قاری کی رائے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترمہ چیف ایڈیٹر و ایڈیٹر صاحبہ!
میں ھادیہ ای میگزین کی ٹیم کی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکرگزارہوں کہ انھوں نے یہ ماہنامہ میگزین جاری کیا جو محض ایک میگزین نہیں، بلکہ تحریکی پلیٹ فارم ہے جو قاری کی ذہن و قلب کو روحانیت دیتی ہے۔
اس میگزین کا سرِورق ہی اتنا متاثر کن ہوتا ہے کہ قاری کو اپنی جانب کھینچ لیتا ہے۔ اس کا مطالعہ کرکے واقعی لگتا ہے کہ یہ ایک سماجی آئینہ ہے، جس کے ہر مضمون میں ایک عملی پیغام ملتا ہے جسے دیکھ کر ہمیں رہ نمائی و تقویت ملتی ہے۔
دورِ جدید میں اس طرح کی میگزین معاشرے کے لیے کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ ماہ اپریل کے شمارے میں جس طرح تاریخی پس منظر میں تحریر کی گئی ہے، اس کے کچھ مضامین؛ فلاحی سیاست کا تصور مغل دور میں، تاریخ برائے راہ نمائی، مسلم خواتین کے کارنامے، ہندوستان میں مشترکہ تہذیب کی بنیادیں، ٹیپو سلطان ہندوستانی تاریخ کا روشن‌ باب، ان تمام مضامین میں خواتین کے کارناموں کو اُجاگر کیا گیا ہے جس سے خواتین میں سیاسی، معاشرتی، تحریکی وتہذیبی شعور بیدار ہوتا ہے۔ اس میں اک مضمون ’مشتبہ کاروبار والے کی دعوت یا ہدیہ قبول کرنا‘ قرآن وحدیث کی روشنی میں حرام و حلال کی پہنچان کی طرف قارئین کو متوجہ کرتا ہے۔
ڈاکٹر خان مبشرہ صاحبہ کا مضمون ’ضدی بچہ: والدین سے کلام کرتا ہے بچے کا رویہ‘ بہت ہی اہم ہے کہ والدین بچوں کی ذہن سازی کس طرح کریں؟ اسے پڑھ کر والدین کو ان شاء اللہ رہ نمائی ملےگی۔
یہ میگزین نئے طرز کی عکاسی کرتا ہے۔ اس میگزین میں قرآن و حدیث کا فہم ہو یا سائنسی تحقیق ہو یا گھریلو مسائل ان تمام کا حل فراہم کیا جاتا ہے۔ اس میگزین کے ذمہ داران معاشرے کے پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر تمام مسائل کا حل پیش کرتے ہیں اور ان کے قلم کی جادوگری قاری کے دل پر بہت اچھا تاثر چھوڑتی ہے۔
ھادیہ گروپ کو مبارک باد پیش کرتی ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اس گروپ کے تمام ممبران کی کوششوں اور صلاحیتوں کو فروغ ملے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو، آمین!

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
سسٹر منت غیاث!
آپ نے بڑی توجہ سے ھادیہ کے شمارے کا مطالعہ کیا ہے۔ یہ بات ہمارے لیے پر مسرت ہے کہ آپ جیسے قدر دان قاری ھادیہ کو میسر ہے، ہم تہہ دل سے آپ کے مشکور ہیں۔
امید کرتے ہیں آپ کا حوصلہ افزا تعاون ہمیشہ ہمیں حاصل رہے گا۔

والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے