درج بالا عنوان صرف ایک مشاہدہ نہیں بل کہ ایک تلخ حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ایک گہری اور حقیقت پسندانہ معاشرتی نا ہمواریوں کی منہ بولتی تصویر ہے۔
’کارپوریٹ کلچر ‘عوام الناس کے سروں پر رقص کر رہا وہ خود غرض و مفاد پرست نظام ہے، جو غریب طبقے کو روندتا ہوا بڑھتا چلاجا رہا ہے۔ یہ ان کی خوشیوں کا قاتل اور مسکراہٹوں پر قابض کلچر ہے۔ کارپوریٹ اور غریب عوام کے درمیان تضاد جدید معیشت اور سماجی ڈھانچے میں ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ ایک طرف بڑی بڑی کمپنیاں معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجیز متعارف کروا رہی ہیں تو دوسری طرف یہی کارپوریٹ ماڈل عوام کے لئے استحصال، عدم مساوات اور مواقع کی کمی کا سبب بن رہا ہے۔ مالدار طبقے کی خوشیاں اکثر ان کی دولت اور وسائل کی فراوانی پر مبنی ہوتی ہیں، جبکہ غریب طبقہ اسی دولت کے حصول کے لئے دن رات محنت کرتا ہے، مگر اس کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم رہ جاتا ہے۔
سرمایہ دارانہ نظام میں مزدوروں کو کم اجرت دی جاتی ہے، ان کے حقوق اکثر نظر انداز کئے جاتے ہیں۔ بڑی کمپنیاں اپنے منافع کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔
یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں بہت سے معاشی نظام امیروں کو مزید امیر اور غریبوں کو مزید غریب بنانے کا سبب بنتے ہیں۔ مالدار طبقے کی خوشیوں کی بنیاد اکثر نچلے طبقے کی مشقت پر رکھی جاتی ہے۔
ایک فیکٹری کا مالک اربوں کماتا ہے، مگر وہاں کام کرنے والے مزدور بمشکل اپنی زندگی گزار پاتے ہیں۔
بڑی بڑی شادیوں اور تقریبات میں کام کرنے والے ویٹر، ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈز خود ایسی تقریبات کے خواب بھی نہیں دیکھ سکتے۔
بڑی بڑی کمپنیاں جو دنیا بھر میں مصنوعات فروخت کرتی ہیں، وہ اکثر غریب ممالک کے سستے مزدوروں کی محنت و مشقت کا نتیجہ ہوتا ہے۔
دولت کا ارتکاز چند افراد کے ہاتھوں میں ہونے سے معاشرتی تقسیم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عوام کے پاس محدود وسائل ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ قرض کے دلدل میں پھنس جاتی ہے۔ نجی اسکول اور اسپتال ان کی پہنچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ مستقل نوکریوں کی جگہ کنٹریکٹ ، فری لانس اور پارٹ ٹائم جاب کا رجحان بڑھ رہا ہے، جس سے معاشی عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ترقی کے نام پر ہونے والے اس غیر منصفانہ نظام کو کس طرح متوازن کیا جائے؟؟؟
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے:
ذٰلِكَ بِاَنَّ اللٰهَ لَم يَكُ مُغَيِّرًا نِّـعمَةً اَنعَمَهَا عَلٰى قَومٍ حَتّٰى يُغَيِّرُوا مَا بِاَنفُسِهِمۙ وَاَنَّ اللٰهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ۔
سورۃ الا نفال آیت نمبر 53
ترجمہ:یہ اس وجہ سے ہوا کہ اللہ اس انعام کو جو وہ کسی قوم پر کرتا ہے اسوقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ اس چیز کو نہ بدل ڈالے جس کا تعلق خود اس سے ہے اور بیشک اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔
جب عوام خوابِ غفلت سے بیدار ہوگی، اپنے حقوق کے لئے صدا بلند کرے گی، اس نارواں استحصال کے خلاف احتجاج پر اتر آئے گی، باعلم اور باشعور ہو جائے گی، اپنے حق کے لئے یونین بنائے گی اور حکومت سےبہتر حالات کی مانگ کرے گی تب کہیں جاکر وہ اس قابل ہو سکتے ہیں کہ اپنے سروں پر رقص کرتے ’کارپوریٹ کلچر‘ کو چاروں شانے چت گرا سکیں۔ البتہ اس نظام کے خاتمے کے لئے یہاں اپنے جھکے اور نڈھال سر کو اٹھانا ازحد ضروری ہے۔
بہرکیف کارپوریٹ کلچر کو موردِ الزام ٹہرانے کے بجائے اپنی زندگی کی خوشیوں کی از حد تلاش کیجئے۔ خوش رہئیے ، خوشیاں بانٹتے رہیے۔
٭ ٭ ٭


اگر شوہر ماہواری کے ایام میں بھی اپنی ضرورت کے لئے بلائیے اور بیوی کے قرآن کیے مطابق بار بار سمجھانے کے باوجود زبردستی ہر ماہ اپنا کام مکمل کرلے ایسی صورت میں بیوی کیا کرے کفارہ کیسے ادا کرے۔
میرا سوال ہے
اگر شوہر ماہواری کے ایام میں بھی اپنی ضرورت کے لئے بلائیے اور بیوی کے قرآن کیے مطابق بار بار سمجھانے کے باوجود زبردستی ہر ماہ اپنا کام مکمل کرلے ایسی صورت میں بیوی کیا کرے کفارہ کیسے ادا کرے۔