قاری کی رائے

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
ھادیہ ای میگزین کا61 واں شمارہ زیر نظر ہے۔ زندگی کے کئی پہلوؤں کو اُ جاگر کرتا ہوا ،زندگی کے مختلف مسائل کا حل پیش کرتا ہوا ،تاریخی جھروکوں سے اسباق پڑھاتا ہوا یہ ایک بہت ہی دل چسپ اور دل موہ لینے والا میگزین محسوس ہوا۔ اس میں موجودہ دور کے نوجوانوں میں تاریخ سے دلچپسی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔
ڈاکٹر خان مبشرہ صاحبہ کا مضمون ’فلاحی ریاست کا تصور‘ تاریخ کے سمندر سے گوہر نایاب نکالنے کے مترادف ہے۔ ایم شکیل شمسی کا مضمون ’تاریخ برائے رہنمائی‘ تاریخ کو سمجھنے کا قرآنی انداز اور عصر حاضر کا انداز دونوں پیش کرتاہے ۔
یہ میگزین ماضی سے حال کے درمیان ایک پل کا کام کرتی ہوئی محسوس ہوئی۔بچوں کی پرورش، بچوں کی نفسیات، خواتین میں خود احتسابی کا احساس، یہ تمام احساسات ومسائل کو اِس میگزین میں یکجا کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کی کوششوں کو قبول کرے اور اس میگزین کے مقصد کو پورا کرے۔
وعلیکم السلام

سسٹر اصغری عثمانی صاحبہ!
آپ کا مراسلہ پڑھ کر دلی مسرت ہوئی۔ یہ ھادیہ کی خوش قسمتی ہے کہ بہترین اور قدرشناس قاری اللہ نے عطا کیے ہیں۔امید ہےکہ آپ ھادیہ کو دامے ، درمے قدمے سخنے تعاون سے نوازتی رہیں گی۔
شکرا جزیلا

والسلام
ایڈیٹر
ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے