بچوں کے اچھے ماحول کے لیے والدین بے حد پریشان ہیں۔ اکثر خواتین انتہائی پریشانی میں سوال پوچھتی ہیں کہ ’’میرا بچہ اسکول جانے لگا ہے، ابھی کے جی میں ہے، لیکن جب میں اسکول سے آنے کے بعد گفتگو کرتی ہوں، تو بچہ اپنے دوستوں کے درمیان ہونے والی گفتگو سناتا ہے اور میں نے محسوس کیا ہے کہ بچے آپس میں نازیبا گفتگو بھی کررہے ہیں، جنسیات سے متعلق گفتگو بھی کرنے لگے ہیں۔ آواز سے ماؤں کی پریشانی، فکر مندی اتنی زیادہ ہوتی ہے، گویا رو پڑیں گی کہ باجی کیا کریں؟ کیا اسکول سے روک دیں؟ کیا ہوم اسکولنگ کروائیں؟ ماحول بہت خراب ہے، ہم کیسے تربیت کریں؟ دوسرے بچوں سے بچہ سیکھ رہا ہے۔‘‘
اس کے علاوہ بھی بے شمار مسائل ہیں، جو بچوں کے رویے، فون ایڈیکشن کو لے کر والدین بیان کرتے ہیں۔ پہلے کیس میں والدین کو ماحول سے شکایت ہے اور دوسرے کیس میں والدین کی اپنی کمزوری کی آگاہی ہے کہ ہم نے فون بچے کے ہاتھ میں دیا ہے۔
پہلے کیس پر بات پہلے کرتے ہیں کہ واقعی مائیں درست کہتی ہیں کہ اسکول بھیجنے سے پہلے تک میرا بچہ ٹھیک تھا، مطلب تین سال کی عمر تک؛ کیوں کہ اس کے ہاتھ میں فون نہیں تھا۔ اگر دوسال کی عمر میں فون آجاتا تو اسی ماں کا فون آتا ہے کہ باجی بچہ (بات کرنے میں تاخیر) اسپیچ ڈلے کا شکار ہے، کیا کریں؟ آپ نے اسے فون سے محفوظ رکھا، اس لیے اندازا ہے کہ پہلے اچھا تھا، اب ماحول سے بگڑنے لگا ہے۔
اسی لیے یہ مضمون لکھنے کی ضرورت پیش آئی کہ یہ جانیں کہ اسکول کا ماحول بھی بچوں ہی سے مل کر بنتا ہے۔ آپ بچے کو موبائیل سے دور رکھتی ہیں، لیکن اسکول میں آنے والے بچے رات دن کارٹونز دیکھ کر ہی آرہے ہیں اور ان کے ہاتھ میں رات دن موبائیل ہے۔ جن گھروں میں صرف ایک گھنٹہ بھی موبائیل بچوں کے ہاتھ میں دیتے ہیں، وہاں بھی وہ بچوں کے کارٹونز دیکھتے ہیں۔ جن کارٹونز میں بچوں کو جنسی ترغیب کہیں نہ کہیں باتوں کے درمیان مل رہی ہوتی ہے۔ بہت چھوٹی عمر میں بچے ایسی باتیں سن کر الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس ایک بات پر زیادہ سوچنے لگتے ہیں۔ بعض تو ایسے کارٹونز بھی ہیں جو بچوں کو نہ صرف صنف کے اعتبار سے الجھن میں ڈالتے ہیں، بلکہ اپنی جنس مرد ہے یا عورت، اس میں الجھن بھی بچپن سے پیدا کردیتے ہیں اور چوں کہ بچے ہم جولیوں (Peer Group) میں بہت فری ہوتے ہیں، وہاں اس طرح کی گفتگو کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے، بلکہ بے جھجک اس پر بات کرتے ہیں۔
والدین کی ذمہ داری
والدین کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ بچہ کیا دیکھ رہا ہے اور کس طرح بات اس کے ذہن میں ڈالی جارہی ہے، تاکہ والدین جس اسمارٹ فون سے بچے کو روک نہیں پارہے ہیں، اس اسمارٹ فون کا اسمارٹ استعمال بچے کو سکھا سکیں۔ اولین کام تو یہ ہو کہ اسکرین سے دور رکھیں اور ایسی سرگرمیاں بڑھادیں، جو بچے کو والدین کے ساتھ انگیج کرنے والی ہوں۔ اس میں محنت زیادہ لگتی ہے اور چوں کہ والدین مجبور ہوجاتے ہیں۔ کبھی کبھی اگر بچہ کچھ دیکھ لے تو اس کے اسکرین پر آپ کی نظر بھی ہو کہ بچے کے ذہن میں کونسی بات ڈالی جارہی ہے؟ ہم بہ حیثیت والدین بچے کے ذہن میں جانے والی ہر بات کے ذمہ دار ہیں۔ بچے والدین سے اپنی گفتگو کے دوران اظہار بھی کرتے ہیں۔ ایسے موقع پر والدین اس بات کے تاثر کو کم کرسکتے ہیں اور اس کے اثرات سے بچانے میں معاونت کرسکتے ہیں۔
اول یہ جان لیجیے کہ جو کارٹون بچے دیکھ رہے ہیں، ان کارٹونز میں کیا مواد بچے کو دکھایا جارہا ہے؟ ذیل میں ہم کچھ کارٹونز کے نام پیش کریں گے، جسے مبینہ طور پرریسرچ اسٹڈیز میں پیش کیا گیا ہے کہ بچوں کے کارٹونز کس طرح جنسیات کو نارملائز کر رہے ہیں؟
1) جسمانی نمائش کو فن یا مزاح کے نام پر دکھانا
بعض کارٹونز میں کردار کم کپڑوں میں، بولڈ ڈریسنگ میں یا جسمانی حرکات میں دکھائے جاتے ہیں۔بچے اسے نارمل سمجھنے لگتے ہیں، کیوں کہ یہ دوہرے معنی (Double Meaning) والے جملے، صنفی مزاح کے نام پر صنفی تفریق ان کے دماغ میں بٹھائی جاتی ہے ۔
رقص کے انداز، ڈانس مووز ( Dance moves)، فلاٹیڈ باڈی شیپس ( flated Body shapes) کو معمولی بنا کر پیش کرتے ہیں۔
2) رشتوں کی غیر سنجیدہ یا غلط نوعیت
کچھ شوز میں بوائے فرینڈ/گرل فرینڈ کلچر، حسد، فلرٹی جملے یا جلدی رومانی تعلقات دکھائے جاتے ہیں۔ کم عمر بچے ایک ’’ایڈلٹ سماجی پیٹرن‘‘ کو جلد سیکھ لیتے ہیں۔
3) مزاح کے نام پر دو معنی والے سین
ڈائیلاگ میں جنسی مزاح یا ایسے لطیفے شامل ہوتے ہیں، جو بڑے سمجھتے ہیں، لیکن بچے ان کی نقل کرتے ہیں۔
4) جنس (Gender) اور شناخت کے موضوعات کا بار بار ذکر
کئی شوز میں جنس، ترجیحات اور شناخت جیسے پے چیدہ موضوعات بچوں کی ذہنی عمر سے بہت پہلے introduce کیے جا رہے ہیں، جس سے کنفیوژن یا curiosity بڑھتی ہے۔
آن اسکرین ’’ٹرینڈ ڈانس‘‘ میں بعض مووز ایڈلٹ کٹیگری میں آتے ہیں، مگر کارٹون میں دکھا دیے جاتے ہیں۔ کچھ ریسرچ اسٹیڈیز کا ذیل میں حوالہ پیش کریں گے، جنھوں نے بچوں کے کچھ کارٹونز کو بین کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ عالمی فورمز پر ریسرچ اسٹڈیز موجود ہیں۔
PCM پر ایک مقالہ ہے
The cartoon character syndrome: Navigating the impact on childhood development in the digital age.
اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کارٹون کردار (cartoon characters) بچوں کی نفسیاتی، ذہنی اور رویشی ترقی پر اثر ڈال سکتے ہیں، جس میں “aggression” (تشدد کی نقل)، “gender stereotypes” (صنفی اسٹیرِیو ٹائپس) اور “inappropriate sexual content” شامل ہے۔
اسی طرح ایک اور اسٹڈی ریسرچ گیٹ (ResearchGate) پر موجود ہے، افیکٹ آف کارٹون اینڈ چلڈرن۔ یہ تحقیق “Effect of cartoons on children” بچوں میں کارٹون دیکھنے کے اثرات پر ہے، اس میں عمومی طور پر cartoon viewing کے positive و negative اثرات (تصور، رویہ، سماجی اور تعلیمی پہلو) پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ان کارٹونز کے ذکر سے مبینہ طور پر یہ بات سمجھ سکتے ہیں کہ فون کو بچوں کی پہنچ سے دور رکھنے کی وجوہات کیا ہیں اور انھیں کس طرح دور رہنا سکھایا جائے؟
1) Teen Titans Go!
اس کارٹون سیریز میں ضرورت سے زیادہ فلرٹی جملے، کرداروں کی oversexualized expressions، بی ایف/جی ایف ایلیمنٹس، جسمانی اشارے اور double-meaning مزاح ہیں۔
اس کے بچوں پر واضح اثرات ہم معائنہ کرسکتے ہیں۔ بچوں کو تعلقات کی ہنسی مذاق والی شکل جلد سمجھ آتی ہے۔ ہمارے بتائے ہوئے حدود دھندلے ہو جاتے ہیں۔ بچے اصول و ضوابط کو ترک کرنے کی بجائے اسے توڑنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔
2) The Amazing World of Gumball
دو معنی والے جملے
جسمانی مذاق (body humor)
غیر مناسب gestures
مزاح کے نام پر boundaries نرم ہو جاتی ہیں۔ بچہ سمجھنے لگتا ہے کہ ایسی باتیں ٹھیک ہیں۔
نازیبا گفتگو کو کرنا اس کے نزدیک نارمل بات لگتی ہے، بلکہ اسے ہم جولیوں سے شئیر کرنا بھی اچھا لگتا ہے۔
3) Adventure Time
رومانی تعلقات اور crush culture
کرداروں کی جسمانی شکلوں کو exaggerate کرنا
جنس (gender roles) پر تجرباتی مواد
کم عمر بچوں میں relationship curiosity بڑھتی ہے۔ بچے کلاس میں موجود مخالف جینڈر کو دیکھ کر سوچتے ہیں، اگر یہ مسکرائیں تو مطلب گرل فرینڈ بننا چاہتی ہے۔ پھر وہ نہ صرف محسوس کرتے ہیں، بلکہ اپنے دوستوں میں یہ تجربات اور معلومات شئیر بھی کرتے ہیں۔ نرسری، کے جی کے بچے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں، جب کہ یہ عمر مل جل کر صرف کھیلنے کی عمر ہوتی ہے۔
4) Steven Universe
جنس، شناخت اور رشتوں کے موضوعات بچوں کی عمر سے بہت زیادہ mature انداز میں ہیں۔ بعض fused characters کا جسمانی اظہار ہے۔ بچے عمر سے پہلے بڑے موضوعات سے ذہنی الجھن محسوس کرتے ہیں اور والدین سے ایک میچور انسان کی طرح سوال بھی پوچھنے لگتے ہیں۔
5) Miraculous Ladybug
کم عمری میں intense crush
flirt-styled movements
romantic tension بطور سپر ہیرو فن
early-age romantic expectations کا پیدا ہونا۔
6) Winx Club
کرداروں کی over-stylized باڈی شیپ
revealing dress styles
teenage romance
