بیٹیوں کے دُکھ
بیویوں کی حسرتیں
ماؤں کے آنسوں
نہ کبھی کوئی سمجھا ہے اور نا ہی
کبھی کوئی سمجھ سکتا ہے سوائے ﷲ کے
یہ دُکھ بہت مضبوط بناتے ہیں
لیکن!
اس سے قبل خاموش کر دیتے
اعتماد ختم کردیتے ہیں
بھروسہ کرنا ممکن نہیں رہتا
خود کی ذات بے معنی سی لگتی ہے
لمحے صدیوں کی مانند گزرتے ہیں
سانس بوجھ محسوس ہونے لگتیں ہیں
موت کے حصول کی چاہ بڑھ جاتی ہے۔
لیکن۔۔۔
کیا تم نے سنا ہے؟
وہ ذات جس نے زمین و آسمان کی تخلیق کی اس نے کیا کہا ہے؟
لَا تَخَافِىْ وَلَا تَحْزَنِىْ ۖ”
کچھ خوف اور غم نہ کر
تم بیٹیوں کی تکلیف سے کبھی نہیں گزر سکتے
ان کے وہ آنسوں جو شاید تم دیکھ لو تو
دل دہل جائے
بیویوں کی چیختی خاموشی کبھی
تمھاری سماعت سن نہیں سکتی
اور ماؤں کی
حسرت بھری نگاہیں
ان کی فُکر
ان کی بے بسی
ان کی لازوال محبت
کبھی محسوس نہیں کرسکتے
یہ مضبوط اور بہادر ہونے سے قبل
بہت نازک ہوتی ہیں
خدارا ان کی نزاکت کو قائم رہنے دیں
ان کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں
چھین کر یا غبن کرکے
آپ عظیم نہیں بن سکتےان کو ان کے حقوق دیں
اور پتہ ہے؟
یہ کیا چاہتی ہیں آپ سے!
تحفظ!
عزت!
اعتماد!
محبت!
بس کیا آپ کا اتنا بھی ظرف نہیں خدارا!
اﷲ ان کے لیے غم نہیں چاہتا
انھیں غم نہیں دیں۔
٭ ٭ ٭


0 Comments