ہیپاٹائٹس کیا ہے؟
ہیپاٹائٹس دراصل جگر کی سوزش ہے، جو مختلف وجوہات سے ہو سکتی ہے۔
مثلاً: وائرس (سب سے عام وجہ)،الکحل کا زیادہ استعمال،بعض ادویات کا غیر ضروری استعمال،فیٹی لیور ڈیزیز (Fatty Liver Disease)
آٹو اِمیون بیماریوں (Autoimmune Diseases)

بعض زہریلے کیمیکلز
دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہیپاٹائٹس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے افراد کو اس وقت تک اپنی بیماری کا علم نہیں ہوتا، جب تک جگر کافی حد تک متاثر نہ ہو جائے۔
ہیپاٹائٹس کی اقسام
1۔ ہیپاٹائٹس A
1۔ ہیپاٹائٹس A
یہ وائرس زیادہ تر آلودہ پانی اور خوراک کے ذریعے پھیلتا ہے۔
علامات: بخار،متلی،قے،بھوک نہ لگنا،پیٹ میں درد،یرقان
علاج: زیادہ تر مریض مکمل آرام، مناسب غذا اور وافر مقدار میں پانی پینے سے صحت یاب ہو جاتے ہیں۔

2۔ ہیپاٹائٹس B
یہ سب سے اہم اقسام میں سے ایک ہے، کیونکہ یہ دائمی بیماری بن سکتی ہے۔
کیسے پھیلتا ہے؟
متاثرہ خون،غیر محفوظ جنسی تعلق،آلودہ سوئیاں،ٹیٹو یا کان چھیدنے کے دوران غیر جراثیم سے پاک آلات،ماں سے بچے میں پیدائش کے وقت۔
علامات: اکثر مریضوں میں کئی سال تک کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی۔
شدید تھکن،بھوک کی کمی،وزن کم ہونا،پیلا پن،پیٹ میں سوجن،ٹانگوں میں سوجن،خون کی الٹی یا کالا پاخانہ (شدید بیماری میں)

3۔ ہیپاٹائٹس C
اسے خاموش قاتل (Silent Killer) کہا جاتا ہے، کیونکہ زیادہ تر مریضوں میں برسوں تک کوئی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔
پھیلنے کے ذرائع: متاثرہ خون،مشترکہ سوئیاں،غیر محفوظ طبی آلات
آج جدید اینٹی وائرل ادویات (Direct-Acting Antivirals) کے ذریعے 95 فیصد سے زیادہ مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو سکتے ہیں۔

4۔ ہیپاٹائٹس D
یہ صرف انہی افراد میں ہوتا ہے جنہیں پہلے سے ہیپاٹائٹس B ہو۔
5۔ ہیپاٹائٹس E
یہ بھی آلودہ پانی کے ذریعے پھیلتا ہے۔یہ بیماری خاص طور پر حاملہ خواتین میں جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے صاف پانی اور صفائی کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔
علامات: شروع میں علامات ظاہر نہ ہونا ہی اس بیماری کا سب سے بڑا خطرہ ہے۔
عام علامات میں شامل ہیں :
شدید تھکن،کمزوری،بخار،بھوک نہ لگنا،متلی،قے،جوڑوں میں درد،پیٹ کے دائیں حصے میں درد،جلد اور آنکھوں کا پیلا ہونا،گہرا پیشاب،جسم میں خارش

پیچیدگیاں (Complications)
ہیپاٹائٹس، خصوصاً B اور C، آہستہ آہستہ درج ذیل پیچیدگیوں کا سبب بن سکتے ہیں:
جگر کا سکڑ جانا (Cirrhosis)،جگر کا فیل ہونا،جگر کا کینسر،خون بہنا،دماغ پر اثر (Hepatic Encephalopathy)

