دعائے خیر

تمہاری خاطر کریم رب سے
ہے جب بھی مانگا تو خیر مانگی، بھلائی مانگی،
سبھی دکھوں سے، سبھی غموں اور مصیبتوں سے
رہائی مانگی، ترقی و کامرانی مانگی
مزید یہ کہ تمہیں ہمیشہ وه شاد رکھے
تم ہر گھڑی اس کو یاد رکھو
تمہیں ہمیشہ وہ یاد رکھے
تمہاری خاطر دعا میں جب بھی یہ ہاتھ اٹھیں
تو بے جھجھک لب یہ بول اٹھیں،
کہ میرے مولا۔۔!
تمام خوشیاں زمانے بھرکی
محبتیں سب زمیں فلک سے
اور عزتیں ساری نفس و جاں کی
تمام برکات رحمتیں اور نعمتیں
سب تمہیں عطا ہوں
خدا سدا تم کو رکھے آباد
ہمیشہ اندر سے اور باہر سے شاد رکھے
ہمیں تمہیں ایک ساتھ رکھے
آمین

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے