السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ! ہادیہ ای میگزین کے تمام ہی شمارے اپنے بلند عزائم کے ساتھ اعلی معیار پر قائم ہیں، اس میں خواتین سے منسلک مختلف مسائل پر تبصرہ و رہنمائی ملتی ہے۔ موضوعات میں رنگا رنگی اور اسلوب میں تازگی اور بیان میں ندرت قارئین کو باندھے رکھتی ہے۔Normal
اختلاط رنگ وبو سے بات بنتی ہے
قلم کار اور قارئین دونوں ایک دوسرے کے لیے باعثِ برکت و رحمت ہیں۔ قارئین باذوق ہوں، لیکن تحریریں معیاری نہ ہوں تو قارئین مایوس ہو جاتے ہیں اور اگر اہل قلم اہل نظر ہوں، مگر قارئین بے شعور ہوں، تب بھی بات نہیں بنتی۔الحمدللہ یہاں اللہ کا کرم ہے، اسی لیے ہادیہ ای میگزین ارتقا کی راہ پر گامزن ہے۔ یہ اس لیے بھی ہے کہ یہ میگزین دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے اور خواتین کی صلاحیتوں کے نکھار کا سبب ہے۔ خواتین کی دینی، اخلاقی، سماجی، معاشرتی، معاشی اور نفسیاتی زندگی کا ایسا کوئی گوشہ نہیں، جس میں ان کی رہنمائی نہ کی جاتی ہو۔ تب ہی تو یہ ایک ایسا کارخانہ ثابت ہو رہا ہے، جس میں انسانیت ڈھل رہی ہے، شخصیتیں بن رہی ہیں اور منور ہو رہی ہیں، نیز سادگی میں پرکاری کے نمونے ہیں۔
اللہ کرے یہ خوب سے خوب تر کا سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رہے۔ ہادیہ ای میگزین کے پانچ سالہ کامیاب سفر پر منتظمین کے عزم و استقلال کو میرا سلام۔
دعا گو
سیدہ اشرف النساء (مہاراشٹر)
بہن اشرف النساء صاحبہ!
آپ کے تاثرات ھادیہ ای میگزین کی بابت پڑھ کر بڑی مسرت ہوئی۔ اللہ رب العالمین رائیٹر اور قاری کا رشتہ اسی طرح مضبوط رکھے، قاری کا حسن ظن قائم رکھے اور اس پر آشوب دور میں رائیٹر کے قلم میں جرأت حق پیدا کرے اور اسے مفید ترین بنائے، آمین!
ھادیہ ٹیم آپ کی تہہ دل سے شکرگزار ہے.
والسلام
ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین
٭ ٭ ٭


0 Comments