محترمہ ایدیٹر صاحبہ! ہادیہ ای میگزین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں کئی سالوں سے ہادیہ کی مستقل قاری ہوں۔ہادیہ کے کالم اور اس میں چھپنے والے مضامین لڑکیوں کے لیے جہاں دل چسپ ہوتے ہیں، وہیں ان کےلیے کارآمد بھی ہوتے ہیں۔اس کےلیے آپ اور آپ کے ساتھ اس کےلیے سبھی کام کرنے والوں کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔
ہادیہ چوں کہ کافی دنوں سے مطالعے میں ہے،اس لیے اس میں ہونے والے بدلاؤ چاہے Positive ہوں یا Negative،نظر کے سامنے آتے رہتے ہیں۔ان تبدیلیوں میں ایک بڑی تبدیلی یہ محسوس ہو رہی ہے کہ ہادیہ کا معیار اب پہلے جیسا نہیں رہ پا رہا ہے۔خاص طور پر جو کالم میرا سب سے زیادہ پسندیدہ ہوتا تھا،اس کی تو مانو روح ہی نکال دی گئی ہو۔پہلے ٹی ٹائم کی چھوٹی چھوٹی تحریریں دل چسپ،معلوماتی اور نہایت اچھی ہوتی تھیں۔ابھی ٹی ٹائم نہایت روکھا پھیکا اور بورنگ ہو گیا ہے۔
اس لیے میری گزارش ہے کہ پہلے ٹی ٹائم کے لکھنے والے جناب احمد بن نذر صاحب سے یہ کالم پھر سے لکھوایا جائے،تاکہ اس کا جو اپنا مزہ تھا وہ لوٹ آئے۔ ہادیہ کی ایک ادنیٰ ریڈر کی حیثیت سے میں نے اپنی رائے دی ہے،کوئی بات نامناسب لگے تو معافی کی درخواست ہے۔
عزیز بہن! آپ کا مراسلہ پڑھ کر مسرت ہوئی ہے کہ آپ ھادیہ کی مسلسل قاری ہیں، ٹی ٹائم سے متعلق آپ کی توجہ اس کا بین ثبوت ہے۔ میگزین کے کالم، تخلیق کار اور قاری کی دل چسپی اور ان کے مزاج اور میدان کی مہارت سے متعلق ہوتے ہیں ۔تاہم کوشش جاری ہے کہ اس کالم کو ہم دل چسپ بناکر پیش کرسکیں۔ آپ بھی دعا فرمائیے کہ ہم قاری کی دل چسپی اور علم کا سامان کرسکیں ۔
ہمیں خوشی ہوئی کہ ھادیہ میگزین کو آپ جیسے متوجہ اور صاف اظہار کرنے والے قاری میسر ہیں ۔ھادیہ ٹیم آپ کی ممنون ہے ۔
والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین
٭ ٭ ٭


0 Comments