جون کا مہینہ، نئی تعلیمی امنگیں اور AI کا ساتھ

جون کا مہینہ شروع ہوتے ہی اسکولوں میں ایک الگ ہی رونق آجاتی ہے۔ نئی کتابوں کی خوشبو، بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور اساتذہ کی نئی تیاریاں یہ سب مل کر ایک نئے تعلیمی سال کا خوبصورت آغاز کرتے ہیں۔
ہر ماں باپ کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا بچہ صرف کتابیں رٹنے والا نہ بنے، بلکہ سوچنے، سمجھنے اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے والا انسان بنے۔ ظاہر ہے کہ یہ خواہش پوری کرنا اساتذہ کے بس میں ہے۔

اصل سوا ل کیسے سکھایا جارہا ہے؟

آج اسکول چننے میں صرف یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ وہ انگلش میڈیم ہے یا اردو، پرائیویٹ ہے یا سرکاری۔ اصل سوال یہ ہے کہ
٭ کیا بچہ خوش ہوکر سیکھ رہا ہے؟
٭ کیا اس کی بات سنی جارہی ہے؟
٭ کیا اس کی تخلیقی صلاحیت کو موقع مل رہا ہے؟
٭ اور کیا سبق زندگی سے جڑا ہوا ہے؟
اگر ان سوالوں کا جواب ہاں ہے تو سمجھیں بچہ صحیح جگہ ہے۔

بچے کھیل کھیل میں زیادہ سیکھتے ہیں

چھوٹے بچوں کے لیے کھیل، کہانی، تصویریں اور سرگرمیاں سب سے بہترین استاد ہیں۔ صرف رٹا لگوانے سے بچے کی سمجھ نہیں بڑھتی۔ اسی لیے NEP 2020 میں’’ Learning by Doing‘‘یعنی کام کرتے ہوئے سیکھنے پر خاص زور دیا گیا ہے۔
اس تصور کو عملی شکل دینے کے لیے چند سادہ مگر مؤثر مثالیں ملاحظہ کریں:

٭ پھلوں کا سبق :

 تصویر دکھانے کے بجائے اصلی سیب، کیلا یا آم کلاس میں لائیں۔ بچوں سے چھُوائیں، رنگ اور ذائقے پر بات کریں۔ بچہ فوراً یاد کرلے گا اور اگلے دن بھی نہیں بھولے گا۔

٭ جمع تفریق :

چاکلیٹ، پنسل یا گیند گن کر حساب سمجھائیں، ریاضی مشکل نہیں لگے گی۔

 ٭ پودوں کا سبق :

 بچوں کو اسکول کے باغ میں لے جائیں، پتے اور پھول چھوا کر دکھائیں، وہ کتاب سے زیادہ یاد رہے گا۔

٭ سمتیں سکھانا :

خود ہاتھ اٹھا کر بتائیں کہ شمال، جنوب، مشرق، مغرب کہاں ہے بچے کبھی نہیں بھولیں گے۔

٭ موسم کا سبق :

ہر صبح بچوں سے پوچھیں’’آج موسم کیسا ہے؟‘‘
— یہ ایک سوال روزانہ کا مشاہدہ سکھاتا ہے۔

ٹیکنالوجی نے تدریس کو آسان بنادیا

آج ایک اچھا استاد صرف بلیک بورڈ تک محدود نہیں۔ موبائل، ٹی وی اسکرین، ویڈیوز اور تعلیمی Apps سبق کو یادگار اور دل چسپ بنا دیتے ہیں۔ حکومت ہند نے اساتذہ کے لیے کئی مفت Digital Platforms بھی فراہم کیے ہیں:
یہ تمام Platforms بالکل مفت ہیں اور سرکاری و پرائیویٹ دونوں اسکولوں کے اساتذہ انھیں استعمال کرسکتے ہیں۔

AI TOOLS جدید استاد کا سب سے بڑا مددگار

Artificial Intelligence یعنی AI آج اساتذہ کا سب سے طاقت ور ساتھی بن چکا ہے۔ یہ Tools نہ صرف بالکل مفت ہیں بلکہ موبائل پر بھی آسانی سے چلتے ہیں۔ ذیل میں ہم ایسے سات منتخب AI Tools کا تعارف پیش کررہے ہیں جو خاص طور پر اساتذہ کی ضروریات کو سامنے رکھ کر بنائے گئے ہیں۔

1۔Lesson Plan بنانا MagicSchool AI

magicschool.ai
یہ Tool دنیا بھر میں تیس لاکھ سے زیادہ اساتذہ استعمال کرتے ہیں۔ صرف Subject، Class اور Topic لکھیں۔
چند سیکنڈ میں سرگرمیوں، مقاصد اور سوالات سمیت پورا Lesson Plan تیار ہوجاتا ہے۔
عملی مثال: لکھیں “Class 3, Science, Water Cycle اور مکمل منصوبہ آپ کے سامنے۔

2۔ Visual Aids اور Diagrams بنانا —Napkin AI

کوئی بھی سبق یا خیال لکھیں
Napkin AI فوراً خوبصورت Diagram اور Mind Map بنا دیتا ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کر کے کلاس میں دکھایا جاسکتا ہے۔
عملی مثال:
”Food Chain“ لکھیں گھاس سے شیر تک پورا خاکہ چند لمحوں میں تیار۔

