یہ ایک ایسا ٹول ہے جو آپ کے ٹیکسٹ کو آسانی سے شانداویزولز (visuals)میں تبدیل کردیتا ہے۔
٭ ویب سائٹ:
٭ اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟
٭ اکاؤنٹ بنانے کے لیے:
https//www.napkin.ai/ اس لنک پر کلک کریں۔
٭ گوگل اکاؤنٹ کی مدد سے sign inکریں۔
٭ جس کام کے لیے ویب سائٹ کا استعمال کرنا چاہتے ہیں اسے سلیکٹ کریں۔
٭ Napkin پر پہلا ویزوئل بنانے کا طریقہ:
visuals بنانے کے لیے دیے گئے طریقوں پر عمل کریں۔
1۔ Create my first Napkin پر کلک کریں۔
2۔شروع کرنے کے لیےآپ یا تو اپنے موجودہ مواد کو پیسٹ کر سکتے ہیں یا جنریٹو AI کی خصوصیات استعمال کرتے ہوئے نیا مواد بنا سکتے ہیں۔
آپ پیسٹ کرنے کا آپشن منتخب کرتے ہیں تو بس اپنے مواد کو کاپی کریں اور اسے انٹرفیس میں پیسٹ کردیں۔
3۔اگر آپ جنریٹو AI کا انتخاب کرتے ہیں، تو ایک مختصر جملہ ٹائپ کریں یا پہلے سے دی گئی مثالوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔
4۔جب دستاویز تیار ہو جائے، تو امیج تخلیق کا عمل شروع کرنے کے لیے نیلے رنگ کے “Generate Image” بٹن پر کلک کریں۔
5۔چند سیکنڈز میں آپ کے مواد سے تیار کردہ ویزوئلز (Visuals) کی ایک فہرست ظاہر ہو جائے گی۔اپنی پسند کے ویزوئلز کو منتخب کرنے کے بعد، ان کے لیے ایک مخصوص اسٹائل منتخب کریں۔
6۔اپنی پسند کی تصدیق کے لیے منتخب کردہ ویزوئل پر کلک کریں۔ یہ آپ کی دستاویز میں شامل ہو جائے گا۔اگر ضروری ہو تو، ویزوئل کو PNG، SVG یا PDF فارمیٹ میں برآمد (Export) کر سکتے ہیں۔
7۔تصویر کا بیک گراونڈ کلر اپنے مطابق سلیکٹ کریں۔
8۔اگر ٹیکسٹ میں تبدیلی کرنی ہو، تو اس پر کلک کرکے فونٹ اسٹائل، سائز اور رنگ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
9۔شیئر آپشن پر کلک کرکے ویزوئل کو PDF فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔
٭ ٭ ٭


0 Comments