معصوم کی عید

آج عیدالفطر ہے
نماز عیدالفطر کے بعد سب لوگ جوش و خروش سے گلے مل رہے تھے۔ اقرا کے چا چا چاچی اس کے لیے خوب صورت سا چمکی سے بھرا ہوا فراک لائے تھے۔
ماما ربن چوڑیاں لائے تھے۔
گزشتہ سال اقرا کے پاس کچھ بھی نہ تھا، کیوں کے اس کے بابا کے پاس پیسے نہیں تھے۔
عید کے ایک دن قبل خالی ہاتھ گھر لوٹے تھے، جب کہ اقرا کی سہیلیاں تو خوب خوش تھیں، کیوں کہ ان کے بابا نے انھیں نئے کپڑے دلائے تھے۔
گزشتہ سال عیدالفطر پر اقرا کپڑوں کے لیے ضد کی تو اس کے بابا نے اگلے سال ضرور لانے کا وعدہ کیا تھا۔
لیکن اس سال عیدالفطر پر سب کچھ تھا مگر۔
معصوم اقرا کے آنسوں نکل آئے۔
وہ دوڑتی ہوئی نماز گاہ میں داخل ہوئی۔ زاروقطار رونے لگی اور کہنے لگی اللہ میاں مجھے کچھ نہیں چاہیے۔
مجھے بس میرے بابا چاہیے۔ بابا کے بغیر میں عید نہیں مناؤں گی، نہ شیر خورمہ پیوں گی۔
بابا نے مجھ سے اس سال وعدہ کیا تھا کہ مجھے کپڑے دلائیں گے۔
جب میں بابا کو یاد کرکے روتی ہوں تو ماں کہتی ہے کہ تمھارے بابا کو اللہ میاں اپنے پاس بلا لیے۔
اللہ میاں میرے بابا کا قصور کیا تھا!
انھیں صرف کوویڈ میں بخار آیا تھا۔
بہت تیز بخار تھا۔
ماں کہتی ہے بخار تمھارے بابا کو اللہ میاں کے پاس لے کر گیا۔
اقرا روتے ہوئے کہنے لگی:
اللہ میاں کیا تم کوویڈ کو اپنے پاس نہیں بلا سکتے تھے۔

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اپریل ٢٠٢٦