3 ۔ Quiz اور سوالات بنانا Brisk Teaching

یہ ایک Browser Extension ہے جو براہ راست آپ کے Browser میں چلتی ہے۔ کوئی بھی Text یا YouTube Video دیں۔
MCQ، True/False یا Short Questions فوراً تیار ہوجاتے ہیں اور Google Form میں Export بھی کیے جاسکتے ہیں۔
عملی مثال: نصابی کتاب کا کوئی بھی صفحہ دیں ،دس سوالات چند سیکنڈ میں تیار۔

4۔ مشکل سبق کو مختلف سطحوں میں بدلنا Diffit.me

یہ Tool کمزور اور ہوشیار دونوں طرح کے بچوں کے لیے ایک ہی سبق کو مختلف سطحوں میں ڈھال دیتا ہے۔ Topic یا Article Link دیں، Reading Level سیٹ کریں ، آسان، درمیانہ اور مشکل تینوں درجوں کا مواد ایک ساتھ تیار ہوجاتا ہے۔
عملی مثال: کمزور بچے کے لیے آسان زبان میں اور ہوشیار بچے کے لیے تفصیل کے ساتھ بیک وقت۔

5۔ Interactive Presentation بنانا
curipod.com

Topic لکھیں اور Class Level چنیں Curipod پوری Interactive Slide Presentation تیار کردیتا ہے جس میں Polls، سوالات اور Discussion Prompts شامل ہوتے ہیں۔ بچے اپنے موبائل سے Live Poll میں حصہ بھی لے سکتے ہیں۔
عملی مثال: ”Seasons“ لکھیں
بچے خود سوال پوچھنے لگیں گے کہ آج کیا پڑھیں گے۔

Topic لکھیں اور Class Level چنیں Curipod پوری Interactive Slide Presentation تیار کردیتا ہے جس میں Polls، سوالات اور Discussion Prompts شامل ہوتے ہیں۔ بچے اپنے موبائل سے Live Poll میں حصہ بھی لے سکتے ہیں۔
عملی مثال: “Seasons” لکھیں
بچے خود سوال پوچھنے لگیں گے کہ آج کیا پڑھیں گے۔

6۔ اپنے Notes سے مواد بنانا:
Google NotebookLM

Google کا یہ مفت Tool آپ کی اپنی PDF، Notes یا کتاب سے Quiz، خلاصہ اور Study Guide چند سیکنڈ میں بناتا ہے۔
عملی مثال: پورے Chapter کی PDF Upload کریں اور پوچھیں “اہم سوالات بناؤ Revision Notes فوراً تیار۔

7۔ سبق کو گانے میں بدلنا : Suno AI

چھوٹے بچوں کے لیے یہ Tool انتہائی کارآمد ہے۔ سبق کے الفاظ لکھیں، Style چنیں Suno انہیں ایک دلکش گانے میں بدل دیتا ہے جسے کلاس میں چلایا جاسکتا ہے۔
عملی مثال: حروف تہجی کا مزیدار گانا بنائیں ،بچے گھر جاکر بھی گنگنائیں گے۔

تمام AI Toolsیک نظر میں:

والدین اب زیادہ باشعور ہیں
آج کے والدین صرف بڑی عمارت یا روانی سے انگلش بولنے پر توجہ نہیں دیتے۔ وہ دیکھتے ہیں کہ بچے کی تخلیقی صلاحیت کو موقع مل رہا ہے یا نہیں، بچہ اعتماد سے بات کرسکتا ہے یا نہیں اور اسے سوچنا اور سمجھنا سکھایا جارہا ہے یا نہیں۔
صرف ”Twinkle Twinkle Little Star“ رٹوانا حقیقی تعلیم نہیں۔ حقیقی تعلیم وہ ہے جو بچے کی سوچ اور اعتماد کو بڑھائے۔

بچے کی ڈیجیٹل تعلیمی شناخت
[APAAR ID]

حکومت کا APAAR ID نظام آدھار کارڈ کی طرح بچے کی ایک مستقل تعلیمی شناخت فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعے بچے کا پورا تعلیمی ریکارڈ ایک جگہ محفوظ رہے گا، اسکول تبدیل کرنے پر کوئی دشواری نہیں ہوگی اور والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی نمایاں سہولت ملے گی۔ واضح رہے کہ اس نظام میں شمولیت کے لیے والدین کی رضامندی ضروری ہے۔

اساتذہ کے لیے چند اہم نکات

نئے تعلیمی سال کے آغاز پر یہ باتیں ذہن میں رکھیں:
٭ کلاس روم کو خوشگوار ماحول دیں
٭ نرم اور دوستانہ لہجے میں گفتگو کریں
٭ ایک دلچسپ سرگرمی پوری کلاس کا ماحول بدل سکتی ہے
٭ AI Tools کو اپنا مددگار بنائیں — و قت بچائیں، معیار بڑھائیں
٭ ایک حوصلہ افزا جملہ کسی بچے کی زندگی بدل سکتا ہے
تعلیم کا مستقبل صرف کتابوں میں نہیں، بلکہ ایسے اساتذہ کے ہاتھ میں ہے جو وقت کے ساتھ خود کو بدلنے کے لیے تیار ہیں۔
بچہ اگر ہنستے ہوئے سیکھے گا تو وہ علم زندگی بھر یاد رکھے گا۔ اور اگر استاد AI کو اپنا دوست بنالے،تو پڑھانا پہلے سے کہیں زیادہ آسان، دلچسپ اور مؤثر ہوجائے گا۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے