مارچ ٢٠٢٦
چوں چوں دوست

دادی اماں صحن میں بیٹھی تھیں۔
علی، مریم اور ننھی زینب قریب ہی موبائل پر موسیقی سن رہے تھے۔
دادی اماں مسکرا کر بولیں:
’’پیارے بچو! آج تم موبائل پر میوزک سنتے ہو،
دل بہلاتے ہو…!
ایک زمانہ تھا جب ہم
اس سے کہیں زیادہ خوبصورت آواز سنا کرتے تھے۔‘‘
مریم نے چونک کر پوچھا:
’’دادی اماں! کس کی آواز؟‘‘
دادی اماں نے آسمان کی طرف دیکھا:
’’چڑیا کی آواز…
چوں چوں… چوں چوں…‘‘
زینب نے معصومیت سے پوچھا:
’’دادی اماں! اب وہ کہاں ہے؟‘‘
دادی اماں نے پیار سے اس کے سر پر ہاتھ رکھا:
’’بیٹا! وہ ہماری دوست تھی۔
کھیتوں میں کیڑے مکوڑے کھا کر
ہماری مدد کرتی تھی۔‘‘
علی نے حیرت سے کہا:
’’چڑیا ہماری مدد کرتی تھی؟‘‘
’’ہاں بچو!‘‘ دادی اماں بولیں۔
’’وہ چھوٹی سی تھی،
مگر کام بہت بڑے کرتی تھی۔
فصلوں کو بچاتی تھی
اور صبح سویرے اللہ کی خوب تسبیح کرتی اور ہمارے لیے الارم بن جاتی تھی۔‘‘
مریم ہنس کر بولی:
’’الارم؟‘‘
دادی اماں مسکرائیں:
’’ہاں بیٹا!
اس کی چوں چوں سے
ہم فجر کے لیے جاگ جاتے تھے۔
نہ موبائل، نہ گھڑی!‘‘
زینب اداس ہو گئی:
’’دادی اماں! ہم چڑیا کو واپس بلا سکتے ہیں؟‘‘
دادی اماں کی آنکھوں میں خوشی چمک اٹھی:
’’کیوں نہیں بچو!
آج Sparrow Day ہے نا۔
ہم اس کے دوست بن سکتے ہیں۔‘‘
’’کیسے؟‘‘ تینوں ایک ساتھ بولے۔
دادی اماں نے کہا:
’’چھت پر پانی رکھ دو،
تھوڑا سا دانہ ڈال دو،
گھر میں اور آس پاس پیڑ پودے اگاؤ۔
پھر تم
’’چوں چوں… چوں چوں…‘‘
کی خوبصورت چہچہاہٹ سنو گے۔
یہ قدرتی آواڑ کانوں کو بہت بھلی معلوم ہوتی ہے۔‘‘
علی مریم اور زینب نے طے کیا کہ اب وہ اپنا فارغ وقت میں gardening کریں گے اور اللہ کی ننھی مخلوق چڑیا کو واپس بلائیں گے۔
نہ جانے شہروں کے شور شرابے گاڑیوں کی آوازیں، آلودگی اور موبائل ٹاورز سے تنگ آکر وہ دور کہیں جنگلوں میں جابسی ہیں۔
ننھے بچے اب گھر اور آس پاس کے علاقوں کو اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر پیڑ پودے لگانے میں مصروف ہیں۔ امید ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی، موٹی موٹی چڑیا پھر آبسیں گی!

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے