غزل

ہزار بار کئے طے کئی مراحل ہم
تو فضل رب سے ہوئے بندگی کے قابل ہم

رضا خدا کی ہے حب رسول وآل رسول
بنیں غلام، غلام نبی مرسل ہم

کریں نظارۂ امواج غوطہ زن ہوجائیں
ہر اک وجود سمندر ہے اس کا ساحل ہم

ہمارے کام سے پہچانتے ہیں لوگ ہمیں
ہر اک گم شدہ رستےکی ایسی منزل ہم
ملی ہیں نعمتیں ہم کو تو شکر کرتے ہیں
ہوئے ہیں دونوں جہانوں سے غافل ہم

عجیب بات یہ دیکھی ہے ہم انساں میں
اٹھائیں سر تو ادھورے جھکیں تو کامل ہم

یہ زندگی ہے امانت رکھیں حفاظت سے
ہجوم یاس سے غافل نہ ہوں تو غافل ہم

خدا کی یاد سے غافل نہ رہ کبھی پیکر
ہر ایک سانس ہے دیں اس کی اور ساحل ہم

Comments From Facebook
اگر پسند آیا تو لائک ضرور کریں:

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

دسمبر۲۰۲٥