مرد کو باغیرت ہونا چاہیے
مگر کس معاملے میں؟
ہر معاملے میں
اپنی عزت میں
اپنی عورتوں کے احترام میں
اپنے گھر کی حرمت میں
یہاں تک کہ اپنے نام سے جُڑے ہر رشتے کی حفاظت میں۔
اس کا وقار ایسا ہو کہ نگاہیں جھکی رہیں
آنکھوں میں حیا بسی ہو
زبان پر سچائی سجی ہو
اور کردار اتنا بلند ہو کہ مثال بن جائے
وہ مرد ہو
تو ماں کو اپنی ضرورت بتانے سے پہلے سوچنا نہ پڑے
بہن کو اس کے ہوتے ہوئے در در کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑیں
اس کے سایۂ تحفظ میں بہن خود کو محفوظ سمجھے
اور بیوی!
بیوی کے لیے اس کا وجود سکون بن جائے
ایک پناہ… ایک آسرا… ایک اعتماد…
یاد رکھو ۔۔۔!
ذلت، خوف، گھبراہٹ اور تشدد
یہ مردانگی کی نشانیاں نہیں ہوتیں
یہ تو کمزوری کی علامت ہیں۔
ان لوگوں کی پہچان ہیں،
جو اپنی نامردی کو چھپانے کے لیے
طرح طرح کے بہانے تراشتے ہیں
اور آخرکار!
اپنی ہی عورتوں کو
دوسروں کے سہارے چھوڑ دیتے ہیں۔
حقیقی مرد وہ ہے،
جو خود سے جڑی خواتین کے ساتھ
ہر عورت کا احترام کرتا ہے
اور بلند آواز، جہالت، شور کے بجائے
اعلی اخلاق کا مظاہرہ کرتا ہے ۔
٭ ٭ ٭

![Girls Plant[Mard]](https://haadiya.in/wp-content/uploads/2026/04/Girls-PlantMard.jpg)
صحیح فرمایا،مگران سب باتوں کا احساس تب جاگزیں ہوتا ہے جب مرد حساس،غیرت مند اور کھدار ہوتا ہے اور میں سچ کہوں تو اس کی بھی ذمہ داری اولا ماں اور پھر اس کے بعد گھر کے بڑوں پر جاتی ہے۔کیوں کہ غیرت بچپن سے ہی مرد کی گھٹی میں رکھی جانی چاہئے اور مرد کو ہر دن کھداری کے اسباق پڑھائے جانے چاہئے اور جب یہی مرد سنِ شباب کو پہنچتا ہے تو پھر کسی بھی ماں کو اپنی ضروریات کے لئے گھر کے کسی بھی مرد کا منہ نہیں تکنا پڑتا ہے ،نہ کوئ بہن تحفظ کے لئے امید لگاتی ہے اور نہ ہی کوئ بیوی سکون سے خالی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتی ہے۔
آپ نے مختصر لکھا مگر خوب لکھا