مسلم کونسل آف برطانیہ نے پہلی مرتبہ خاتون رہنما کا انتخاب کیا
مسلم امبریلا تنظیم برطانیہ کی پہلی خاتون جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد زارا احمد نے کہا “یہ واقعی ایک اعزاز ہے ۔ واضح رہے” کہ زارا احمد برطانیہ کی سب بڑی مسلم امبریلا تنظیم کے جنرل سیکرٹری انتخابات میں اس تنظیم سے وابستہ تمام گروپوں میں تقریباً دو تہائی سے زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے یہ اعزاز پایا ہے ۔ یہ تنظیم برطانیہ کی تمام مساجد کمیٹیوں، مسلم مدراس اور دیگر فلاحی شعبوں کی تنظیموں پر مشتمل ہے ۔زارا احمد، گذشتہ چار سال سے مسلم کونسل آف برطانیہ (ایم سی بی) کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہنے والے ہارون خان سے یہ عہدہ حاصل کریں گے۔ اس سے قبل وہ ایم سی بی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہیں ۔ زارا احمد انسانی حقوق کے قانون میں ماسٹرز گریجویٹ ہے اور ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹ بھی ہے ۔ گلاسگو سے تعلق رکھنے والی ٢٩ سالہ زارا احمد، اس پروقار و ذمہ دار عہدے کے لیے انہیں منتخب کرنے پر ایم سی بی کے تمام مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے ان پر اعتماد ظاہر کرنے اور انہیں خدمت کا موقع فراہم کرنے کے لیے سب سے پہلے ان کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ وہ کہتی ہیں“ میرے خیال میں خواتین بعض اوقات قائدانہ کردار ادا کرنے سے ہچکچاتی ہیں، حالانکہ وہ اس سے زیادہ اہلیت کی حامل ہوتی ہیں”۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعی اہم ذمہ داری ہے۔اس تنظیم میں نوجوان افراد اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ہم جو کام کررہے ہیں اس میں تنوع پیدا کرنا ہماری پہلی ترجیحات ہونی چاہئے ۔ لندن کے میئر صادق خان نے ٹویٹ کے ذریعے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ زارا احمد کی تقرری “لاجواب” ہے۔ صادق خان کہتے ہیں کہ“میں زارا احمد کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ۔ اور توقع کرتا ہوں کہ وہ ملک بھر میں ہماری برادریوں کی بہتری اور اس تنظیم کو مزید اونچائیوں تک لے جانے کا کام جاری رکھیں گی ” ۔انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد “ ایک مشترکہ ، متنوع اور نمائندہ ادارے ”کی تعمیر جاری رکھنا ہے جو برطانوی مسلمانوں کی مشترکہ بھلائی اور ضروریات کے لیے کارآمد رہے ۔
زرا احمد، گذشتہ چار سال سے مسلم کونسل آف برطانیہ (ایم سی بی) کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز رہنے والے ہارون خان سے یہ عہدہ حاصل کریں گے۔ اس سے قبل وہ ایم سی بی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہیں
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ۲۰۲۱