اپنا مقصد اور اپنا ہدف زندگی

زندگی جس کے چلنے سے دنیا چلے
جس کے چلنے سے سانسوں کا دیپک جلے
زندگی جس کی آغوش میں ہم پَلے
زندگی عزمِ محکم کے سائے تلے
گوہرِ علم کا ہے صدف زندگی
اپنا مقصد اور اپنا ہدف زندگی
قدر سیکھی تھی دنیا نے انصاف کی
حق پرستی کی اور نیک اوصاف کی
ہاں، یہ میراث تھی اپنے اسلاف کی
معترف تھی زمیں جن کے الطاف کی
پھِرتے تھے جو کبھی سر بکف زندگی
اپنا مقصد اور اپنا ہدف زندگی
زندگی زندہ لوگوں کی تقدیر ہے
زندگی اہلِ ہمت کی تدبیر ہے
زندگی آیتِ حق کی تفسیر ہے
لوحِ محفوط پر لکھّی تحریر ہے
اپنی خاطر بھی ہے صف بہ صف زندگی
اپنا مقصد اور اپنا ہدف زندگی
اپنا شیرازہ ہے آج کل منتشر
اور نظریں قیادت کی ہیں منتظر
کوئی ایوبیؒ خود کو کرے مشتہر
کوئی قاسم ؒ ہو ہم میں نمودار پھِر
اور ہم باندھ لیں اپنی صف زندگی
اپنا مقصد اور اپنا ہدف زندگی
زندگی طاعتِ ربِ عرشِ بریں
زندگی اتّباعِ رسولِ امیں ﷺ
بس یہی اپنا ایمان اپنا یقیں
زندگی حکمِ قرآں کے زیرِ نگیں
اب اُٹھاتے ہیں ہم یہ حلف زندگی
اپنا مقصد اور اپنا ہدف زندگی

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے