یہ عید قرباں جو آرہی ہے
فریضۂ دیں سکھا رہی ہے
لیے ہوئے بندگی کے اسباق
عبودیت بھی جگا رہی ہے
عظیم قربانی دی گئی تھی
وہ داستاں پھر سنا رہی ہے
ہو جینا مرنا خدا کی خاطر
یہ یاد ہم کو دلا رہی ہے
بہائے خوں تو ملے سعادت
یہ مژدہ ہم کو سنا رہی ہے
انا، تکبر اور حب دنیا
کو منہ کے بل یہ گرا رہی ہے
ریا سے خالی رہیں عمل سب
پیام رب کا بتا رہی ہے
اطاعتِ رب ہو ایسے عنبر
رُسُل کا اُسوہ دکھا رہی ہے
٭ ٭ ٭
Comments From Facebook

![Sukhn Sarapa[Eid Qurbaan]](https://haadiya.in/wp-content/uploads/2026/05/Sukhn-SarapaEid-Qurbaan.jpg)
0 Comments