چینی اسٹارٹ اَپ نے deep seek نام کی’ اے۔آئی ماڈل‘ لانچ کرکے دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کر رہے ممالک کی بالا دستیوں کو چیلنج کردیا ہے، گویا اس میدان میں تہلکا برپا کر دیا ہے۔ امریکہ کے حصص بازاروں میں صرف اس ایک ایپ کی وجہ سے بھاری گراوٹ دیکھنے مل رہی ہے۔
امریکہ کی ٹیک کمپنی NVIDIA کے شیئرز دو دن کے دوران ۲۰ فی صدی سے زیادہ ٹوٹ گئے، جس کے بعد اس کمپنی کی مارکیٹ ویلیوز ۶۰۰ ارب ڈالر تک گرگئی ہیں۔امریکہ کے علاوہ ہندوستانی شیئر بازاروں میں بھی ڈیپ سیک کا اثر نمایاں طور پر دیکھائی دے رہاہے۔
ڈیپ سیک کیا ہے (Deep Seek)؟
ماڈل ایک’ جدید اوپن سورس AI سسٹم ‘ ہے۔یہ ایپ دیگر ایپس کے مقابلے میں نہایت سستی ہے،نیز گزشتہ ہفتہ لانچ ہونے کے بعد سےیہ OpenAI کے ChatGPT کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایپل کے ایپ اسٹور پر سب سے زیادہ ٹاپ ریٹیڈ والی مفت ایپ بھی بن گئی ہے۔ اس ایپ کی کامیابی امریکہ، برطانیہ اور چین سمیت کئی ممالک میں بھی دیکھی گئی۔ اسے بآسانی مفت میں استعمال کرسکتا ہے۔اس کامیابی پر پورے چین میں ڈیپ سیک کے بانی کو’ اے آئی ہیرو‘ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ڈیپ سیک logo کمپنی کے بنیادی اقدار اور مشن کے بارے میں بتاتا ہے۔
گہریDeep-
اس میں گہرائی کا مطلب تحقیق، اختراع اور بہتر تفہیم ہے۔ یہ کمپنی کے وعدے کی بات کرتا ہے، جو کہ سب سے مشکل سوالات کا جواب دینا ہے۔
سیکseek –
ڈیپ سیک میں سیکseek تلاش کا مطلب ہےنالج، دریافت اور مسلسل بہتری۔یعنی کہہ لیجیے کہ خوب سے خوب تر کی جستجو۔یہ جدید حل کے تئیں کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
بصری ڈیزائنVisual Design –
لوگو کے ڈیزائن میں لہروں اور تہوں جیسے عناصر شامل ہیں، جو کہexploration ،progressاور innovation کی طرف سفر کی علامت ہیں۔مجموعی طور پر، Deep seek logo علم پر مبنی شناخت کی عکاسی کرتا ہے۔
Deep Seek AI کے پانچ فائدے:
گھنٹوں کا کام منٹوں میں:
٭ 10 منٹ میں ایکSEO بلاگ تیار کریں۔
٭ سوشل میڈیا پوسٹس کو خود کار طریقے سے شیڈول کریں۔
٭ تیزی سےبزنس رپورٹس اور تجزیات Analytics بنائیں۔
طالب علموں کے لئے بہترین:
٭ تحقیقی مقالے کا خلاصہ تیار کریں۔
٭ لاسٹ منٹس کے نوٹ بنانا آسان ہے۔
لیانگ وینفینگLiang Wenfeng،Deep seekکے بانی کون ہے؟
لیانگ وین فینگ ‘ڈیپ سیکLiang Wenfeng،Deep seek کے بانی اور سی ای او ہیں۔ ان کے والد چین میں پرائمری اسکول کے استاد تھے۔ 40سالہ لیانگ چین کے شہرZhanjiang میں پیدا ہوئے۔ اسکول کے ابتدائی دنوں میں انہیں نئی نئی چیزیں سیکھنے کا شوق تھا۔ اس کے ساتھ ہی وہ ظاہر ہونے والے مسئلے کا حل بھی تلاش کرتے تھے۔ لیانگ کی ابتدائی تعلیم روایتی تھی ، لیکن بعد میں انہوں نے معروف اداروںمیں تحصیل علم کی خاظر داخلہ لیا اور تعلیمی سفر مکمل کیا۔ یہاں انہوں نے ’مصنوعی ذہانت‘ میں اپنی گرفت مضبوط کی۔ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد لیانگ نے مصنوعی ذہانت کے کاروبار سے متعلق کئی کمپنیوں کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے 2013 میں Hangzhou Yakebi انویسٹمنٹ مینجمنٹ اور 2015 میںZhejiang Jiuzhang ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بنیاد رکھی۔
اس کے علاوہ ، انہوں نے 2019 میں High-Flyer AI لانچ کیا ، جواس وقت 10ارب یوآن سے زیادہ کے اثاثوں کا انتظام کرنے والا ایک ادارہ ہے۔ اس کے بعد انہوں نے 2023 میں ’ Deep Seek‘ کی بنیاد رکھی۔ اس کی توجہAGI کی ترقی پر مرکوز ہے۔
٭ ٭ ٭


0 Comments