ابو حمزہ کی شادی الاسلام سے ایک ہفتہ پہلے ہوئی تھی۔ صحافی تصویر بنارہا تھا لیکن صحافی کو یہ علم نہیں تھا کہ یہی ابو حمزہ ہیں۔یہ تھے وہ جو زمین پر بے پناہ حسن رکھ کر بھی شہر عزیمت کے جیالے جنہوں نے زمین پر گمنامی کی زندگی کو چنا اور آسمانوں میں فہرست شہدا میں لکھے جاچکے تھے ۔
ابو حمزہ
لا باس ان وقع علینا الموت او وقعنا علی الموت
(موت ہم سے دوچار ہو یا ہم موت سے دوچار ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے)
طوفان سے صرف ایک ہفتہ قبل شادی کی تھی۔17مارچ 2025(بمطابق 17رمضان 1446ھ)کو ابو حمزہ کی شہادت اس وقت ہوئی جب استکبار کے سمبل نتن یاہو نے ٹرمپ کے توسط سے جنگ بندی کے معاہدے کو توڑ کر عین رمضان میںدوبارہ بمباری شروع کردی،جس میں پانچ سوعام شہری بشمول بچے اور سات لیڈرشہید کردیےگئے ۔
الجزیراکے اسپوک پرسن (Spokes Person)ابو حمزہ کی شہادت کی خبر سےدل سوگوار ہے، آنکھیں اشکبار ہیں، مگر روح کو یقین ہے کہ وہ کامیاب ہوگیا۔ شہید نے اپنے وعدے کو سچ کر دکھایا، اپنے خون سے وہ چراغ جلایا جو رہتی دنیا تک روشنی دیتا رہے گا۔
یہ نصیحت ہے ان نوجوانوں کے لیے جو اپنے حسن اور اداؤں سے اس عمر میں خواتین کو مرعوب کرنا اور آئینہ خانے میں گھنٹوں صرف کرتے ہوئے اس عمر کو انجوائے کرنا فرض سمجھتے ہیں ،لیکن شہر عزیمت کے ان جیالوں کو کوئی دیکھے کہ اس دنیا کو کس نظرسے دیکھتے ہیں ۔ عقیدے اور یقین کا جام زندگی میں جس کی لذت آمیز بنارہا اور عشق بھی کیا توشہادت کی موت سے کیا ۔
یہ دنیا فانی ہے، یہاں ہر ذی روح کو جانا ہے، مگر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مر کر بھی زندہ رہتے ہیں۔ وہ شہید جو اپنے رب سےکیےگئے وعدے پرپورا اترا، وہ کبھی مرتا نہیں۔ وہ اپنے لہو سے تاریخ رقم کرتا ہے، وہ امت کے حوصلوں کو جِلا بخشتا ہے، اور وہ ہر اس دل میں دھڑکتا ہے جو حق کی راہ پر گامزن ہونا چاہتا ہے۔
ہم اپنی زندگیوں پر غور کریں ۔ہماری بے نیازی کو کیا ہوا، کیسے حب دنیا ہمارا مطمح نظر بن گیا ، ہم زندگی کے اسیر مرتبہ شہادت سے بے خبر کیسی بے حسی ہم پر طاری ہے ۔
ہم اپنا محاسبہ کریں، حالات ہم سے بھی خراج مانگتے ہیں۔اٹھ کھڑے ہوں ہلکے ہوں یا بوجھل۔ جو امن دستیاب ہے اسے ہم کیش کریں اور اپنے کام کا لائحہ عمل بنائیں ۔
اے شہر عزیمت کے جیالوں! تم کامیاب ہو گئے، مگر ہم ابھی آزمائش میں ہیں۔ ہمارے ضمیر کی زندگی کے لیے دعا کرو کہ بے حس حکمران مسلمانوں کے لبادے میں چھپے حب دنیا کے اسیر اللہ انہیں زندگی دے اور اے رب ہمارے دلوں کو بھی تیری راہ کے لیے چن لے ۔مالک دنیا تو بلاخر فانی ہے، ہمیں جاودانی عطا فرما ۔
٭ ٭ ٭


0 Comments