قاری کی رائے

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترمہ چیف ایڈیٹر و ایڈیٹر صاحبہ !
الحمدللہ ’ھادیہ ای میگزین‘ کا ماہ اپریل 2026 کے شمارے کا مطالعہ ہوا۔ یہ میگزین بالکل اسم با مسمی ہے۔ ایک ایک کالم نہایت ہی عمدہ اور سبق آموز ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہدایت کا سامان ہے۔
اس سے پہلے کہ میں ھادیہ ای میگزین کے مضامین پر اظہار خیال کروں، میں ان تمام تخلیق کاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ ساتھ ہی ان کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، جنھوں نے اپنا قیمتی وقت لگا کر نہایت عرق ریزی سے ھادیہ ای میگزین اپریل 2026 کے لیے آرٹیکل تیار کیا ۔
اس شمارے کا مرکزی موضوع ہندوستان کے عہد وسطیٰ کی سنہری تاریخ اور ان کے کارہائے نمایاں کے بارے میں مفید معلومات فراہم کی گئیں، جس کی ملک کی موجودہ صورت حال میں اشد ضرورت ہے۔ اس سلسلے کی نظم ’تاریخ تو زندہ رہتی ہے‘ہندوستان کے مسلم حکمرانوں کے طرز حکومت کی بہترین عکاس ہے۔
اس کےعلاوہ دیگر عنوانات بھی قلب و ذہن کو مسخر کرنے والے ہیں۔ کہانی ’کرایے کا باغ‘ حمد ونعت، درس قرآن سب بے حد منفرد، دل کش اور سبق آموز ہیں۔
قارئین سے میری گزارش ہے کہ اس ماہ کے میگزین کاخود بھی بہ غور مطالعہ کریں اور اپنے شناساؤں کو بھی اس کے مطالعے کے لیے تیار کریں تاکہ ہمارا ماضی ہم سے اوجھل نہ ہو۔
اللہ سے دعا ہے کہ اللہ اس رسالے کی اشاعت کو خوب پروان چڑھانے اور اسے انسانیت کی ہدایت و فلاح کا ذریعہ بنائے، آمین یارب العالمین!

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سسٹر نازنین ارشاد!
آپ کامراسلہ نظر نواز ہوا۔ یہ جان کر مسرت ہوئی کہ ھادیہ ٹیم جس مقصد کے لیے میگزین پر کام کررہی ہے، الحمدللہ وہ ہمارے قدر داں قارئین تک پہنچ رہا رہا ہے۔ مراسلہ ارریہ سے موصول ہوا، ہمیں مسرت ہوگی کہ آپ کا قلمی تعاون بھی ھادیہ موصول ہوتا رہے۔
تشکر بسیار

والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے