بچوں کی زندگی میں ٹین ایج(Teenage) نوعمری ، عنفوان شباب تبدیلی کی سب سے اہم عمرہے۔بچے اس عمر میں مختلف تجربات سے گزرنا چاہتے ہیں۔ان میں تحقیق ، تجسس ،اور ہرمرحلے سے گزرنے کا جنون ہوتاہے۔ وہ اپنے ہم جولیوں اور گینگ (Gang)کے ساتھ رہنا اچھا سمجھتے ہیں۔ اگرچہ 13تا 18سال یہ دور سب سے اہم ہیں، لیکن خیالات بننے کا دور 9سال سے ہی شروع ہو جاتا ہے۔بچے والدین سے دوری بنانےلگتے ہیں، پرائیویسی (Privacy) پسند کرنے لگتے ہیں۔ اس عمر میں ان کے مطالبات اپنے ہم جولیوں سے متاثر ہوکر کئے جانے والے مطالبات ہوتے ہیں ۔
آج کل ڈیجیٹل ڈیوائس (Digital Device)کی وجہ سے ٹین ایج میں بچوں میں پہلے کی نسبت زیادہ بڑی تبدیلی آئی ہے۔ ان کے درمیان بولی جانے والی گفتگو بھی بڑوں کے مقابل بالکل الگ ہوتی ہے ۔ان کے درمیان چیٹنگ (Chatting)کی گفتگو اور گفتگو میں استعمال ہونے والے ایبرویشن (Abbrevation) یا ایموجیز(Emoji)سوشل میڈیا اکاؤنٹس (Social Media Account) بالکل مختلف ہوتے ہیں ۔ ہم سمجھ بھی نہیں پاتے کہ وہ کیا باتیں کررہے ہیں!اس عمر میں بچہ اپنے ہم جولیوں سے اس قدر متاثر ہوتا ہےکہ اس میں پرو ان چڑھنے والا اعتماد و عدم بھی اپنے ہم جولیوں کے رد وقبول پر منحصر ہوتا ہے ۔
بعض والدین اس عمر میں بہت زیادہ بے نیاز ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ پیرینٹنگ (Parenting)کی ذمہ داری وہ صرف تین سال سے لے کر 13 سال تک ضروری سمجھتے ہیں۔وہ بالکل بے نیاز ہوجاتے ہیںکہ بچے سمجھدار ہیں۔ اور بعض والدین بچوں کی بڑھتی عمرکے تقاضوں سے بے نیاز انہیں بچپن کی طرح کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔ اور بعض فکر مند ہیں کہ کون سا طرزِ تربیت اس عمر میں اختیار کیا جائے ۔؟
کیا اس عمر میں مغربی طریقہ تربیت ہمارے لیے کار آمد ہوسکتی ہے۔۔؟
کیا مغرب کی طرح بچوں پر انحصار کیا جائے؟ جیسا کہ وہاں بچوں کو اس عمر میں آزاد رہنے اور اپنے فیصلے خود کرنے کا حق ہے تو سوال یہ ہے کہ وہاں بچوں پر ریاست کی ذمہ داری واضح ہے اور ہر اصول کی وضاحت اس عمر میں ہوجاتی ہے اور بچوں کے جرائم اورتربیت کی ذمہ داریاں ریاست اور وہاںکے قوانین اٹھاتے ہیں ۔
ہمارے ملک ہندوستان میں مغربی دنیا کی طرح زندگی پر تعیش ہوچکی ہے۔ والدین اور بچوںکے خاندانی زندگی کے انداز بدل کر نیوکلئیر (Nuclear Family)فیملی اور غیر انحصاری ٹین ایج کا تصور بھی ڈیوائس کے ذریعہ منتقل ہورہا ہے لیکن یاد رہے ریاست بچوں کی ذمہ داری نہیں اٹھاتی ہے ۔
والدین بچوں کی تعلیم اوران کے اخلاق و کردار کے ذمہ دار ہیں ،لیکن اس عمر میں بچے پر کنٹرول بھی مکمل نہیں کیا جاسکتا ۔وہ آزادی سے ڈیجیٹل زندگی سے جڑے ہیں۔ حالات اب یہ ہیں کہ ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے بچوں کی سوشل میڈیا کی دنیا بالکل مختلف ہے۔ ان کے ٹین ایج گروپ، اسنیپ چیٹ(Snapchat) اور انسٹا اسٹوری (Instastory)میں ان کا سب کچھ والدین سے بالکل اوجھل ہے ۔مخلوط ماحول سے بچنے کے لیے والدین
