مارچ ٢٠٢٦
مواقع و امکانات کو پہچانیں

اصل محرومی وسائل کی کمی یا مواقع کا فقدان نہیں، بلکہ ان مواقع اور وسائل سے بروقت فائدہ اٹھانے کے شعور اور احساس کا فقدان ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کے لیے امکانات کی وسیع دنیا آباد کر رکھی ہے، بس شرط یہ ہے کہ ان امکانات کو ڈھونڈا جائے اور اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔ بعض وقت کامیابی کا راستہ قریب ہی ہوتا ہے، اس کو ڈھونڈنے کے بجائے رکاوٹوں اور مشکلات کا رونا رویا جاتا ہے یا پھر دوسروں سے عدم معاونت کے گلے کیے جاتے ہیں۔ ایسے رویے خود اپنی ناکامیوں کے موجب بنتے ہے۔
بعض وقت امکانات قدموں میں بکھرے ہوتے ہیں، لیکن انھیں معمولی اور بے وقعت سمجھا جاتا ہے۔ ایسی سوچ کامیابی میں بڑے خسارے کا باعث بنتی ہے۔ کبھی کبھی معمولی وسائل اور بہ ظاہر چھوٹے مواقع بڑی کامیابیوں کے در کھولتے ہیں، اس لیے دستیاب مواقع کا موثر استعمال ضروری ہے۔
کبھی امکانات کے ساتھ متوقع خطرات کے اندیشے اقدام سے روکتے ہیں۔ چیلنجز کا مقابلہ کرنے والے اور خطرات سے نبرد آزما ہوکر اسے زیر کرکے کامیاب ہونے کا عزم وحوصلہ رکھنے والے افراد ہی کامیاب ہوتے ہیں۔ مشکلات کے پیچھے آسانیاں اور پھر کامیابیاں چھپی ہوتی ہیں بس ڈھونڈنے والی نگاہ اور عزم والے بازو چاہیے ہوتے ہیں۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے