قاری کی رائے

 محترمہ چیف ایڈیٹر و ایڈیٹر صاحبہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ ہادیہ ای میگزین 2026 ماہ مئی کا شمارے کا مطالعہ ہوا۔میرے خیال میں ہادیہ ای میگزین دین ،حالات حاضرہ اور علم و دانش کا ایک ایسا دل آویز سنگم ہے جہاں فکر کی روشنی اور شعور کی خوشبو ہر صفحے سے محسوس ہوتی ہے۔ اس کے مضامین قاری کے ذہن کو وسعت، دل کو تازگی اور روح کو بالیدگی عطا کرتے ہیں۔ انداز تحریر میں ادب کی شیرینی، تحقیق کی گہرائی اور حقیقت کی چمک نمایاں ہیں جو قاری کو نہ صرف معلومات فراہم کرتی ہیں، بلکہ اسے غور و فکر کی نئی جہتوں سے بھی آشنا کراتی ہیں۔
یہ میگزین علم و آگہی کا ایک روشن مینار ہے جو معاشرے میں شعور اخلاق اور مثبت فکر کو فروغ دیتا ہے۔اسوۂ ابراہیمی اور قربانی کا اصل پیغام جو صنوبر جیلانی صاحبہ کا مضمون ہے ۔ اس مضمون میں صرف تاریخی واقعہ بیان نہیں کیا گیا، بلکہ اسے آج کے دور کے حالات امت مسلمہ کی ذمہ داریوں اور انسانیت کے لیے ایک علمی پیغام کے طور پر پیش کیا گیا ہے، خاص طور پر یہ بات قابل تعریف ہے کہ مصنف نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت کو محض عبادت تک محدود نہیں رکھا، بلکہ قربانی صبر عدل حق کے لیے استقامت اور مظلوموں کی حمایت جیسے وسیع موضوعات سے جوڑا ہے۔ فلسطین کے مسئلے اور مسلم دنیا کی موجودہ کیفیت کا ذکر مضمون کو مزید بامعنی اور فکر انگیز بناتا ہے۔تحریر کا انداز ادبی بھی ہے اور فکری بھی، جس کی وجہ سے قاری صرف معلومات حاصل نہیں کرتا، بلکہ سوچنے پر بھی مجبور ہوتا ہے۔ قرآنی حوالوں اور تاریخی پس منظر نے مضمون کی مضبوطی میں اضافہ کیا ہے۔
عطیہ صدیقہ صاحبہ کا مضمون حج کے بارے میں اگر بات کروں گی تو یہ مضمون بہت خوبصورتی سے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی اطاعت اور ایمان کے جذبے کو بیان کرتا ہے۔ زبان نہایت مؤثر، سنجیدہ اور دل کو چھونے والی ہے۔ مضمون میں صرف تاریخی واقعہ بیان نہیں کیا گیا بلکہ اسے آج کے دور کے حالات امت مسلمہ کی ذمہ داریوں اور انسانیت کے لیے ایک علمی پیغام کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دیگر عنوانات بھی قلب و ذہن کو مسخر کرنے والے ہیں ۔رشید احمد صدیقی صاحب کے ماخذ مضامین تلخ حقیقتیں،درس قرآن ، درس حدیث سب بہت ہی عمدہ با اثر اور سبق آموز ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہادیہ ای میگزین کی ٹیم کو دین و دنیا کی کامیابی عطا فرمائے، آمین!

والسلام

وعلیکم السلام
سسٹر شہناز صاحبہ!
ھادیہ میگزین سے متعلق آپ کا تبصرہ پڑھ کر دلی مسرت ہوئی۔ ہمیں خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ توجہ سے اور مسلسل میگزین کا مطالعہ کرتی ہیں۔ ہم آپ کے تہہ دل سے مشکور ہیں ۔

والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے