انقلاب کےد ئیے

نظم

ام۔ ماریہ حق
اس شہرِ بے اماں کے ستم کشا لوگ
اٹھ کھڑے ہوئے
یہ لوگ وہ ہیں
کہ جن کے چہرے پر جبر کی داستان لکھی گئی ہے
انصاف سے جن کا ایمان اٹھ چکا ہے
سیاست کے پیچ و خم سے
پرخار کردی گئی ہیں
جن کی راہیں
وہ آج کھڑے ہیں سڑکوں پر
ظلم کی ہر قوت سے ٹکرانے
سیاست کے اس سیاہ دور میں
انقلاب کے دئیے جلانے

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ۲۰۲۱