اثرات : بچیوں میں body image confusion اور glamour romanticism
7) Barbie Movies / Barbie Series
غیر حقیقی جسمانی ساخت
fashion اور appearance کو excessive اہمیت دینا۔
اثرات : بچیوں میں self-image pressure بڑھ سکتا ہے، جو وہ چھوٹی عمر میں اپنی تبدیلی کو نہ پاکر اعتماد کھودیتے ہیں۔ اسی طرح وہ کارٹونز بھی کسی قدر بچوں کے رویے کی تبدیلی کا سبب بنتے ہیں، اس میں نہ صرف جنسیات بلکہ غضہ، نافرمانی، ضد اور حسد جلن اور کہیں کہیں صنف مخالف پر زیادہ توجہ بچے کے رویہ کی تبدیلی کا ذکر اس اسٹڈی میں ہے۔
Children’s Cartoon Consumption Behavior: With Special Reference To Parental Perspective نے والدین (parents) کی رائے اور ان کے خیالات کو جانچا ہے کہ کارٹونز بچوں پر کیا اثرات ڈالتی ہیں، یعنی cartoon consumption اور بچوں کی ترقی پر parent-perceived اثرات۔ (IJCRT)
مذکورہ بالا اسٹڈیز میں تو رویہ کی تبدیلی کی تحقیق ہے، البتہ اس کے مواد اور تاثرات اور تجزیاتی گفتگو اور بچوں کے رویہ کی تبدیلی پر میڈیا رپورٹ، مختلف مضامین اور مختلف آراء پر مبنی ہے۔ تاہم ہم ذیل میں کچھ کارٹونز پیش کریں گے۔
۲۰۰۸ء میں بھارت میں Ministry of Information & Broadcasting نے اس پر پابندی لگائی تھی اور ان کی اس پابندی کی وجوہات Nudity, sexual innuendos, inappropriate gesturesہیں۔ شِن چان Crayon Shin-chan پر بھی مستند پابندی ہے، لیکن یوٹیوب سرچ بار میں بچوں کی دسترس میں ہے، اس لیے اس کا ذکر یہاں ضروری ہے کہ والدین اس پر ازخود متوجہ رہیں۔
(Indian Ministry Order, Times of India / Hindustan Times news reports (searchable: Shinchan banned in India 2008 )
اسی طرح ڈورمون، ڈورایمون Doraemo
پاکستان، بنگلہ دیش، اور بھارت میں والدین کی تنظیموں نے شکایات جمع کروائیں۔ پاکستان میں ۲۰۲۶ء میں National Assembly میں ایک resolution پیش کیا گیا کہ اسے بین کیا جائے کہ ڈوریمون کارٹون میں کچھ سین بچوں کی نفسیات کے لیے مناسب نہیں ہیں جیسے:
Shizuka bath scenes, dependency behavior, disrespect dialogug
(Resolution No. 2016 (Pakistan National Assembly)
Dawn / Express Tribune Reports (Ban Doraemon)
اسی طرح ایک اور کارٹون ہے جو ہمارے گھروں میں دیکھا جارہا ہے۔ اوگی اینڈ کاکروچز Oggy and the Cockroache
India: Multiple parental NGOs نے شکایت میں بتایا ہے کہ اس میں inappropriate gestures + suggestive scenes شامل ہے۔
(Indian Parents Association Letters (2017), Mumbai Mirror report)
(Pokémon Original Season)
چند Episodes پر پابندی
inappropriate swimsuit content کے باعث کئی ممالک میں ایپی سوڈ Pull / Ban کیا گیا۔ تاہم جب بچے پلے لسٹ میں آٹو پلے موڈ میں چلے جائیں تو اس سے بچانا مشکل ہوجاتا ہے۔
Japan میں Electric Soldier Porygon episode seizure incident کے باعث بین ہوا۔