کن افراد کو ٹیسٹ ضرور کروانا چاہیے؟
جنہیں کبھی خون چڑھایا گیا ہو۔ڈائلیسس کے مریض۔ہیلتھ کیئر ورکرز (Healthcare Workers)۔انجیکشن کے ذریعے منشیات استعمال کرنے والے۔ہیپاٹائٹس کی فیملی ہسٹری (Family History) رکھنے والے۔حاملہ خواتین۔بار بار سرجری یا ڈینٹل پروسیجرز (Dental Procedures) کروانے والے۔
تشخیص
Liver Function Test (LFT)
،HBsAg
Anti-HCV
HBV DNA
HCV RNA
Ultrasound
FibroScan
،HBsAg
Anti-HCV
HBV DNA
HCV RNA
Ultrasound
FibroScan
علاج
ہیپاٹائٹس A اور E
آرام،وافر مقدار میں پانی،متوازن غذا،ڈاکٹر کی نگرانی
ہیپاٹائٹس B
مریض کی حالت کے مطابق اینٹی وائرل ادویات دی جاتی ہیں۔
ہیپاٹائٹس C
8 سے 12 ہفتوں کے جدید اینٹی وائرل علاج سے اکثر مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو جاتے ہیں۔
احتیاطی تدابیر: احتیاط ہی بہترین علاج ہے۔
ہیپاٹائٹس B کی ویکسین لگوائیں۔
نوزائیدہ بچے کو پیدائش کے24 گھنٹوں کے اندر پہلی خوراک ضرور دلوائیں،ہمیشہ جراثیم سے پاک سوئیاں استعمال کریں،خون چڑھانے سے پہلے اس کی اسکریننگ یقینی بنائیں،صاف پانی پئیں،ہاتھ دھونے کی عادت اپنائیں۔استرا اور نیل کٹر مشترکہ طور پر استعمال نہ کریں۔اگر خطرہ ہو تو ہیپاٹائٹس B اور C کی اسکریننگ ضرور کروائیں۔

فیٹی لیور: ایک خاموش بیماری جسے ہرگز نظر انداز نہ کریں
آج کل فیٹی لیور (Fatty Liver Disease) تیزی سے عام ہونے والی بیماریوں میں شامل ہے۔ پہلے یہ بیماری زیادہ تر شراب نوشی سے منسلک سمجھی جاتی تھی، لیکن اب ایسے افراد میں بھی بڑی تعداد میں پائی جا رہی ہے جو کبھی شراب نہیں پیتے۔ اسے Non-Alcoholic Fatty Liver Disease (NAFLD) کہا جاتا ہے، جبکہ نئی طبی اصطلاح کے مطابق اسے Metabolic Dysfunction-Associated Steatotic Liver Disease (MASLD) بھی کہا جاتا ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ اسے معمولی مسئلہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، حالانکہ بروقت توجہ نہ دی جائے تو یہی کیفیت جگر کی سوزش، جگر کے سکڑنے (Cirrhosis)، جگر کے فیل ہونے اور حتیٰ کہ جگر کے کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

فیٹی لیور کیا ہے؟
فیٹی لیور اس حالت کو کہتے ہیں جب جگر کے خلیوں میں ضرورت سے زیادہ چربی جمع ہو جائے۔ اگر جگر میں چربی 5 فیصد سے زیادہ ہو جائے تو اسے فیٹی لیور کہا جاتا ہے۔
ابتدائی مرحلے میں اس کا علاج نسبتاً آسان ہوتا ہے ،لیکن اگر اسے نظر انداز کیا جائے تو یہ Fatty Liver Steatohepatitis (سوزشِ جگر)
Liver Cancer Cirrhosis Fibrosis تک پہنچ سکتا ہے ۔

وجوہات
فیٹی لیور کی سب سے بڑی وجہ ہماری غلط طرزِ زندگی (Lifestyle) ہے۔موٹاپا، خاص طور پر پیٹ پر چربی،انسولین ریزسٹنس اور ذیابیطس،کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈز کا بڑھ جانا،جسمانی سرگرمی کی کمی،فاسٹ فوڈ، کولڈ ڈرنکس اور زیادہ میٹھی اشیاء،زیادہ کیلوریز والی غذا،نیند کی کمی،ذہنی دباؤ (Stress)،بعض ادویات،ہارمونل مسائل، مثلاً PCOS،بعض موروثی عوامل شامل ہیں ۔
کن افراد میں زیادہ خطرہ ہوتا ہے؟
ذیابیطس کے مریض،موٹاپے کے شکار افراد،ہائی بلڈ پریشر والے افراد،کولیسٹرول کے مریض،PCOS والی خواتین،Hypothyroidism کے مریض،جسمانی ورزش نہ کرنے والے افراد
علامات: فیٹی لیور کو خاموش بیماری کہا جاتا ہے، کیونکہ اکثر مریضوں میں شروع میں کوئی علامات نہیں ہوتیں۔
اگر علامات ظاہر ہوں تو ان میں شامل ہو سکتے ہیں:
مسلسل تھکن،جسم میں سستی،بھوک میں کمی،دائیں اوپری پیٹ میں بھاری پن یا درد،پیٹ پھولنا،متلی،وزن میں اضافہ،توجہ میں کمی،

