بعض لوگوں کو بس میں بیٹھتے ہی یا پہاڑی راستوں سے گزرتے ہوئے یا پھرجھولوں میں جھولتے ہوئےاُلٹیاں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔اسے میڈیکل کی اصطلا ح میں’ موشن سکنس‘ (motion sickness)کہتے ہیں۔
موشن سکنس کیا ہے۔۔۔ زیرِ نظر تحریر میں ہم اس کوسمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمیں الٹیاں اس وجہ سے آتی ہیں کہ ہمارے دماغ میں ایک حصہ ہوتاہے،جسے ’ medulla oblongata ‘ (دماغی تنہ)کہتے ہیں۔یہ ہمارے سر کے پیچھے کی طرف ہوتا ہے۔ اس کے پاس ہی ’’CTZ chemoreceptor trigger zone ‘‘ہے۔
جب بھی ہم بس میں بیٹھتے ہیں یا جھولے وغیرہ پربیٹھتے ہیں تو ہمارے کانوں کا لیکوئیڈ ہلتے ہوئے یہ پیغام بھیجتا ہے کہ ہماری باڈی موو کر رہی ہے، جب کہ آنکھ کہتی ہے کہ نہیں، فکس ہے، کیونکہ جب ہم گاڑیوں میں بیٹھے ہوتے ہیں تو وہ چیزیں بلکل فکس دیکھ رہے ہوتے ہیں۔اسی عدم مطابقت کی وجہ سےہمارا CTZ اور MO ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے اور ہمیں اُلٹیاں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔چنانچہ اس سے بچنے کے دو طریقے ہیں۔ ٹیبلیٹ موٹیلیم وغیرہ لے سکتے ہیں جو اُلٹی کی میڈیسن ہے یا پھر آپ پلے اسٹور (Play store ) سے موشن سکنس کی ایپلیکیشن انسٹال کر لیجیے اور دوران سفر اس کو دیکھنے لگ جائیے۔اس سے آپ کو اُلٹی کم ہو جائے گی یا پھرنہیں آئے گی.
جب بھی ہم کوئی نشہ آورشئی یا کوئی غلط چیزیں کھا لیتے ہیںتو یہی CTZ جو ہے M.O کو سگنل بھیج دیتا ہے کہ کوئی غلط شئی اندر آگئ ہے۔
میڈولا آبلونگاتا سے ایک نس جا تی ہے جو ہمارے سٹمک (Stomach) کے ساتھ جڑی ہوتی ہے۔ اسی سے سگنل آتا ہے کہ جو بھی اندر آیا ہے اس کو باہر نکالا جائے،جس کی تاکید میں پھر سٹمک ہمیں اُلٹی کرواتا ہے۔
اب یہ سفر میں ایکٹیو کیسے ہوتا ہے…؟
ہمارے جوکان ہوتے ہیں ،ان کا کام سننے کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم کا توازن بھی برقرار رکھنا ہوتا ہے۔ کان کے اندر ونی حصے میں گول گول چکر ہوتے ہیں، جس کو میڈیکل کی اصطلاح میں’ویسٹیبولر کینال‘،جس کوکہتے ہیں لیبرنتھ…
ویسٹیبولر کینال جس کے اندر پانی بھرا ہوتا ہے۔ جب ہم چلتے ہیں تو وہ بھی ہل رہا ہوتا ہے، اور اس کے اوپر سینسر لگے ہوئے ہیں ۔وہ سینسر برین کو میسج بھیجتے ہیں کہ جسم کا بیلنس خراب ہو رہا ہے۔ اس لیے جب ہم پھسل کر گرنے لگتے ہیں تو ہمارے ہاتھ تحفظ کی غرض سےخود بخود کھل جاتے ہیں ،یہ اسی سے ہوتا ہے۔
اب جب ہم بس میں بیٹھے ہوں یا جھولے وغیرہ پر جھول رہے ہوںتو ہمارےکانوں کا لیکوئیڈہلتے ہوئے میسج بھیجتا ہے کہ باڈی موو کر رہی ہے، جب کہ آنکھ کہے گی کہ نہیں ،فکس ہے۔ کیونکہ جب ہم گاڑی میں بیٹھے ہوں تو وہ چیزیں بلکل فکس دیکھ رہے ہوتے ہیں، تو اسی عدمِ توازن یا گڑبڑی کی وجہ سےہمارا CTZ اور MO ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے جس سےہم کو اُلٹی آنا شروع ہوجاتی ہے۔گزشتہ سطروں میںاس سے بچنے کے دو طریقے بتلائے گئے ہیں، وقت ضرورت ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
٭ ٭ ٭


0 Comments