مارچ ۲۰۲٥
جی آئی او

دے رہا ہے یہ صدا’ جی آئی او ‘کا کارواں
آؤ بہنو ! تھام لو یہ دامنِ امن و اماں
تم میں پوشیدہ جواہر آ کے چمکیں گے یہاں
ہے ’جی آئی او‘ ہی تمھارے ہر ہنر کی قدرداں
دے رہا ہے یہ صدا’ جی آئی او‘ کا کارواں

ہے تمھارے قلب میں کچھ درد امت کا اگر
چاہتی ہو استقامت تم نبی کے دین پر
ہے تمھارا خواب اگر ہو ختم اس دنیا سے شر
چاہتی ہو امن کا بن جائے گہوارا جہاں
آؤ بہنو تھام لو یہ دامنِ امن و اماں
دے رہا ہے یہ صدا’ جی آئی او‘ کا کارواں
ہے یہ تنظیم ایک رہبر منزلِ مقصود کی
بے حیائی کے اندھیروں کی عدو یہ روشنی
کام ہے اس کا جگانا تم میں احساسِ خودی
اس خودی سے ہی بنوگی تم خدا کی ترجماں
آؤ بہنو! تھام لو یہ دامنِ امن و اماں
دے رہا ہے یہ صدا’ جی آئی‘ کا کارواں

تربیت نسلوں کی ہے جب صنفِ نازک کا شعار
اپنی ذمہ داریوں سے کیوں بھلا راہِ فرار؟
انکی جانب تم کو متوجہ کرے یہ بار بار
تم کو ہونا ہے اگر دونوں جہاں میں کامراں
آؤ بہنو تھام لو یہ دامنِ امن و اماں
دے رہا ہے یہ صدا ’جی آئی او‘ کا کارواں

Comments From Facebook

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مارچ ۲۰۲٥