علٰحدہ اسکول کو ترجیح دے کربے فکر ہوجاتےتھےیاکو۔ایجوکیشن (Co-education)کے ادارے ہوںتو والدین فکر مند ہوا کرتے تھے ، لیکن اب تو علحدہ اسکول کے باوجود بچے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز (Digital Platforms)کی وجہ سے کامن کلچر (Common Culture)میں رہتے ہیں۔بند کمرے میں ڈیجیٹل انسٹا گرام digital Instagramکے ذریعہ لمحہ بہ لمحہ وہ اپنے ساتھیوں نیشنل (National) انٹرنیشنل(International) یا گیم زم (Game Zoom)چیٹ روم (Chatroom)میں وہ ہر فرد سے سوشل تعلق بنانے میں مصروف رہتے ہیں۔
اس عمر میں بچوں کے مسائل زیادہ بھی ہیں۔ تعلیمی سرگرمیوں سے بھی گزارنا ہےاور ماحول مکمل ہی اس طرح کا ہے کہ بچوں میں اچھائی برائی کی تمیز نہیں رہتی ۔
نیٹ فلیکس پرایڈالسنس (Adolescence) نامی کیس اسٹڈی آج کل چرچے میں ہے۔ ٹین ایج والدین کواسے دیکھنا چاہیے۔ بچوں کی تربیت کے حوالے سے اس کیس اسٹڈی کو لازماًوالدین کو دیکھنا چاہیے، تاہم ہوتا یوں ہےکہ اکثر نیٹ فلیکس پر والدین رسائی نہیں رکھتے اس لیے اس پر ریویو لکھے جارہے ہیں ۔
یہاں بھی اس کیس کو ہم ایک ریویو کے طورپر پیش کر رہے ہیں تاکہ والدین کو سمجھنے میں آسانی ہوکہ ہماری ٹین ایج بچوں سے بے نیازی ہمیںکس قدر خطرناک نتائج سے دو چار کرواتی ہے ۔
ایڈالسنس(Adolescence) کیس اسٹڈی :
یہ چار اقساط پر مبنی کہانی ہے ،جس میں ایک تیرہ سالہ بچے کو رات کے وقت پولس مرڈر کیس (Murder Case)میں گرفتار کرتی ہے۔ والدین کے نزدیک تیرا سالہ بچہ کیسے اتنے بڑے مرڈر کیس میں اٹھا لیا گیا !
اس کا مرکزی کردار 13سال کا ایک خوش رو ( اچھے چہرے والا لڑکا ہے) لیکن اسے لگتا ہے کہ وہ بد صورت ہے۔ اس احساس کا ماخذ اسے جنس مخالف سے ملنے والی عدمِ توجہی اور آن لائن بلئینگ (Online Bullying)ہے۔یہ احساس اور bullying کا دباؤ ہی اس سے وہ کروا دیتا ہے، جو عام حالات میں شاید وہ نہ کرتا۔
ڈاکیومنٹری (Documentry)دیکھ کر اندازہ ہواکہ آج کے نوجوان کس کس طرح اور کن کن وجہوں سے احساس کم تری کا شکار ہوتے ہیں۔ اسے دیکھ کر یہ بھی معلوم ہوا کہ آج کے نوجوانوں کی دنیا اور ہماری دنیا میں کس قدر فرق ہے۔
پھر سبھی کاروائی انتہائی محبت بھرے اور اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بچے کی چیکنگ اور کاروائی کے دوران پولس کے پورے عملے اور وکیل کا رویہ کہ یہ بچہ بے قصور ہی ہوگا ،لیکن واضح ثبوت اور سی سی ٹی وی ویڈیوز سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ بچہ ہی مجرم ہے۔
