آج ہم ایک ایسے اہم موضوع پربات کرنے جارہے ہیں جو ڈیجیٹل دور میں ہم سب کی زندگی سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال نے معلومات کے تبادلے کو بے حد آسان بنا دیا ہے، لیکن اس کے ساتھ بعض ایسے رویے بھی عام ہو گئے ہیں جن پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کسی مصنف نے ایک مضمون تحریر کیا، کسی فوٹوگرافر نے ایک خوبصورت تصویر کھینچی یا کسی ڈیزائنر نےگھنٹوں کی محنت سے ایک پوسٹر تیار کیا۔ پھر کوئی چند لمحوں میں دوسرا شخص اس مواد کو اپنے نام سے شیئر کر دے تو کیا یہ صرف شیئرنگ کہلائے گی یا ڈیجیٹل چوری؟
یہی سوال آج کے دور میں ہر انٹرنیٹ یوزر کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
اسلام ہمیں امانت داری، دیانت داری اور دوسروں کے حقوق کا احترام سکھاتا ہے۔ کسی کی محنت، تحریر، تصویر یا تخلیق کو اپنی بنا کر پیش کرنا درست نہیں۔ چوری، چوری ہی ہوتی ہے، خواہ وہ کسی چیز کی ہو یا کسی کی محنت کی۔
اسی لیے ڈیجیٹل چوری اور شیئرنگ کے درمیان فرق کو سمجھنا آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔
آج انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور واٹس ایپ ہماری زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔ ہم روزانہ تصاویر، ویڈیوز، معلومات اور مختلف پوسٹس دیکھتے شیئر کرتے ہیں، لیکن اسی کے ساتھ ایک مسئلہ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے جسے ڈیجیٹل چوری کہا جاتا ہے۔

ڈیجیٹل چوری کیا ہے؟
جب کوئی شخص کسی دوسرے فرد، ادارے یا ویب سائٹ کے تیار کردہ مواد(Content) کو بغیر اجازت استعمال کرے، اس میں معمولی تبدیلی کر کے اسے اپنی تخلیق ظاہر کرے یا اصل تخلیق کار کا نام ہٹا دے تو اسے ڈیجیٹل چوری کہا جاتا ہے۔
اس کی عام صورتیں
1۔ تصویر (Image) چوری کرنا:
1۔ تصویر (Image) چوری کرنا:
کسی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پیج سے تصویر لے کر اس پر اپنا نام یا لوگو (Logo) لگا کر شیئر کرنا۔
مثال:
ماہرنے ایک فوٹوگرافر کی تصویر ڈاؤن لوڈ کی، اس کا واٹر مارک (Watermark) ہٹا دیا اور اپنا نام لکھ کر فیس بک پر پوسٹ کر دی۔
2۔ لوگو (Logo) تبدیل کرنا:
کسی ادارے، کمپنی یا ویب سائٹ کے لوگو (Logo) کو ہٹا کر اپنا لوگو (Logo) لگا دینا۔
مثال:
کسی تعلیمی ویب سائٹ کا پوسٹر لے کر اس پر اپنا لوگو (Logo) لگا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا۔
3۔ تحریر (Text) بغیر اجازت شیئر کرنا :
کسی دوسرے شخص کی لکھی ہوئی تحریر، مضمون یا معلومات کو اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا، خاص طور پر جب اصل مصنف یا ماخذ (Source) کا ذکر نہ کیا جائے۔
مثال:
کسی مصنف کا مضمون کاپی کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا جائے، لیکن اصل مصنف یا ویب سائٹ کا نام نہ بتایا جائے۔
4۔ سوشل میڈیا پوسٹس چوری کرنا :
کسی اور کی بنائی ہوئی پوسٹ یا ڈیزائن کو بغیر اجازت یا کریڈٹ دیے دوبارہ شیئر کرنا۔
مثال:
کسی کر یئیٹر (Creator)کی معلوماتی پوسٹ ڈاؤن لوڈ کر کے اس پر اپنا نام یا لوگو (Logo) لگا کر دوبارہ اپ لوڈ کرنا۔
5۔ ویڈیوز میں تبدیلی کر کے اپنی بتانا :
کسی دوسرے شخص کی ویڈیو میں معمولی تبدیلی کر کے یا اس کا لوگو (Logo) ہٹا کر اپنی ویڈیو ظاہر کرنا۔
مثال:
کسی یوٹیوبر کی ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے اس پر اپنا واٹر مارک (Watermark) لگا کر مختلف پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کرنا۔
اگر آپ کسی اور کی تصویر، پوسٹر، ویڈیو یا تحریر پر اپنا نام یا لوگو (Logo) لگا کر شیئر کرتے ہیں تو یہ غلط عمل ہے۔ اسی طرح کسی کا مواد بغیر اجازت اور بغیر کریڈٹ کے شیئر کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا جاتا۔ بہتر یہ ہے کہ اصل تخلیق کار یا ماخذ کا نام ضرور بتایا جائے۔

