کلیجہ چاہئے دشمن سے دشمنی کے لئے

لطیفہ عبداللطیف یروشلم کی ایک خاتون فلسطینی صحافی ہیں۔انہیں جب ایک سال پہلے گرفتار کیا گیا تھا تو ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی ۔کچھ دنوں کے بعد انہیں اس شرط پر رہاکردیا گیاکہ وہ اسرائیلی مظالم کی تصویر دکھانے سے باز رہیں گی ،مگر ان کی غیرت نے گوارا نہیں کیا کہ وہ خاموش رہیں۔ انہوں نے پھر اپنا فرض ادا کرنا شروع کردیا ۔تین دن پہلے اسرائیل فوج نے انہیں پھر گرفتار کر لیا ہے ۔اس بار بھی ان کے چہرے پر ویسی ہی مسکراہٹ تھی گویا وہ پہلے سے ہی اپنے اس انجام کے لئے تیار تھیں ۔پروفیسر وسیم بریلوی کا یہ شعر دعوت و عزیمت کے انھیں فلسطینی جانبازوں کے لئے صادق آتا ہے کہ

کلیجہ چاہئے دشمن سے دشمنی کے لئے
جو بے عمل ہیں وہ بدلہ کسی سے کیا لیں گے

٭ ٭ ٭

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے