چیونٹی کے عجائبات
سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ چیونٹیاں اناج اور بیج کو جمع کرنے کے بعد ان کو زمین میں لے جانے اور انہیں زمین کے اندر اپنے بِلوں میں رکھنے سے پہلے دو حصوں میں منقسم کر دیتی ہیں۔کیوں کہ اگر اناج و بیج کو دو حصوں میں تقسیم نہ کیا جائے تو وہ زمین کے اندر ہی پھوٹ جاتا اور اُگ جاتا ہے۔
انھوں نے اس حیرت انگیز بات کا بھی انکشاف کیاکہ چیونٹیاں دھنیے کے بیج کو چار حصوں میں تقسیم کرتی ہیں۔ کیونکہ ایک دھنیا کا بیج ہی ہے، جو دو حصوں میں بٹنے کے بعد بھی پھوٹ سکتا ہے۔ اس لیے چیونٹیاں اس کو چار حصوں میں تقسیم کرتی ہیں اور پھر اسے اپنے بلوں کے اندر محفوظ کر لیتی ہیں۔
غور کرنے کی بات:
چیونٹیوں کو ان سب چیزوں کا کیسے پتہ چلتا کہ کون سے بیج کو کتنے حصوں میں تقسیم کرنا ہے؟ سائنس اس حوالے سے کیا کہتا ہے؟
Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

نومبر ٢٠٢١