سنہرا موقع
جج ملزم سے: تم نے سنار کی دکان سے زیورات کیوں چوری کیے؟
ملزم: جناب لکھا تھا سنہرے موقعے سے فائدہ اٹھائیے۔
٭ ٭ ٭
غریبوں کی امداد
(ایک دوست دوسرے دوست سے) میں اپنی تنخواہ کا 75/فیصد حصہ غریب افراد کی مالی مدد میں لگاتا ہوں۔
دوسرا دوست: اور تمھارے بیوی بچوں کا کیا ہوتا ہے؟
پہلا دوست: وہی تو محلے کے غریب افراد ہیں۔
٭ ٭ ٭
دو الگ پتے
مالک نوکر سے پوچھتا ہے: میرے دونوں خط لیٹر بکس میں ڈال دیے تھے نا؟
نوکر: جی ہاں! ڈال تو دیے تھے مگر پردیس والے خط میں پچاس پیسے کا ٹکٹ لگا ہوا تھا اور آپ کے گاؤں والے خط میں دو روپے کا ٹکٹ لگا تھا۔
مالک: اوووہ! مجھ سے بہت بڑی غلطی ہوگئی۔
نوکر: فکر مت کریں۔ میں نے خطوں کے پتے بدل دیے تھے۔
٭ ٭ ٭
خالص پانی
اسد اللہ اپنے دوست شعیب سے کہتا ہے: یار آج کل پانی بھی خالص نہیں ملتا۔
شعیب حیرت سے پوچھتا ہے: وہ کیسے؟
اسد اللہ: پانی سے بھی بجلی نکالی جاتی ہے۔
٭ ٭ ٭
ٹرین کی زنجیر
ایک عورت ریل گاڑی میں سفر کر رہی تھی کہ اچانک بجلی چلی گئی اور اس کا دل گھبرانے لگا۔ اس نے زور زور سے زنجیر کھینچنا شروع کردیا۔ جب بھی وہ زنجیر کھینچتی، اسے زور کا تھپڑ پڑتا۔ جب بجلی آئی تو اس نے ساتھ بیٹھی عورت سے پوچھا: جب میں نے زنجیر کھینچی تو کون مجھے تھپڑ مارتا تھا؟ اس عورت نے کہا: تم زنجیر کھینچ رہی تھی یا میری چٹیا؟
٭ ٭ ٭


0 Comments