بچہ
چھن چھناک کیا توڑا؟ لڑائی بند کرووو! پڑھنے بیٹھو ورنہ ماروں گی ۔۔۔ خاموش بیٹھ جاؤ اب آواز نہ نکلے سیدھے بیٹھو ورنہ ماروں گی۔۔۔ مہمان کے سامنے سنایا کیوں نہیں ؟ میری انسلٹ کی؟ بچوں کو بات نہ ماننے پر منفی اور تضحیک آمیز الفاظ انہیں غیرت دلانے کے لیے سخت لہجے میں بولنا اور آنکھ دکھاکر غصہ اور نفرت کا اظہار کرنا ، بچوں پر ماؤں کی چیختی چلاتی آوازیں ہمارے گھروں کا معمول ہے اگر بچہ دو سے تین سال کا ہو تو ترش اور سخت چیخ سے سہم کر کھڑے ہوجاتا ہے۔ آپ خوش ہیں کہ ڈرا کر رکھنا ہی تربیت ہے۔ اس طرح بچے پرکنٹرول رہے گا دیگر افراد بھی ماؤں کو اکساتے ہیں کہ بچوں کو تاکید میں رکھیں۔ یا شوہر کا سخت رویہ ماؤں کا بچوں پر ردعمل ہوتا ہے ۔ آپ جانتی ہیں جب مائیں چیختی ہیں تو بچوں پر اس کے کیا اثرات ہوتے ہیں ؟ • چیخنے چلانے کی آواز سے بچے خوف زدہ ہوجاتے ہیں ۔ • یہ چیز ان کی شخصیت کو متاثر کرسکتی ہے ۔ بچے کے بولنے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے ۔ • ان میں اضطراب Anxiety پیدا ہوتی ہے وہ اپنا اعتماد کھو دیتے ہیں ہر کام کو انجام دینے کے بعد بے چین رہنے لگتے ہیں ۔ • بعض بچوں میں بات بات پر غصہ ہونے کی عادت پیدا ہوجاتی ہے ۔ بچے کا غصہ اپنے کھلونے پر اسی انداز سے نکالنا دستک ہے،اس دستک کو جب بھی سنیں اپنے رویے پر ضرورغور کیجیے گا ۔ • یہ سچ ہے کہ شوہر بیوی پر، بیوی بچے پر چیخے گی تو بہت بڑا نقصان آپ کے بچے کا ہوگا ۔ سوچئیے خامی کہاں ہے کیوں اور کیسے دور کرنی ہے ۔
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ۲۰۲۱