دخترانِ ملت کا درد

Normal

English Text

Arabic Text

Urdu Hightlight

٭ ٭ ٭

دشمنانِ دین ہم پر اس قدر بھاری ہیں کیوں
ان کے حملے کامیاب اور ضربتیں کاری ہیں کیوں
ہم نے شادی بیاہ کو خرچیلا پہلے کر دیا
بیٹیوں کی فکر اب ہے، ظلم کی ماری ہیں کیوں
بیٹیوں کو رنج و غم میں مبتلا ہم نے کیا
ہیں مسائل سب ہمِیںسے، ہم ہی انکاری ہیں کیوں
سنت نبوی ہمِیںنے ترک کردی ہے تو پھر
کیوں تعجب ہے کہ ہم پر ظلم سب جاری ہیں کیوں
کاش یہ پہلے سمجھتیں دین کے احکام کو
کیا ہو پچھتائے خواتین آج بیچاری ہیں کیوں
ساز سب حالات کر اے رب!دعا عنبر کی ہے
نازنینانِ حرم دنیا میں دکھیاری ہیں کیوں

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے