ترانہ برائے خواتین کانفرنس

اٹھو شاہیں صفت بہنوں، کہ اب بیدار ہو جاؤ
خدیجہ، عائشہ، حفصہ کا تم کر دار ہو جاؤ

تمہاری گودمیں پل کربڑھےطارق بھی،خالد بھی
وہیں پَر پرورش پائے مجدد بھی، مجاہد بھی
مقام و مرتبے سے آشنا ہو جائیے اپنے
وہی اسلاف کے ادوار میں کھو جائیے اپنے

بلند پرواز کی خاطر تم اب تیار ہو جاؤ
اٹھو شاہیں صفت بہنوں کہ اب بیدار ہو جاؤ

قلوب و ذہن کی اپنے تمھیں تطہیر کرنی ہے
تمھیںاسلاف کےخوابوں کی اب تعبیرکرنی ہے
کہ عصرِ نو میں جینے کی کوئی تدبیر کرنی ہے
جہاں کی از سرِ نو تم کو ہی تعمیر کرنی ہے
اقامت کی عمارت کے لیے معمار ہو جاؤ
اٹھو شاہیں صفت بہنوں کہ اب بیدار ہو جاؤ

امیدوں کی ِکرن تم ہو ، عزائم کا نشاں تم ہو
ہوا جس سےجہاں روشن،ستاروں کی ضیاتم ہو
شریعت کی اقامت میں ترا کردار بھی تو ہو
کہ فرضِ منصبی کے واسطے تیار بھی تو ہو

دعا کاشف کی ہے تم سیلِ انوار ہو جاؤ
اٹھو شا ہیں صفت بہنوں کہ اب بیدار ہو جاؤ

حاشیہ:
(1) طارق: طارق بن زیاد
(2) خالد: خالد بن ولید

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

1 Comment

  1. Aasiya jabeen

    Bht ache Mashallah bht khoob

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے