مارچ ٢٠٢٦
آیا آیا دیکھو رمضان!

آیا آیا دیکھو رمضان
ہوا ہے تازہ سب کا ایمان
روتے روتے ہوکر ہلکان
چھوڑ کے اپنا سب سامان
دیکھو کیسے بھاگا شیطان
آیا آیا دیکھو آیا رمضان

دھول اُڑی ہے، گرد چھٹی ہے
رحمت کی برسات ہوئی ہے
نیکی والی فضا بنی ہے
رونق والی ہوا چلی ہے
رب کا ہوا ہے ہم پر احسان
آیا آیا دیکھو رمضان

توڑ کے جھٹ پٹ نیند کے دھاگے
امی جاگیں، ابو جاگے
اور پھر تھوڑا پیچھے آگے
باجی جاگیں، بھیا جاگے
سب نے کھائی سحری، بریان
آیا آیا دیکھو رمضان
سب نے دستر خوان اٹھایا
اور پھر مل کر وضو بنایا
اور مؤذن جوں ہی پکارا
ہر اک اپنے گھر سے نکلا
پڑھنے نماز اور پڑھنے قرآن
آیا آیا دیکھو رمضان

غصہ، دھوکہ، مار کٹائی
جھوٹ نہیں اور نہ ہی لڑائی
ہم نہ کریں گے یہ سب بھائی
کیا ارادہ، قسم ہے کھائی
سچ ہی ہوگی اپنی پہچان
آیا آیا دیکھو رمضان

شام کو جب افطار سجے گا
ہمسایوں میں پہلے بٹے گا
اپنا روزہ تب ہی کھلے گا
ثواب ہم کو تب ہی ملے گا
رب کا کریں گے دل سے شکران
آیا آیا دیکھو رمضان

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے