چائے کی میز پر … مرزا غالب اگر آج ہوتے تو
زمرہ : ٹی ٹائم

1) میاں! چائے اگر اچھی ہو تو گفتگو  خود بخود شیریں ہو جاتی ہے ورنہ چینی بھی میٹھی نہیں لگتی ۔

2) میاں چائے صرف مشروب نہیں، چائے پر ملاقات تھکے ہوئے دل کی تجدید ملاقات ہے ۔

3) دنیا کی آدھی غلط فہمیاں ایک کپ چائے پر بیٹھ کر ختم ہو سکتی ہیں ۔

4) بارش کتاب اور چائے قدرت نے تنہائی کے تین بہترین ساتھی پیدا کیے ہیں ۔

5) بعض لوگ چائے میں چینی کم ڈالتے ہیں بعض گفتگو میں۔

6) دل کا موسم اچھا ہو تو سادہ چائے بھی قہوے سے بہتر معلوم ہوتی ہے ۔

7) محفل کی رونق کپوں کی تعداد سے نہیں قہقہوں کی گونج سے ہوتی ہے ۔

8)ہر گرم چائے یہ سبق دیتی ہے کہ ہر اچھی چیز کو ذرا ٹھہر کر قبول کرنا چاہیے۔

9) دوست وہ نہیں جو صرف ساتھ میں چائے پیے، دوست وہ ہے جو آپ کی خاموشی بھی سمجھ لے ۔

10) انسان کو کبھی کبھی اپنی فکر  بھی چائے کی بھاپ کے ساتھ اڑا دینا چاہیے۔

11) گفتگو جب دل سے نکلے تو لفظوں کو آرائش کی ضرورت نہیں رہتی ۔

12) ہر صبح ایک نیا صفحہ ہے اسے شکایت سے نہیں شکر سے شروع کیجئے ۔

13) وقت بھی چائے کی طرح ہے ٹھنڈا ہو جائے تو لطف نہیں دیتا ۔

14) مسکراہٹ و سرمایہ ہے جس پر کبھی مہنگائی اثر نہیں کرتی ۔

15) کتاب خاموش دوست ہے اور چائے ایک بہترین ہم نشیں۔

16) جو دوست ہمیشہ نرم ہو اسکی باتیں اور اس کی چائے بھی ہمیشہ میٹھی لگتی ہے ۔اسکی نصیحت دل کو چھو لیتی ہی۔

17) کبھی اپنی مصروفیت کو بھی چھٹی دیجیئے آپ دیکھیں گے کہ دل اپ کا شکر گزار ہوگا۔

18)اچھے لوگ اچھی چائے کی طرح ہوتے ہیں دیر تک یاد رہتے ہیں ۔

19) اگر گفتگو میں خلوص ہو تو مٹی کے پیالے بھی شاہی جام بن جاتے ہیں۔

(مرزا غالب کی تحریر سے متاثر ہو کر)

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

1 Comment

  1. کٹ لک

    ہادیہ کی تاریخ میں آج تک کا سب سے واہیات،گھٹیا اور لچر ٹی ٹائم۔

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے