السلام عليكم ورحمة الله بركاته
محترمہ ایڈیٹر صاحبہ!
ھادیہ ای میگزین مارچ 2025 کے شمارے کا مطالعہ کیا ۔ ماشاء الله ھادیہ ای میگزین نے مارچ 2025 میں چار سال کا میابی کے ساتھ مکمل کیے۔ میں پچھلے چار سالوں سے ھاد یہ میگزین کا مطالعہ کرتی آرہی ہوں۔ اس رسالے میں حالات حاضرہ سے لیکر صحت، سیاست، معلومات اور مزاحیہ مضامین سب ہی شامل ہیں۔ میگزین کا ہر مضمون تربیت سے بھر ا، جیسے معمار جہاں تو ہے ، گرلز پلانٹ ، صحت و صلاح ، بولتی تصویریں ، اور ای استاد وغیرہ۔
ادراک کے تحت ڈاکٹر مبشرہ فردوس فردوس صاحبہ نے بتایا کہ نو عمر بچوں کو سیلف کنٹرول سکھانے کا سب سے اہم ماحول رمضان بن سکتا ہے۔ ساتھ ہی خود پر قابو پانے کی اہمیت ، اور سلف کنٹرول میں درپیش چیلنجز پر بہترین انداز میں روشنی ڈالی اور بتایا کہ والدین کا مثالی کردار بچوں کی شخصیت میں نکھار پیدا کرتا ہے ۔
رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا، جو انسانوں کے لیے سراسر ہدایت ہے۔درس قرآن کے تحت قدسیہ صاحب نے رمضان کی شعوری منصوبہ بندی ، عنوان کے ذریعہ ہمیں بتایا کہ بہترین منصوبہ بندی کے ذریعہ ہم رمضان سے فیض یاب ہو سکتے ہیں۔درس حدیث میں بہت ہی اچھے انداز میں سمجھایا کہ شرم و حیا کے بارے میں اسلامی تعلیمات کیا ہیں ؟ماہ رمضان کی مناسبت سے ماہ صیام مواسات کاپیغام اور رمضان المبارک ، روح کا ریفریش کورس ، مضامین کے ذریعہ رہنمائی کی گئی۔ پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا ، مضمون کے تحت سمیہ صاحبہ نے جنگ بدر کی مناسبت سے رہ نمائی فرمائی اور غزوہ بدر کا پیغام اور اس سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے اس پر مختصر اور جامع انداز میں روشنی ڈالی۔ڈاکٹر شرمین انصاری کا مضمون محبت، شفقت اور تربیت کا حقیقی پیغام کے ذریعے بتایا گیاکہ مسجد ایک تربیت گاہ ہے جہاںبچے قرآن، حدیث اور دینی اصول سیکھتے ہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ مسجد کو ایک ایسی جگہ بنائیں جہاں ہر عمرکے افراد خاص طور پر بچے سکون اور خوشی محسوس کریں۔حاملہ ماں بچے کی ضد سے پریشان کیوں ؟ اس مضمون میں محترمہ مبشرہ فردوس صاحبہ نے بہترین انداز میں بتایا کہ حاملہ ماں کس طرح جھنجھلاہٹ کا شکار ہوتی ہے۔ اسی طرح دوران حمل ماں کی دماغی صحت ، رویے میں تبدیلی اور بچوں کی بے چینی اور اس کو کنٹرول کرنے کے مفید مشوروں پر روشنی ڈالی۔ چینی اسٹارٹ اپ کے (A.I deep seek) پر زہرہ فاطمہ نے اچھی رہنمائی فرمائی اور اس کے فوائد سے روشناس کروایا ۔ ہادیہ میگزین کے تمام مضامین پرگفتگو کرنا ممکن نہیں ہے۔ تمام ہی مضامین معلومات کا خزانہ ہیں۔ھادیہ کی ٹیم قابل مبارکبادہے۔ اللہ آپ تمام کی کوششوں کو کامیاب کرے اور ھادیہ کو خوب خوب پروان چڑھائے۔ آمین .
سسٹر عرفانہ وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا مراسلہ پڑھ کر دلی مسرت ہوئی، تفصیل سے مطالعہ مزید مسرت بخش ثابت ہوا ۔ میگزین کی ٹیم کے لیے اس سے خوش آئند بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ اسے سنجیدہ قاری میسر ہیں۔ہم آپ کا دل کی عمیق گہرائیوںسے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ نے میگزین میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
والسلام
ایڈیٹر
٭ ٭ ٭


hi
кредит онлайн на карту без отказа срочно 24/7 кыргызстан perekop.info/preimushhestva-lgotnoj-ipoteki-kak-vospolzovatsya-vygodnymi-usloviyami/ .