محترمہ ایڈیٹر صاحبہ
ھادیہ ای میگزین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماہ نامہ ’’ھادیہ ای میگزین‘‘ جون 2026ء کا مطالعہ کیا۔ ہمیشہ کی طرح اس شمارے کے تمام مضامین نہایت خوب صورت، معیاری اور فکر انگیز محسوس ہوئے۔جن مضامین کا میں نے سب سے پہلے مطالعہ کیا ان میں ’’خاموش خدمتوں کی ان سنی کہانی‘‘، ’’تعاون کے نام پر جہیز کا لین دین‘‘ اور ’’بیوہ اسلامی تعلیمات اور سماجی رویہ‘‘ شامل ہیں۔ ان مضامین میں معاشرتی مسائل اور الجھنوں کی نشاندہی کے ساتھ مؤثر رہنمائی بھی فراہم کی گئی ہے۔ہادیہ ای میگزین بلاشبہ موجودہ دور اور حالات کی ایک اہم ضرورت ہے، کیونکہ آج کل لوگوں کے ہاتھوں میں کتابوں کے بجائے موبائل فون زیادہ دکھائی دیتے ہیں۔ میری رائے ہے کہ ای میگزین کی صورت برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی مطبوعہ اشاعت بھی شروع کی جائے، تاکہ مجھ جیسے قارئین اپنے مطالعے کے شوق کی تسکین کتابی صورت میں بھی حاصل کرسکیں۔
میں جانتی ہوں کہ یہ کام آسان نہیں، تاہم میری یہ خواہش ضرور ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہادیہ ٹیم کو صحت، عافیت اور درازیٔ عمر عطا فرمائے اور آخری دم تک اسی طرح دین کی خدمت کی توفیق بخشے۔
آمین
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ کا مراسلہ پڑھ کر دلی خوشی ہوئی۔ کسی بھی میگزین کی سب سے بڑی کامیابی اس کے قدر شناس قارئین ہوتے ہیں، اور الحمد للہ ہادیہ ای میگزین اس سعادت سے بہرہ مند ہے۔آپ کی حوصلہ افزائی ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔ امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اسی محبت اور خلوص کے ساتھ اپنی قیمتی آرا اور تاثرات سے نوازتی رہیں گی۔ہادیہ ٹیم آپ کی محبت، اعتماد اور دعاؤں کے لیے دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہے۔
والسلام
ایڈیٹر
ہادیہ ای میگزین
٭ ٭ ٭


0 Comments