جوتا
علی گڑھ کے معروف شاعر ’’شمیم بستوی‘‘ رمضان کے مہینہ میں بازار سے لوٹ رہے تھے، ہاتھ میں تھیلی تھی، تھیلی میں کوئی سامان تھا، راستے میں ایک پہچان والے مل گئے، پوچھا:
’’مولانا کیا لے کر جا رہے ہیں؟‘‘
انھوں نے کہا: ’’ایسی چیز جس کے کھانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔۔‘‘
ان صاحب نے کہا:
’’ایسی چیزوں کا علم مولانا لوگ اپنے پاس چھپا کر رکھتے ہیں اور ہمیں بتایا جاتا ہے کچھ بھی کھاؤ روزہ ٹوٹ جائے گا۔‘‘
مولانا نے تھیلی کھول کر دکھائی،
اس میں ’’جوتے‘‘ رکھے تھے۔
ملا نصر الدین
ایک مرتبہ ملا نصرالدین کو خطبہ دینے کی دعوت دی گئی، مگر ملا اس خطبہ کے لیے دل سے راضی نہیں تھے۔ خیر، ممبر پہ کھڑے ہوکر ملا نے حاضرین سے خطب کرتے ہوئے پوچھا: ’’کیا آپ جانتے ہیں کہ میں اپنے خطبہ میں کیا کہنے والا ہوں؟‘‘ لوگوں نے جواب دیا: نہیں۔ ملا نے کہا: میں ان لوگوں سے خطاب کرنا نہیں چاہتا، جو یہ تک نہیں جانتے کہ میں کیا کہنے والا ہوں، یہ کہتے ہوئے ملا وہاں سے رخصت ہوگئے۔ لوگ تعجب میں پڑگئے، دوسرے ہفتہ پھر ملا کو خطبہ کے لیے طلب کیا گیا۔ اس مرتبہ منبر پر کھڑے ہوکر ملا نے پھر یہی سوال کیا، تو لوگوں جواب میں ہاں! کہا۔ نصرالدین نے کہا: اچھا، تو آپ جانتے ہیں کہ میں کیا کہنے والا ہوں، تو میں اپنا قیمتی وقت برباد کرنا نہیں چاہتا اور پھر نکل پڑے۔ اس بار لوگ تذبذب میں پڑگئے اور فیصلہ کیا کہ ملا کو پھر سے خطبہ کے لیے مدعو کیا جائے۔ تیسرے ہفتے ملا پھر تشریف لائے، حسب مطابق وہی سوال پوچھا۔ اس بار لوگ تیار تھے کہ جواب میں کیا کہنا ہے، نصف لوگوں نے کہا: ہاں! تو بقیہ لوگوں نے نہیں کہا۔ وہ لوگ جو یہ جانتے ہیں کہ میں کیا کہنے والا ہوں، بقیہ لوگوں کو بتادیں۔ یہ کہہ کر لوٹ گئے۔
رومانس پر بیان
شوہر جمعے کی نماز پڑھ کر گھر آیا اور خوشی سے بیوی کو اٹھا کر جھومنے لگا۔
بیوی: ’’کیا آج مولوی صاحب نے رومانس پر بیان کیا ہے؟‘‘
شوہر: ’’نہیں، آج مولوی صاحب نے کہا ہے کہ جو شخص دنیا میں اپنی تکلیف خوشی خوشی اٹھائے گا وہ سیدھا جنت میں جائے گا۔‘‘
تسبیح چور
ایک جیب کترے نے دوسرے جیب کترے کے ہاتھ میں تسبیح دیکھ کر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا:
’’کیا اپنے پیشے سے تائب ہو گئے؟‘‘
’’نہیں یار!‘‘ دوسر جیب کترے نے منہ بسورتے ہوئے کہا۔
’’ابھی ابھی غلطی سے ایک صوفی کی جیب میں ہاتھ پڑ گیا تھا۔‘‘
مردہ سیاست دان
کچھ سیاستدانوں سے بھری ہوئی ایک بس بے قابو ہو کر ایک کھیت میں جا گھسی اور بری طرح تباہ ہوگئی
شور کی آواز سن کر ایک کسان فارم ہاؤس سے باہر نکلا اور ایک بڑھا گڑھا کھود کر سارے سیاستدانوں کو دفنا دیا۔
دو دن بعد پولیس کا وہاں سے ذکر ہوا۔انھوں نے کسان سے بس کا معاملہ دریافت کیا۔
کسان نے تفصیل بتائی تو انسپکٹر نے پوچھا۔
’’کیا تمام سیاستدان مر چکے تھے ؟‘‘
کسان نے جواب دیا: ’’کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ وہ زندہ ہیں‘ مگر آپ کو تو پتا ہے نا جناب، سیاستدان کتنا جھوٹ بولتے ہیں۔‘‘
بولنے والا بم
وکیل عدالت میں بم دھماکے کے عینی شاہد پر جرح کر رہا تھا۔وکیل نے پوچھا۔
کیا بم اچانک پھٹا تھا ؟
عینی شاہد غصے سے بولا۔
نہیں جناب بم انتہائی شریفانہ انداز میں چلتا ہوا میرے قریب اور اور نہایت ادب سے کہنے لگا۔
حضور ! ٹھاہ ہ ہ ہ ہ
٭ ٭ ٭


0 Comments