صرف تیرا سالہ بچہ یہ ایک بڑا معمہ ہے کہ اپنی ہی کلاس میٹ لڑکی کا قتل اس بچےنے کیوں کر کیا ! پولس کی تحقیق کے مطابق اس لڑکی کے انسٹا اکاؤنٹ سے اس مرڈرر لڑکے کی پوسٹ پربہت اچھے اچھےکمنٹس آتے رہے ہیں اور یہ دونوں دوست بھی تھے۔ چونکہ سبزی کاٹنےوالے چاقو سے اس بچی پر آٹھ خطرناک وار کئے گئے تھے،اس لیےیہ بات دونوں کے درمیان شدید نفرت کی غمازی کرتی ہے اور مجرم بچے کے انداز سے وہ انتہائی ذہین ، سلجھا ہوا اور شریف لڑکا نظر آتا ہے ۔ رفتہ رفتہ تحقیقات آگے بڑھتی ہے،یہی چیز والدین بلکہ سبھی بڑوں کے لیے سبق ہےکہ ٹین ایج بچوں کی زبان بھی آج کل سوشل میڈیا افیکٹ (Social Media Affect)کی وجہ سے بالکل مختلف ہے۔ وہ آپس میں اسنایپ چیٹ، یا انسٹا گرام پرکئے جانے والے کمنٹس (Comment)جو پولس کے مطابق اس لڑکی اور لڑکے کی دوستی ظاہر کررہے تھے۔ وہ لڑکی ایک طرح سے اس لڑکے کی بولیBully کررہی تھی۔ بچوں کے سامنے بچپن سے ڈیوائس(Device) اور پورن ویڈیو (Porn Vedios)دیکھنا اور اپنا بچپن چھوڑ کر انتہائی فحش باتیں ، جنسیات پرگفتگو اور بچوں کے کوڈنگ الفاظ یہ ساری گفتگو اس بات کی غماز ہے اس دنیا سے بڑے واقف ہی نہیں ہیں اور بچے سائبر کرائم (Cyber crime)کا شکار بنتے ہوئے انتہائی حالت کو پہنچ جاتے ہیں۔ یہ اپنے ہی دوستوں کے درمیان صبح سے شام تک کئی مرتبہ چھیڑ چھاڑ کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کے ساتھ بولی کی جاتی ہے۔ پولس کی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی یہ جانا کہ وہ ٹین ایجرز کی گفتگو سمجھتے ہی نہیں ہیں ۔
آج کے نوجوان کس کس طرح اور کس کس وجہ سے احساس کم تری کا شکار ہوتے ہیں۔ اسے دیکھ کر یہ بھی معلوم ہوا کہ آج کے نوجوانوں کی دنیا اور ہماری دنیا میں کس قدر فرق ہے۔ آن لائن اسپیس (Online Space)میں bullying کس کس طریقے سے ہو سکتی ہے۔ اور نوجوان کیسے اس کا نشانہ بنتے ہیں، یا بن سکتے ہیں۔
یہ کیس والدین کو آگاہی دیتاہے کہ کسی پوسٹ پر کوئی کمنٹ جو بظاہر بہت ہی معصومانہ سا معلوم ہوتا ہے، آن لائن bullying کے لیے اس کا کچھ اور ہی مطلب ہے۔ آج کی جنریشن تو وہ مطلب سمجھتی ہے، لیکن والدین اگروہ کمنٹ دیکھ بھی رہے ہیں تو انہیں ابلاغ ہی نہیں ہورہاکہ یہ تو اصل میں bullying ہو رہی ہے۔ یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ والدین کی نگرانی میں رہنے والا بچہ بھی کس قدر ان جانے طریقوں سے کس قدر disconnected ہو سکتا ہے۔
بچوں کے لیے زمانہ اس قدر تیزی سے بدل رہا ہے کہ آپ بھاگ کر بھی اس کو نہیں پکڑ پا رہے ہیں۔یہ نیلے پیلے دل والے ایموجی (Emoji)جو ہم لوگ واٹس ایپ (WhatsApp)پر منہ اٹھا کر ایک دوسرے کو بھیجتے رہتے ہیں،ٹین ایجرز کے نزدیک ان میں سے ہر رنگ کا اپنا ایک مطلب ہوتا ہے جیسے کہ
لال دل : محبت ، پیار یا اچھےہونے کا نشان ہے ۔
نارنجی دل : مطلب گرم جوشی اور دوستی
پیلا دل : مطلب خوش گوار دوستی
نیلا دل: مطلب پر اعتماد اور وفادار دوستی
جامنی دل: مطلب پر اسرار دوستی یعنی اس کو کرش کے معنی میں بھی لیا جاتا ہے۔
اسی سیریز میں اس مرڈر کرنے والے لڑکے کی پوسٹ پر کلاس میٹ لڑکی نے کڈنی بینز کمنٹس(Kidney Beans Comments) کیا تھا، جس کا مطلب اس لڑکے کے لیے ایک گالی تھا ،جس پر کلاس کے سبھی بچوں نے لائیک بھی کیا تھا۔ مطلب سب نے مل کر مذاق بنایا تھا اور پھریہی سبب بعد میں قتل کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔
ٹین ایجرز کا 80-20کنسیپٹ بس یوں سمجھ لیں کہ جنسیات کا عمر سے بہت پہلے بچوں پر واضح کردیا جانا اور بچوں کا والدین کی پکڑ سے نکل کر سوشل میڈیا کے حوالےہو جانا ان کی تباہی اور مکمل بربادی ہے۔ وہ اپنا فرسٹریشن (Frustration)کسی بھی طرح نکال سکتے ہیں ۔
موجودہ جنریشن کو پری پلان کارپوریٹ کلچر کس سوچ کا حامل بنارہا ہے ۔
جین زی (Gen Z)میں یہ خیال پایاجاتاہے کہ دنیا کی 80فیصد عورتیں/لڑکیاں دنیا کے صرف 20فیصد مردوں کی طرف کشش محسوس کرتی ہیں۔یہ سوچ دراصل بقیہ تمام 80فی صد مردوں میں ہوموسکسولیٹی(Homosexuality) کی جانب دھکیلنے کے لیے پروموٹ (Promote)کی گئی ہے ۔
ڈرامہ سیریز Adolescence کے مطابق یہ جملہ در اصل آج کے نوجوانوں میں پایا جانے والا ایک خیال ہے۔ مرکزی نکتہ اس خیال کا یہ ہے کہ جو نوجوان عورتوں کی توجہ نہ حاصل کر پائیں تو وہ عورتوں اور معاشرے کو ہی اس کا ذمہ دار قرار دینے لگتے ہیں۔ ان کے اندر نفرت اور شدت پسندی جنم لے لیتی ہے۔ یہ خیال ان کی دکھتی رگ بن جاتا ہے، اور پھر وہ اسی بنیاد پر bullying کا شکار بھی بن جاتے ہیں۔
اب آپ سوچیں کہ ان ایموجیز کا مطلب والدین کوتو معلوم نہیں، تو بچے کیا دیکھتے ہیں،کیا سوچتے ہیں اور کسی مسلے یا پریشانی کو کس اپروچ سے ہینڈل کرنے کا بیڑا اٹھاتے ہیں؟؟؟ کیا وہ جانتے ہوں گے؟؟
اس میں برطانوی اسکول کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔اسکول کے مناظر تو انتہائی پریشان کن ہیں۔ سیریز کے معاون خالق سٹیفن گراہم (Stephen Graham)نے جو حال برطانوی ا سکولوں کا دکھایا ہے، وہ بہت خطرناک ہے۔ بچوں میں غصہ اور لاپرواہی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ وہ کسی کی پرواہ نہیں کرتے۔ باہر کے حالات کو کیا روئیں، ہمارے ہندوستان میں بھی اسکولز میں دسویں کلاس کے بچے اپنے استاتذہ کے ویڈیوز کو اپنے پرسنل گروپ اور انسٹا اور اسنیپ چیٹ پر فوٹو شاپڈ کرکے نازیبا بناکر اپنا غصہ نکالتے نظر آتے ہیں ۔ استاد کو اسکول میں ٹین ایج بچوں نے انتہائی بے اثر بنادیا ہے ۔
آخر میں والدین کا اپنے بچے کی بربادی پر جو ملال ہے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ والدین بچوں کو پرسنل ڈیوائس دیتے ہیں ۔ ان کی پرسنل پرائیویسی کو یقینی بناکر یہ سوچتے ہیں کہ باہر کے ماحول سے ہم نے بچے کو بچا لیا۔ بچہ روم میںبندہےاور محفوظ ہے۔ اسی پر والدین نے گویا کہ اس زمانے کےسبھی والدین کے درد کو اپنے الفاظ میں سمو دیاکہ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ وہ پڑھ رہا ہے، جیسا کہ ساری دنیا کے والدین سمجھتے ہیں ۔
ہم سمجھے کہ اس کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے یا وہ تو خاموش رہتا ہے۔ بچے کے کرب اور اس پر گزرنے والے عذاب سے سب ناواقف رہتے ہیں۔ والدین اتنی تکلیف سے گزرتے ہیں گویا ان کی زندگی ختم ہوچکی اور وہ زندہ لاش میں تبدیل ہوگئے ۔
تدارک کے لیے کچھ اہم مشورے
حال ہی میں شعبہ خواتین نے جنسیات اور پورن گرافی کے خلاف ’’ اخلاقی محاسن آزادی کے ضامن مہم ‘‘ چلائی ہے۔ اس کا موضوع یہی تھا کہ ہم جنسی اوربے راہ روی کی اس آزادی کے سبب ہم نسلوں کو کھو رہے ہیں ۔زندگی کا اصل مقصد کھو کر نسلیں سب کچھ کھودیتی ہیں۔ اس سے پہلے کہ ٹین ایج بچے ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں ،خدا کے لیے ہم لوگ نہ صرف والدین بلکہ پورا سماج اس پر توجہ دے ۔
ٹین ایج بچے جنسیات کی جانب کیوں ؟
گھروں میں والدین خواہشیں پوری کردینے کو تربیت سمجھتے ہیں ۔ جبکہ بچوں کی ہرجائز و ناجائز خواہش کو پوری کرنےسے پہلے یہ ضرور سوچیں کہ وہ خواہش بچے کی عمرسے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں۔ڈیجیٹل ڈیوائس کے بجائے کھلونے اور اسپورٹس میں بچوں کے لیے گراؤنڈ بنائیں اور ان کے مینٹورز(Mentor) بن کر ان کی رہنمائی کریں ۔
3) 8سے 17سال کی عمر تک بچے پیرینٹل کنٹرول(Parental Controls) ڈیوائس پر ضرور لگائیں۔ پرائویسی کے نام پربچوں کو علٰحدہ روم میں بند ہوکر نہ رہنے دیں ، اسنایپ چیٹ اور انسٹا گرام پر غیر محسوس طریقے سے نگاہ رکھیں ۔
4) ٹین ایج بچوں کے اساتذہ سے ملاقات کریں۔ مطلب آپ ساتھیوں سے لے کر دسویں جماعت کے بچوں کے اساتذہ سے اس لیے ملاقات نہ کریں کہ وہ کیسے پڑھ رہے ہیںبلکہ ان کے رویہ سے متعلق معلومات لیں کہ کیا وہ خاموش رہنے لگے ہیں؟ کیا وہ دوستوں کے ساتھ گینگ بناکر ایک دوسرے کو تنگ کرتے ہیں ؟کیا وہ اساتذہ سے مس بیہو (Miss Behave)کرتے ہیں ۔؟
اس عمر میں تعلیمی نتائج سے زیادہ بچوں کا رویہ ان کے خیالات کا عکس ہوتا ہےجو بروقت انہیں سمجھنے میں والدین کے لیے مددگار ہوسکتا ہے ۔
5) اس عمر میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے فادر کے ساتھ گفتگو دوستی بہت اہم ہوتی ہے۔ ماں کو وہ آسانی سے مقصد سے ہٹا دیتے ہیں ،لیکن والد کا مضبوط تعلق لڑکے اور لڑکیوں کے لیے بہت اہم ہے۔adolescence سیریز کو آپ اپنے شوہر کے ساتھ دیکھیں اور اپنے ٹین ایج بچوں سے گفتگو کرنے تعامل( interaction) بنانے کے لیے کوئی لائحہ عمل ترتیب دیں ۔بچوں پر دوران گفتگو واضح کریں کہ کسی دوسرے کےتعریفی الفاظ پر نہ خوش ہونا چاہیے، نہ ہی کسی ججمینٹل جملوں سے متاثر ہوکر اپنی شخصیت سے گرفت چھوڑنی چاہیے ۔
6) اس سیریز میں ایک سائیکاٹرسٹ (Psychiatrist)بچے سے بات کرتی ہے۔ آخر میں وہ رودیتی ہے کہ اس بچے کو لڑکیوں کے مذاق اڑانے اور گندے کمنٹس نے ذہنی طور پر مریض بنادیا تھا۔ وہ خود کو بدصورت سمجھنے لگا تھا ۔بچے دوسروں کے فقرے کسنے اورمذاق بنانے کی وجہ سے انتہا سے زیادہ کرب میں رہتے ہیں اور مجرمانہ قدم اٹھانے سے نہیں گھبراتے ۔یہ سب کچھ اس طرح کی بداخلاقی یہاں ہندوستان میں بھی ٹین ایج بچوں کے درمیان پائی جاتی ہے۔
7) ایسے اسکولوں میں بچوں کے ایڈمیشن جہاں مالدار بچوں کی صحبت کسی غریب یا اوسط گھر کے بچوں کو اپنی کم مائےگی کے احساس کی وجہ سے احساس کم تری کا شکار بنادے یا دولت مند گھروں کے بچے اسی بات کو تفاخر ، تضحیک و تذلیل کا ذریعہ بنادیں تو بچے سب سے پہلے اپنے والدین سےمتنفر ہونے لگتے ہیں ۔
8) والدین کے تعلیمی گریٹس کو لے کر بہت زیادہ پریشر بھی بچے کوراہ فرار کا شکار بناتا ہے۔ وہ گھر کے ماحول میں توقعات ، یا رشتہ داروں کے فقرے جو اکثر بچوں کے ناک ،رنگ نقشے ، قد پر اچھالے جاتے ہیں یا والدین کے جھگڑے ایسے ماحول سےفرار اختیار کرتے ہیں اور ہم جولیوں ( peer groups )کو زیادہ اہمیت دینے لگتے ہیں۔ایسے بچے جن کے گھر کے ماحول میں والدین کی توجہ نہیں ہے وہ اپنے دوستوں کے درمیان بھی عدم اعتماد کا شکار ہوتے ہیں اور رفتہ رفتہ تنہائی میں فحش ویڈیوز اور شاٹس دیکھتے ہوئے گندگی کا شکار بن جاتے ہیں ۔
9) گریٹس اور رزلٹ کی تکرار سے بھی ذہن فرار اختیارکرتا ہے۔ بچے فحش چیزیں دیکھ کر اپنے دماغ کو فری کرتے ہیں۔ یہ بات ان کی شخصیت کی تباہی بن جاتی ہے۔اس لیے بچوں کو نتائج کے بجائے ان کی دلچسپی جس چیز میں ہو وہی کام انہیں کرنے دیں۔اسپورٹس میں اچھا ہوتو بہترین اسپورٹس کلب (Sports CluB)کا حصہ انہیں بنائیں ۔انہیں اسی میں پزیرائی کریں اور آگے بڑھائیں ۔کیلی گرافی (Caligraphy)یا پیٹنگ (Panting)ڈرائنگ، کرافٹنگ (Crafting)میں خوب ترقی کروائیں۔ یہ دور گزرنے کے بعد ان کے لیے آسان ہوتا ہے کہ وہ اپنے اکاڈمکس (Academis)پر توجہ دیں ۔اس عمر میں والدین کو چیزیں آسان بنانی چاہیے ۔
10 ) والدین روزآنہ بچوں سے بات کریں۔ ان کے روم میں جائیں ۔ چیک کریں، اداس ہوتو گفتگو کریں۔ کیا ہی اچھا ہوکہ دادا دادی ، اور دیگر گھر کے بڑوں سے ٹین ایج میں ملواتے رہیں ۔آپ سیریز دیکھتے ہوئے اس بات کی حکمت کو سمجھیں گے کہ جب سائیکالوجسٹ بچے سے دادا سے متعلق پوچھتی ہے اور وہ بتاتا ہے کہ والدہ سے نہیں بنتی اس لیے وہ اپنے گرینڈ پیرینٹس (Grandparents)سے دور ہے۔ ساتھ ہی ایسے اساتذہ جن سے بچہ چڑتا ہے، اس کی وجوہات ضرور جان لیں۔ کیونکہ ٹین ایج میں بچوں کو احترام سکھانا، بڑوںسے بزرگوں سے قریب کرنا ایک تھراپی کا کام کرتا ہے ۔وہ والدین جو اپنے بچوں کے رویے میں تبدیلی محسوس کریں تو لازماً کاونسلر کی مدد لیں ۔ بچوں کے عمر کے تقاضے سمجھنے کے لیے پیرینٹنگ کے مختصر کورسیز تک رسائی حاصل کریں۔ بچوں کی تربیت کے لیے گھر میںبزرگوں کا احترام بچوں میں رول ماڈل دیتا ہے۔ خاندانی نظام کو مضبوط اور رشتوں کو مستحکم بنائیں ۔
٭ ٭ ٭
نیٹ فلیکس پرایڈالسنس(Adolescence) نامی کیس اسٹڈی آج کل چرچے میں ہے۔ ٹین ایج والدین کواسے دیکھنا چاہیے۔ بچوں کی تربیت کے حوالے سے اس کیس اسٹڈی کو لازماًوالدین کو دیکھنا چاہیے۔


0 Comments