ملازم

انتظاميہ اور سرمايہ دار کے درميان پيستا ہوا ملازم

یہ تصویر دیکھ کر چوٹ بھی لگتی ہے اور استحصالی نظام پر دل بھی کڑہتا ہے۔ لیکن یہی سفاک حقیقت ہے۔ اس حقیقت سے آشنائی حاصل کیجیے، دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروائیے اور اپنے حقوق کا مطالبہ کیجئے ۔ آپ زاویہ بدل کر دیکھیں تو یہ پیغام بھی اس تصویر میں واضح ہے کہ آپ تکلیف میں ہیں۔ مسلسل جبر کے اس مقام پر اکتفا نہ کریں، ایسی حالت میں مستقل رہنا اپنے آپ کو اور آپ سے جڑے لوگوں کو تکلیف میں رکھے گا ۔آپ اس مقام سے آگے بڑھ سکتے ہیں کیوں کہ دنیا کے بے شمار لوگ اس مقام سے نکل کر بلندی پا چکے ہیں ۔
ہر گہر نے صدف کو توڑ دیا تو ہی آمادہء ظہور نہیں
اور جب آپ بلند مقام پالیں تو کسی مزدور پر ظلم نہ کریں۔ تبھی دنیا کا نظام بدلے گا اور بدلنے والے آپ ہوں گے کیوں کہ آپ اس درد کو جانتے ہیں ۔
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ۲۰۲۱