اگر بیماری بڑھ جائے تو:
آنکھوں اور جلد کا پیلا ہونا،پیٹ میں پانی بھر جانا،ٹانگوں میں سوجن،خون بہنا،شدید کمزوری۔یہ علامات اس بات کی نشاندہی کر سکتی ہیں کہ جگر کو نمایاں نقصان پہنچ چکا ہے۔
تشخیص
(Liver Function Test (LFT
Lipid Profile
Blood Sugar / HbA1c
Ultrasound Whole Abdomen
FibroScan
بعض صورتوں میں MRI یا Liver Biopsy
علاج: ابتدائی مرحلے میں فیٹی لیور کو کافی حد تک ریورس (Reverse) کیا جا سکتا ہے۔فیٹی لیور کا بنیادی علاج طرزِ زندگی میں تبدیلی ہے۔
1۔ وزن کم کریں:اگر جسمانی وزن کا صرف 7 سے 10 فیصد بھی کم کر لیا جائے تو جگر کی چربی اور سوزش میں واضح بہتری آ سکتی ہے۔
2۔ متوازن غذا کھائیں: غذا میں تازہ پھل، سبزیاں، دالیں، ثابت اناج اور پروٹین شامل کریں۔کولڈ ڈرنکس، سفید چینی، میٹھے مشروبات، بیکری مصنوعات، فاسٹ فوڈ اور باہر کا کھانا مکمل بند کریں۔
3۔ ورزش: ہفتے میں کم از کم 150 منٹ تیز چہل قدمی، سائیکلنگ یا دیگر جسمانی سرگرمی کریں۔ ساتھ ہی ہفتے میں 2 سے 3 دن ہلکی طاقت بڑھانے والی ورزش بھی مفید ہے۔
4۔ ذیابیطس، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھیں۔
5۔ غیر ضروری ادویات اور خود علاج سے پرہیز کریں۔

احتیاطی تدابیر
روزانہ ورزش کریں،وزن کو مناسب حد میں رکھیں،متوازن غذا کھائیں،کولڈ ڈرنکس اور میٹھی اشیاء کم کریں،اچھی نیند لیں،ذہنی دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کریں۔سالانہ ہیلتھ چیک اَپ کروائیں، خاص طور پر اگر آپ کو ذیابیطس، موٹاپا یا کولیسٹرول کا مسئلہ ہو۔
جگر کی تمام بیماریوں میں مقویاتِ جگر کی ادویات کے بہترین نتائج دیکھے گئے ہیں، جو طبِ یونانی میں موجود ہیں۔ ایلوپیتھی میں جگر کی صحت کے لیے کوئی مخصوص دوا موجود نہیں ہے۔ آیوروید اور ہومیوپیتھی میں بھی اس کی ادویات موجود ہیں۔ تاہم، کسی بھی طریقۂ علاج کو اختیار کرنے سے پہلے کسی مستند اور ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں علاج کروائیں۔
آج کل یوٹیوب، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا ریلز (Reels) دیکھ کر کوئی بھی دوا استعمال کرنا عام ہو چکا ہے۔ چاہے کوئی بھی مرض ہو، ماہر ڈاکٹر کی نگرانی کے بغیر ہرگز کوئی دوا استعمال نہ کریں۔اگر بروقت تشخیص اور علاج نہ کیا جائے تو فیٹی لیور آہستہ آہستہ جگر کو مستقل نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ بعض مریضوں میں ہیپاٹائٹس کی کیفیت یا جگر کی سوزش کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ہیپاٹائٹس ایک ایسی بیماری ہے جو اکثر خاموشی سے جگر کو نقصان پہنچاتی رہتی ہے، لیکن بروقت تشخیص، ویکسینیشن، احتیاط اور جدید علاج کے ذریعے اس کے سنگین نتائج سے بچا جا سکتا ہے۔

٭ ٭ ٭
Comments From Facebook

0 Comments