حیاء ایمان کا حصہ ہے ۔
سنن ابی داؤد شریف حدیث نمبر 5974 ، جلد دوم ص 813 مطبوعہ رحمانیہ
1۔ نبی اکرم ﷺ ا نے ارشاد فرمایا:
’’ ہر مذہب کو ماننے والوں کی کچھ امتیازی صفات و عادات ہوتی ہیں، مسلمانوں کی امتیازی صفت ’شرم و حیاء‘ ہے ۔‘‘( سنن ابن ماجہ، ص803)
اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے دست قدرت سے انسان کی تخلیق فرمائی تو اس کی ہدایت و رہنمائی کا بندوبست بھی فرمایا ۔ حضرات انبیاء و رسل علیہما السلام جیسی عظیم ہستیوں کو بھیجا ، اللہ نے روز اول سے ہی انسان کے سامنے دو راستے رکھ دیے ،ایک نیکی کا، دوسرا بدی کا۔اور انسان کو اختیار دے دیا کہ چاہے تو وہ نیکی کو اختیار کرلے اور چاہے توبرائی کو ۔ گویا انسان صراط الجنہ پر چلے یاصراط النار پر، اس کو اختیار ہے۔پسندیدہ راستہ البتہ نیکی کا ہے۔
اللہ رب العزت نے امت محمد یہ پر بہت بڑا انعام فرمایا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی زندگی کو ہمارے لیے نمونہ حیات بنایا۔ انسان چاہے کسی بھی فیلڈ ، کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو اس کے لیے حضور ﷺ کی زندگی کامل نمونہ ہے۔ آپﷺ نے ہمیں اعلی و ارفع اخلاقیات کی تعلیم دی، ہمیں اخلاقیات سے پر آداب و خصائل سے آگاہ فرمایا ، اخلاق کے بارے میں نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
’’بروز قیامت مومن کے اعمال میں سے جو چیز میزان پر سب سے بھاری ہوگی، وہ ہے اس کا اخلاق۔ بلا شبہ اللہ تعالیٰ بد اخلاق شخص پر ناراض ہوگا ، اوکما قال علیہ الصلوۃ والسلام ‘‘۔
(سنن ترمذی شریف ج 2 ص 02 قدیمی کتب خانہ )
اخلاق حسنہ میں سے ایک شرم و حیاء بھی ہے ۔ اسلام دین فطرت ہے اور یہ شرم و حیاء کو پسند کرتا ہے ۔ شرم وحیاء کی اسلام میں بہت زیادہ اہمیت ہے ۔ شرم وحیاء کے بارے میں اسلامی تعلیمات کیا ہیں ؟
شرم و حیاء کے بارے میں بے شمار آیات ہیں مگر طوالت کے خوف سے صرف تین چار آیات کا ترجمہ پر اکتفا کیا جائے گا ۔ اہل ایمان کو قرآن حکیم نے جابجا شرم و حیاء کی صفت اختیار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
1۔ اور کامیاب مومنین وہ ہیں جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں۔(سورۃ المومنون 5 نیز سورۃ المعارج 92)
2۔ اے حبیب، آپ ایمان والوں کو حکم دیں کہ وہ اپنی نگاہوں کو نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظتیں ۔(سورة النور 03)
3۔ وہ حیاء کے ساتھ چلتی ہوئی آ رہی تھی ۔( سورۃ القصص25)
آیات مبارکہ کی طرح احادیث میں بھی شرم حیاء پر بہت زور دیا گیا ہے ۔
٭ ٭ ٭


0 Comments