ایجوکیشنل ایپس
اسکول سے یونیورسٹی تک کی معیاری تعلیم گھر بیٹھے حاصل کرنے کے موثر ذرائع فاروق طاہر۔ حیدرآباد کووڈ(Covid-19) نے دنیا کے معمولات کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ آن لائن کام اور آن لائن تعلیم کا رجحان اس وبائی مرض کی وجہ سے بہت زیادہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور حالات کے معمول پر آنے کے بعد بھی قوی اندیشہ ہے کہ اس رجحان میں شاید ہی کوئی کمی واقع ہو پائے۔ کے جی تا پی جی طلبہ کو لکھنے پڑھنے اور سیکھنے کے عمل میں مددگار ایسے کئی ایپس موجود ہیں جس سے استفادہ کرتے ہوئے طلبہ اپنے تعلیمی نقصان کی پابجائی کر سکتے ہیں۔ صحت و طبی نقطہ نظر سے وباء کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کو بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے طلبہ کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہو رہا ہے۔ پڑھنے لکھنے اور سیکھنے کا شوق رکھنے والے طلبہ حتیٰ کہ تعلیم بالغان کے لیے تعلیمی ایپس اور ویب سائٹس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان ایپس اور ویب سائٹس سے طلبہ اپنی تعلیمی پیاس کو بجھا سکتے ہیں۔ اپنے علم میں اضافے کے متمنی طلبہ کے لیے ایسی تعلیمی ویب سائٹس اور ایپس موجود ہیں جو مفت آئن لائن تعلیم فراہم کر رہی ہیں۔ فی زمانہ ایجوکیشنل ایپس کی کوئی کمی نہیں لیکن بہت ہی کم ویب سائٹس اور ایپس ایسے ہیں جو معیار اور اعتبار کی کسوٹی پر پوری اترتی ہیں۔ ان میں سے کچھ ایپس پر نظر ڈالتے ہیں ۔ لرننگ ایپ 1:- ڈو لنگو Duolingo: ڈو لنگو Duolingo زبان سیکھنے کی ایک مفت ایپ ہے۔ یہ دنیا کی 38 مختلف زبانیں( لسانیات) سکھانے والے 98 مختلف کورسز فراہم کرتا ہے۔ ڈو لنگو ویڈیو گیمز کی طرح کام کرتا ہے یعنی آپ ایک مرحلے( لیول) کی تکمیل کے بعد ہی دوسرے مرحلے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ جب آپ ایک لیول کو مکمل کر لیتے ہیں تو یہ آپ کو انعام کے طور پر خیالی (ورچوول) سکے (کوائنس) دیتا ہے جو آپ کو اگلے مرحلے (لیول) تک لے جاتے ہیں۔ امتحان کے دوران غلطی پر مفت ٹپس بھی دی جاتی ہیں اور اصلاح کے طریقے بھی سکھائے جاتے ہیں۔ ڈو لنگو کسی ایک زبان کے درس و اکتساب پر مبنی جملہ 34 لکچرس فراہم کرتا ہے جو یونیورسٹی سمسٹر کے برابر ہوتے ہیں۔ لرننگ ایپ 2 :- خان اکیڈمیKhan Academy؛ آن لائن سیکھنے کا ایک اور مفت ذریعہ خان اکیڈمی ہے۔ یہ روایتی مضامین فزکس، ریاضی، کیمسٹری وغیرہ جیسے کئی مضامین پر خاص طور پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ آپ خان اکیڈمی پر بہت ساری مختلف نت نئی چیزیں سیکھ سکتے ہیں۔ خان اکیڈمی کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر ایک مفت ایپ ہے۔ اس کے لیے آپ کو ایک پیسہ بھی ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ لرننگ ایپ 3 :- میم رائز Memrise؛ میم رائز Memrise انگریزی الفاظ پر مشتمل ایک ایسا ایپ ہے جس میں انگریزی الفاظ یاد رکھنے کے لیے مختلف تخلیقی طریقے استعمال کیے گئے ہیں۔ اس ایپ کی بنیادی توجہ طلبہ کو انگریزی الفاظ کی مؤثر تدریس ہے۔ اسے آف لائن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے
Comments From Facebook

1 Comment

  1. محمد عمیر محمــــــــد مقتدیٰ

    ماشاالله بہت ہی بہترین یہ ماہنامہ ھادیہ ہے اللہ اس ماہنامہ کو عوام الناس میں خوب کامیاب بناۓ اور اس سے اردو داں طبقہ خوب نفع اٹھاۓ آمیـــــــــــــــــن

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ۲۰۲۱