ندا کیا ہوا تمھیں؟ اسکول نہیں جانا ہے؟ آٹھ بج رہے ہیں۔ ماں کی آواز پر ندا کی آنکھ کھلی۔ نہیں ماں آج میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ ماں نے بڑی فکر سے پیشانی چھو کر دیکھا۔ ٹھیک تو ہے۔ ماں! آج میرا دل اسکول کو جانا نہیں چاہتا ہے۔ ماں اس کی بہانا بازی سے خوب واقف تھی۔ اچھا تمھارے بابا کو آنے دو۔ زیبا کی شادی کے لیے اجازت مانگوں گی۔ یہ سنتے ہی ندا چلائی اور کچھ ہی دیر میں دوڑتی ہوئی تیار ہوکر ناشتے کی میز پر حاضر ہوئی۔ جلدی جلدی ناشتہ کیا۔ ماں ندا کی طرف دیکھ کر کہنے لگی: میری بیٹی کتنی پیاری لگ رہی ہے! ماں نے معمول کے مطابق اس کو ڈانٹا: تمھیں کتنی بار کہا برقع پہنے بغیر باہر نہیں نکلتے! ٹھیک ہے ماں پھر کبھی۔۔۔ اچانک بیل (Bell) کی آواز پر چونکی ماں۔۔۔ نمی ہوگی۔ ندا نے چائے کی آخری گھونٹ پیتے ہوئے کہا۔ ہاں! نمی ہی ہے۔ ماں نے کہا۔
دونوں لڑکیاں سائیکل پر سوار ہوکر اسکول کی طرف موڑیں اور ہاتھ ہلاتے ہوئے چلی گئیں۔ وقت کتنی تیزی سے چلا گیا، معلوم ہی نہ ہوسکا! ندا اب دسویں میں پہنچ گئی تھی، ماں نے سوچا۔۔۔ قریب چار بجے کا وقت تھا، اس نے کھڑکی کی طرف نظر دوڑائی۔ ابھی وہ سوچ ہی رہی تھی کہ ایمبو لنس کی آواز سنائی دی۔ شاید کوئی بیمار ہوگا، وہ یہی سوچ رہی تھی۔ جوں ہی ایمبولینس قریب ہوتی گئی، وہ سمجھ نہیں پا رہی تھی کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ اگلے ہی پل کسی نے چادر ہٹا دیا۔۔۔ ندا!!! وہ چیخ پڑی۔ اس کی چیخ آسمان کا سینہ چاک کررہی تھی۔
نمی سے پولس والے سوال پہ سوال کررہے تھے کہ کیا ہوا تھا اور کیسے ہوا؟
خوف اور وحشت سے نمی کی آواز نہیں نکل رہی تھی، مگر ندا کی امی کے بار بار اسرار کرنے پر اس نے روتے ہوئے بات بتائی: صبح جب ہم اسکول کے لیے نکلے تھے، تو چوراہے پر چند آوارہ لڑکوں نے ندا کو چھیڑتے ہوئے اس کا دوپٹہ کھنچا، جس کی وجہ سے دوپٹہ چھوٹ گیا اور ندا کا بیلنس آؤٹ ہوا اور ندا سڑک پر دھڑام سے گر پڑی اور بڑی ہی اسپیڈ سے ٹرک اس کو روندتے ہوئے نکل گیا۔ یہ کہتے ہوئے نمی ہچکیاں لینے لگی۔ ندا کی ماں یہ سنتے ہی بے ہوش ہوگئی۔
٭ ٭ ٭

![Girls Plant[Dupatta]](https://haadiya.in/wp-content/uploads/2026/04/Girls-PlantDupatta.jpg)
0 Comments