماں بچپن میں ہی فوت ہو گئی تھی۔
زبیدہ ابھی اندر آئی ہی تھی کہ نور نے لیپ ٹاپ اور موبائل ہاتھ میں لے کر کمرے سے باہر جانے لگی، اُس کے ساتھ فضا بھی چل دی۔
نور اور فضا اس کے بھائی کے کمرے میں بیٹھی باتیں کر رہی تھیں، تب ہی فضا کی بہن صبا نے اسے کمرے کے باہر سے آواز دی۔
فضاء! فضاء!
جاؤ! بھائی کے لیے روٹی بنانی ہے۔
صبا کی آواز پر فضا نے غور نہ کیا اور نور کے ساتھ باتوں میں مشغول رہی۔
فضا اور نور اسکول کے زمانے سے ساتھ تھیں، بچپن کی ہمسائیگی کے ساتھ ساتھ وہ ایک بہترین دوست بھی تھیں۔
اُن کی دوستی بہت گہری تھی، جیسے دل اور دھڑکن، ایک کے بغیر دوسرے کا وجود ممکن نہیں۔
’’اچھا فضا چلو تمھیں روٹیاں بھی پکانی ہے نا۔‘‘
اتنے میں دروازہ کھولا اور اس کی بہن اندر آئی اس کے پیچھے زبیدہ بھی تھی۔
اچھا! کچن میں چلتے ہیں۔
نور نے صبا باجی کو دیکھتے ہی آہستگی سے کہا۔
نور نے فضاء کا ہاتھ پکڑا اور اسے کھینچتی ہوئی لے جانے لگی۔
نہیں! نہیں!
نور! تم رکو، میں ہی چلی جاتی ہوں۔
تم کیوں جا رہی ہو؟
زبیدہ کے لہجے کی گرمی کمرے کے سکوت کو چیر گںٔی۔
پل میں ماحول بدل گیا۔
سب زبیدہ کو دیکھنے لگے، آخر وہ ایسا کیوں کہہ رہی ہے؟
نور کے چہرے پر عجیب سا تاثر ابھرا، وہ سمجھ نہ سکی۔ زبیدہ اچانک اتنی تلخ کیوں ہوگئی۔
’’ارے نہیں آپی! آپ کیوں جائیں گی؟ آپ رہیں نا۔ ہم تو ویسے بھی کچن میں جا رہے ہیں۔‘‘
نور نے نرمی سے اتنا ہی کہا۔
نور جو سمجھی تھی، اسے ظاہر کرنے کے بجائے اُس نے عاجزی سے بات کو الگ رخ دیا۔
زبیدہ کے چہرے کی بے چینی گہری ہوگئی۔
’’نہیں ! میں جا رہی ہوں۔‘‘ اس نے سخت لہجے میں کہا۔
میں نے کئی مرتبہ یہ غور کیا ہے، جب بھی میں آتی ہوں، تم اپنی جگہ بدل لیتی ہو، یا پھر فوراً گھر چلی جاتی ہو۔
نور کو جیسے جھٹکا لگا، اس کا نرم چہرہ پھیکا پڑ گیا۔
اس نے سب کے چہرے کو دیکھا۔ سب کے چہرے پر حیرت اور سوال تھا، زبیدہ کیا کہہ رہی ہے؟
وہ صفائی پیش کرنے والی ہی تھی کہ۔۔۔
’’میں جا رہی ہوں‘‘ کہتے ہوئے جانے لگی۔۔
زبیدہ تیز قدموں سے کمرے سے باہر نکل گئی اور دروازہ بند ہو گیا۔
زبیدہ کے جانے کے بعد گھر میں سناٹا چھا گیا۔
فضا نے خاموشی کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ نور تم سوچوں نہ زیادہ، ان کی تو عادت یہی ہے۔ تم جانتی ہو نا؟
انھیں ہر ایک کی زندگی سے فرق پڑتا ہے۔ تب ہی نا کہہ رہی کہ ہم اکثر ان کی آمد پر کمرہ بدل لیتے ہیں۔
نور نے آہستہ سے سر ہلایا۔
سب کو معلوم تھا کہ نور کتنی حساس طبیعت کی لڑکی ہے۔
کچھ دیر خاموشی میں گزرے۔
نور نے لمبی سانس لی اور دھیرے سے کہا۔
اچھا میں چلتی ہوں، امی نے کہا تھا جلد
آ جانا۔
وقت: 3:23 صبح صادق
آج وہ وقت سے پہلے جاگ گئی تھی، شاید نیند آئی ہی نہیں تھی۔ مومنوں کے دل ایسے ہی ہوتے ہیں، وہ دوسروں کا درد جلد محسوس کر لیتے ہیں۔
وضو کے بعد جائے نماز پر بیٹھتے ہی آنسو بہہ نکلے۔ زبیدہ کا اداس چہرہ اس کی نظر سے اوجھل ہی نہیں ہو رہا تھا۔
یا اللہ! تو تو جانتا ہے نا، میں ایسی نہیں ہوں۔ میرا دل کبھی کسی کو دکھ دینے کی نیت نہیں رکھتا۔
دعا کے بعد اس نے تہجّد ادا کی، پھر تسبیح کے دانے آہستہ آہستہ گھماتے ہوئے وہ تھکن سے نیند کی آغوش چلی گئی۔
’’نور تمھیں زبیدہ نے گھر بلایا ہے۔‘‘
نور کی امی نے اسے ناشتا کے فوراً بعد ہی اطلاع کی۔
نور کے دل کی دھڑکن ایک لمحے کو رکی۔
جی امی! کچھ بتایا انھوں نے؟
’’نہیں! بس یہی کہا کہ وقت نکال کر جلد آ جائے۔‘‘
اچھا، میں ابھی چلی جاتی ہوں۔
نور نے جلدی سے ڈوپٹہ درست کیا، گہری سانس لی اور دروازے کی طرف بڑھ گئی۔
جی آپی! آپ نے مجھے بلایا تھا؟
نور نے زبیدہ سے پوچھا۔
ہاں، اندر آؤ۔
’’مجھے تم سے کچھ کہنا ہے۔ ‘‘
نور کو اپنی ذات سے الجھن ہو رہی تھی، آخر اس کی وجہ سے زبیدہ کا دل دکھا تھا۔
’’جی، بولیں نا آپی۔‘‘
دیکھو، میں نے کل تمھیں بلا وجہ ہی اتنا کچھ سنا دیا، حالاں کہ غلطی میری تھی۔ ظاہر ہے تم جھوٹی ہو، مجھ سے کیا باتیں کروں گی؟
زبیدہ نے اپنی غلطی کا اقرار کرتے ہوئے بے فکری سے کہا۔
ارے! آپی ایسا نہ کہیں، پلیز آپ معافی نہ مانگیں، آپ کی کوئی غلطی نہیں۔ میں نے لاشعوری میں آپ کا دل دکھا دیا۔ مجھے اس طرح محفل سے نہیں جانا چاہیے تھا۔ میری رویّے سے آپ کو تکلیف پہنچی، اللہ کے واسطے مجھے معاف کر دیجیے۔
وقت: شام چار بجے نور کے گھر
نور یار! اچھی سی چائے پلاؤ۔
فضا کمرے میں آتے ہی، نور کو چائے کا آرڈر دینے لگی۔
آج پتا ہے کیا ہوا؟
ہاں بتاؤ نا کیا ہوا؟
مجھے زبیدہ آپی نے بلایا تھا۔
کیا واقعی؟
فضا نے بڑی حیرانی سے کہا: ضرور سوری کرنے کے لیے بلایا ہوگا!
فضا نے آنکھوں کو گول کرتے ہوئے کہا:
نہیں بھئی! اب ایسا بھی نہیں، بس انھیں احساس ہوا کہ انجوں نے بلا وجہ اتنا سوچ لیا تھا کہ ہم انھیں نظر انداز کرتے ہے۔
خیر۔ میری بات تو سنوں۔
نور نے فضا کی بات کو بدلنے کی کوشش کی۔
اچھا بتاؤ نا۔
فضا نے چائے کا ایک گھونٹ لیتے ہوئے کہا۔
میں نے ان سے معافی مانگ لی ہے، اب میں مطمئن ہوں۔
نور نے پرسکون انداز میں کہا اور یہ بات فضا کو پسند نہ آئی۔
کیا مطلب، تمھارا دماغ تو ٹھیک ہے نا؟ تم نے معافی کیوں مانگی؟ باتیں بھی تم سنو اور پھر معذرت بھی تم کرو؟
تم پاگل ہو! کیوں مانگا معافی؟ میں تو کبھی نہ مانگتی۔
مگر مجھے ان کا اداس چہرہ ستا رہا تھا۔ تم جانتی ہو نا جن کے پاس آسائشیں کم ہوتی ہیں، انھیں دکھ جلد محسوس ہوتا ہے۔
میںنے سیرتِ طیبہ سے سیکھا ہے، ہمیں ہمیشہ یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہمارے الفاظ، لہجے اور رویّے سے کسی بھی انسان کی دل آزاری نہ ہو۔ہم مسلمانوں کو پیارے نبیﷺ کی سیرتِ طیبہ کی پیروی کرنی چاہیے اور لوگوں کے ساتھ نرمی اور محبت سے پیش آنا چاہیے۔
آپﷺ کی ہر ادا میں محبت، رحمت، شفقت اور انسانیت کا درس نظر آتا ہے۔ سیرتِ مصطفیﷺ زندگی کے ہر پہلو پر رہنمائی فرماتی ہیں اور میں نبی کریم ﷺ کی سیرت پڑھوں، لیکن اس پر عمل نہ کروں تو میرے علم کا فائدہ؟
نور زبان سے نہیں دل سے کہہ رہ تھی۔
فضا چہرے پر تبسّم سجائے اپنی مومنہ دوست کو دیکھ رہی تھی۔ اسے فخر محسوس ہوا تھا اپنی دوستی پر۔
٭ ٭ ٭

![Adbi Fun Paare[Ehsaas Naamah]](https://haadiya.in/wp-content/uploads/2026/01/Adbi-Fun-PaareEhsaas-Naamah.jpg)
0 Comments