(BBC Archive / TIME Magazine reports)
Peppa Pig چین میں پابندی۔
دی گارجین نے اپنے آرٹیکل 2018 میں ذکر کیا کہ چائنہ حکومت نے خود اس پر پابندی لگائی ہے۔
China کے video platforms (Youku و دیگر نے اسے subversive contentکے باعث ہٹا دیا۔
وجہ sexual نہیں لیکن اخلاقی و سماجی اثر تھا۔
7) Disney’s Gravity FallsESRB / Parent Media Reviews میں sexual hints
والدین کے گروپس نے اسےinappropriate for young children درجہ دیا۔
چند scenes sexual innuendo noted
( Common Sense Media Reviews + Parent Complaints database)
محفوظ کارٹون
وہ کارٹون جو تحقیق کے بعد یا حکومتی سطح پر SAFE / اخلاقی طور پر بہتر قرار دیے گئے۔
1) Bluey:
Media Psychology + multiple child development experts نے اسے
positive emotional development, empathy building, social bonding
کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔
2) Daniel Tiger’s Neighborhood
2015 University of Texas Study نے ثابت کیا کہ بچے زیادہ ہمدرد، کم aggressive اور emotional skills بہتر سیکھتے ہیں۔
3) Sesame Street
UNICEF، WHO، WGBH، Harvard School of Education تک سب نے اسے educational & prosocial قرار دیا ہے۔ اس سیریز میں بچوں کے لیے سماج میں رہنے کا سلیقہ، سماجی سطح پر ہونے والا دھوکہ اور تعلیم کی اہمیت سے آشنا کرواتا ہے۔
4) Octonauts
Marine Biology education program partnership
Positive learning impact studies documented
اس میں بچوں کو طبعیات کی معلومات، علم کا اشتیاق اور تجسس پر مبنی مواد بچوں کو دیا جاتا ہے۔
Mister Rogers Neighborhood: (5
اس سیریز پر سب کا اتفاق ہے۔ آج کے بچوں کی سب سے بڑی ضرورت ہے کہ ان میں ہمدردی، نرمی، رحم پیدا کیا جائے، یہ بہترین ہے۔
Emotional regulation کے لیے اورEmpath کو بڑھانے کے لیے کام کرسکتے ہیں ۔
6) Moral vision kids
یہ وہ چینل ہے جو بچوں کے لیے اسلامی کارٹون اور اخلاقی اور فکشن پر مبنی کہانیاں ہیں۔ اس چینل نے تقریبا دس بارہ سال سے بچوں کے کارٹون کا کردار دیا۔ عبدالباری جیسا کردار دیا بچوں میں مقبول بھی ہے۔
7) CIO TV:
سی آئی بچوں کی تنظیم ہے، اس میں بچوں کے لیے ڈیجیٹل مواد کی فراہمی کی۔ غرض سی آئی او ٹی وی اسی مقصد سے بنایا گیا ہے، تاکہ انھیں اخلاقی مواد، عقائد پر مبنی ویڈیوز پیش کیا جاسکے۔
8) مزید کہانیوں کے چینل ہیں جنھیں والدین اپنی نگرانی میں مواد چیک کرنے بعد سکھا سکتے ہیں۔
دراصل اس بات سے اب انکار ناممکن ہے کہ ہر بچے کو مکمل دور رکھا جائے، اس لیے لازم ہے کہ اسمارٹ فون کو اسمارٹ طریقہ استعمال سکھادیں۔ بچوں کی مائیں اس بات سے دل برداشتہ یا پریشان ہونے کے بجائے اس کا اسمارٹ حل نکالیں، تاکہ بچوں کی بدلتے ماحول میں بہترین تربیت کرسکیں۔
٭ ٭ ٭


ماشاءاللہ نہایت اہم اور productive تحریر ہے۔۔جزاک اللہ باجی
Masha Allah bahot umda