ڈیجیٹل چوری اور شیئرنگ میں فرق
اگر آپ اصل مصنف، ویب سائٹ یا تخلیق کار کا نام برقرار رکھتے ہیں اور مناسب کریڈٹ کے ساتھ مواد شیئر کرتے ہیں تو یہ شیئرنگ کہلاتی ہے۔ لیکن اگر آپ کسی دوسرے کے مواد پر اپنا نام، لوگو (Logo) یا واٹر مارک لگا کر اسے اپنا ظاہر کرتے ہیں تو یہ ڈیجیٹل چوری کہلاتی ہے۔
ڈیجیٹل چوری کے نقصانات:
٭ اصل تخلیق کار کی محنت کا حق متاثر ہوتا ہے۔
٭ لوگوں کا اعتماد کم ہو جاتا ہے۔
٭ ویب سائٹ یا سوشل میڈیا پیج کی ساکھ خراب ہو سکتی ہے۔
٭ بعض اوقات قانونی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
٭ نئے اور معیاری مواد بنانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔
٭ تخلیقی کام کرنے والے افراد کی محنت کی قدر کم ہو جاتی ہے۔

ڈیجیٹل چوری سے کیسے بچیں؟
٭ کسی بھی تصویر، ویڈیو یا تحریر کو استعمال کرنے سے پہلے متعلقہ شخص یا ادارے سے باضابطہ طورپر اجازت لیں۔
٭ اصل مصنف یا تخلیق کار کو کریڈٹ دیں۔
٭ اپنی طرف سے نیا اور اصل مواد بنانے کی کوشش کریں۔
٭ دوسروں کے مواد پر اپنا نام یا لوگو (Logo) لگانے سے بچیں۔
٭ معلومات شیئر کرتے وقت اصل ماخذ کا ذکر ضرور کریں۔
٭ دوسروں کی محنت اور حقوق کا احترام کریں۔
انٹرنیٹ پر موجود ہر چیز مفت استعمال کے لیے نہیں ہوتی۔ کسی کی تصویر، لوگو (Logo)، پوسٹر، ویڈیو یا تحریر کو اپنا بنا کر پیش کرنا یا اصل تخلیق کار کا نام ہٹا دینا درست عمل نہیں ہے۔ ایک ذمہ دار انٹرنیٹ صارف ہونے کے ناطے ہمیں دوسروں کی محنت اور حقوق کا احترام کرنا چاہیے۔
ڈیجیٹل چوری ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔اگر ہم دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں، اصل تخلیق کار کو کریڈٹ دیں اور اجازت کے ساتھ مواد استعمال کریں تو انٹرنیٹ کو زیادہ محفوظ، بہتر اور ذمہ دار جگہ بنایا جا سکتا ہے۔

آپ کے خیال میں ڈیجیٹل چوری کو روکنے کے لیے سب سے مؤثر طریقہ کیا ہے؟ اپنی رائے کمنٹ میں ضرور بتائیے۔
٭ ٭ ٭
Comments From Facebook

0 Comments