قاری کی رائے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہادیہ ای میگزین ایک نہایت معیاری اور فکری طور پر با مقصد اشاعت ہے، جو قاری کے ذہن و قلب دونوں کو متاثر کرتی ہے۔ ہادیہ ٹیم کو پانچ سال مکمل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتی ہوں۔

یہ میگزین محض ایک جریدہ نہیں، بلکہ اصلاح فکر و عمل کا ذریعہ ہے۔ خصوصی طور پر اس ماہ کا شمارہ واقعی دل کو چھونے والا تھا، جس میں عید کو ’انسانی تہذیب کے تناظر‘ میں پیش کیا گیا، جو کہ واقعی مؤثر و فکر انگیز ہے۔ وہیں دوسری طرف اعتکاف، اسلامی معاشرت و عورت کی شخصیت سے متعلق موضوعات نے دل کو خاص طور پر متاثر کیا۔

صحت و صلاح میں سگریٹ اور تمباکو نوشی کے نقصانات، بال عورت کی خوبصورتی، وقار اور شخصیت کا آئینہ، گوشۂ مطالعہ کے تحت سوفی کی دنیا کا تعارف وغیرہ بہت اہم مضامین ہیں۔ گویا یہ میگزین فیملی میگزین ہے، سادہ مگر مؤثر زبان نے مطالعہ کو خوش گوار بنایا ہے۔ ہم خدائے باری تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ ہادیہ آئندہ بھی اسی طرح رہنمائی کا ذریعہ بنتا رہے۔

والسلام

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

شکرا جزیلا سسٹر! آپ کے خیالات پڑھ کر خوشی ہوئی۔ یہ بات بھی باعث مسرت ہے کہ آپ ہادیہ ای میگزین کی مسلسل قاری ہیں ۔ کسی تصنیفی کام کی ہمت افزائی دراصل قدر شناس قارئین سے ہی ہے، جو کہ ’ہادیہ‘ کو میسر ہے ۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے، آمین!

والسلام

ایڈیٹر ھادیہ ای میگزین

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اپریل ٢٠٢٦