غزل

پھیلی تاریکی ہوا روئے قمر کا پردہ
روشنی کرنے پھر اٹھتا ہے سحر کا پردہ

حد میں رہتے ہوے ہر چیز بھلی لگتی ہے
دید کو چاہیے ہر وقت نظر کا پردہ

اک تجسس در و دیوار سے وابستہ ہے
بڑھ گیا اور تجسس جو نہ سر کا پردہ

بے اجازت مرے گھر میں کوئی آتا ہی نہیں
روک دیتا ہے ہر اک فرد کو گھر کا پردہ
در کعبہ کو بھی چھوتے ہوئے لرزاں تھا دل
کتنا پاکیزہ تھا اللہ کے گھر کا پردہ

حسن کی تیرے حفاظت ہے ضروری ورنہ
جلوۂ حسن سے اٹھ جائے گا شر کا پردہ

غیر کو دیکھنے سے قبل نگہ جھک جائے
رب نے پلکوں سے بنایا ہے نظر کا پردہ

دست قدرت سے بنا حسن کا پیکر ہے بشر
ہے ضروری ہو گناہوں سے بشر کا پردہ

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

1 Comment

  1. رشدی منہاج

    غیر کو دیکھنے سے قبل نگہ جھک جائے
    رب نے پلکوں سے بنایا ہے نظر کا پردہ

    بہت عمدہ

    Reply

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے